Results 1 to 2 of 2

Thread: ہم تو عاشق رسول ہیں

  1. #1
    Reehab is offline Senior Member
    Last Online
    12th November 2018 @ 06:28 PM
    Join Date
    29 May 2009
    Location
    Dammam
    Gender
    Male
    Posts
    2,448
    Threads
    40
    Credits
    1,150
    Thanked
    449

    Default ہم تو عاشق رسول ہیں

    فیس بک پر ہر سال ہونے والے توہین امیز خاکوں کے شر انگیز مقابلے کی تشہیر اب ٹوئٹر پر بھی کی جارہی ہے۔
    وزارت آئی ٹی کے ذرائع کے مطابق ٹوئٹر انتظامیہ سے کئی بار مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اپنی ویب سائٹ سے ایسی توہین آمیز مواد کو ہٹا دے جس سے پاکستان کے عوام کی دل شکنی ہوتی ہے ، جسے ٹوئٹر انتظامیہ نے پورا نہیں کیا۔


    ایسا مواد آخر کیوں نہیں ہٹایا جاتا۔۔۔ ان کی تو پالیسی ہے کہ نفرت پھیلانے والا مواد فوراً ہٹا دیا جائے۔۔۔ کیا ایسے مواد سے نفرت نہیں پھیل رہی؟؟؟
    اگر وہ نہیں ہٹاتے تو پھر ہم ایسی سائٹس کا بائکاٹ کیوں نہیں کرتے؟؟؟ کیسے کریں، ہم تو عاشق رسول ہیں۔۔۔
    لیکن ہمیں اس سے کیا ہمیں تو فری سروس ملی ہوئ ہے۔۔۔ ہاں ہم تو عاشق رسول ہیں۔۔۔ ہم نے تو اس سے فائدہ اٹھانا ہے نا کیونکہ ہم عاشق رسول جو ہیں۔۔۔ عاشق رسول بنا تو بہت آسان ہے ۔۔۔ بس عاشق رسول کا نعرہ لگاتے رہیں گے اور کام اپنی مرضی کے کرتے رہیں گے کیونکہ ہم عاشق رسول جو ہیں۔۔۔ ہماری شان میں ذرا سی گستاحی ہو جائے تو جب تک گستاحی کرنے والے کے پورے خاندان کو برا بھلا نہ کہہ لیں چین نہیں آئے گا، ہم عاشق رسول جو ہیں ۔۔۔ ہمارے نبی کی شان میں گستاحی ہوتی رہے اور ہم اپنا اکاونٹ تک بند کرتا گوارا نہیں کریں گے۔۔۔ کیونکہ ہم نے کہہ دیا نا کہ ہم عاشق رسول ہیں۔۔۔
    آخر چودھویں صدی ہے۔۔۔ اگر سوشل نیٹ ورکس پر نہ جائیں تو ٹائم کیسے پاس ہو گا۔۔۔ بس کہہ دیا نا کہ ہم عاشق رسول ہیں اب اور کیا کیا کریں۔۔۔ ہم یہ کبھی نہیں سوچیں گے کہ قبر میں ٹائم کیسے پاس ہو گا۔۔۔ کیونکہ ہم عاشق رسول جو ہیں۔۔۔
    ہمارے لیئے تو ہمارا نبی روتا رہا۔۔۔ ایک بار تو حد کر دی ہمارے نبی نے ۔۔۔ ہمارے لیئے اونٹ کی ننگی کمر پر بیٹھ کر چھ گھنٹے دعا کرتا رہا۔۔۔ لیکن ہم تو عاشق رسول ہیں نا اس لئے ابھی کیا فکر کرنی ابھی تو بڑی عمر پڑی ہے۔۔۔ بوڑھےہو کر دیکھ لیں گے کیا کرنا ہے۔۔۔ آخر ہم عاشق رسول جو ہیں۔۔۔

    لیکن اگر بروز محشر خوض کوثر پر نبی نے یہ کہہ دیا کہ
    تو کیسا عاشق تھا، تو تو بڑا بے وفا تھا۔۔۔
    تو پھر میں کس منہ سے کہوں گا کہ
    میں تو عاشق رسول ہوں۔۔۔

    نقش قدم نبی کے ہیں جنت کے راستے

    اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے

  2. #2
    hashim56's Avatar
    hashim56 is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd February 2020 @ 10:48 PM
    Join Date
    08 Oct 2011
    Location
    Belgium vervier
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    8,272
    Threads
    140
    Credits
    81
    Thanked
    209

    Default

    Agreed bhai jan ap ne such kaha

Similar Threads

  1. Replies: 23
    Last Post: 9th February 2016, 12:34 PM
  2. Replies: 7
    Last Post: 20th August 2011, 07:48 AM
  3. Replies: 3
    Last Post: 30th June 2010, 03:22 PM
  4. Replies: 2
    Last Post: 18th May 2007, 10:15 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •