مائیکروسافٹ کمپنی اب ایک ایسا سسٹم تیار کررہی ہے جو مروجہ کمپیوٹر ماؤس کے استعمال کو ختم کردے گا۔ مائیکرو سافٹ کمپنی کے سربراہ بل گیٹس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ سسٹم میں ڈرامائی تبدیلی آجائے گی مستقبل کے کمپیوٹر استعمال کنندگان اپنی ان مشینوں کو آواز ‘ قلم اور لمس کے ذریعہ کنٹرول کریں گے ۔ یہ ونڈوز ۔ 7 سسٹم 2010 ء میں جاری کیا جائے گا۔ مروجہ سسٹم ختم ہونے کے بعد لوگ نئے سسٹم کو ’’ آواز ‘‘ سے کنٹرول کرسکیں گے ہاتھ کے اشارے سے بھی کام کرے گا۔
Bookmarks