Results 1 to 3 of 3

Thread: سیاچن: ڈیڑھ ماہ کی کھدائی کے بعد پہلے سپاہی &#

  1. #1
    m_umair_pk's Avatar
    m_umair_pk is offline Senior Member+
    Last Online
    5th September 2016 @ 09:13 AM
    Join Date
    27 May 2009
    Location
    chichawatni
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    787
    Threads
    21
    Credits
    960
    Thanked
    29

    Default سیاچن: ڈیڑھ ماہ کی کھدائی کے بعد پہلے سپاہی &#

    [IMG]http://i1114.***********.com/albums/k526/m_umair/assalamualaikum.gif[/IMG]

    [IMG]http://i1114.***********.com/albums/k526/m_umair/120416212316_siachen_304.jpg[/IMG]

    پاکستان میں وادیِ سیاچن کے گیاری سیکٹر میں جاری، فوج کے ریسکیو آپریشن کے دوران ایک فوجی کی لاش ملی ہے۔گیاری سیکٹر میں برفانی تودہ گرنے سے وہاں پر تعینات فوجی بٹالین کے ایک سو انتالیس اہلکار ملبے تلے دب گئے تھے۔سیاچن سے فوجی ذرائع نے ٹیلی فون پر میڈیا کو بتایا کہ فوجی کی لاش کو وادیِ گوما کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
    سیاچن کا گلیشیئر دنیا کا بلند ترین متنازعہ محاذ ہے جہاں پاکستان اور بھارت کی افواج سطح سمندر سے کوئی بیس ہزار فٹ کی بلندی پر مورچہ زن ہیں۔پاکستان کی حدود میں، لگ بھگ تیرہ ہزار فٹ کی بلندی پرگیاری سیکٹر میں قائم سِکس این ایل آئی کا بٹالین ہیڈکوارٹر، چھ اور سات اپریل کی درمیانی شب گلیشیر سے آنے والے برفانی تودے کے نیچے دب گیا تھا۔
    تودے کی آمد کے وقت ایک سو انتالیس فوجی اور غیر فوجی اہلکار گیاری سیکٹر میں تعینات تھے۔ اُنہیں نکالنے کے لیے پاکستانی فوج کا ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔
    اِس ریسکیو آپریشن کی نگرانی، وادیِ گوما میں قائم فوجی اڈے سے کی جا رہی ہے۔سکردو سے صحافی وزیر مظفر نے بتایا کہ گیاری سیکٹر سے ملنے والی پہلی لاش، سپاہی محمد حسین کی ہے اور اُن کا تعلق، سکردو کے علاقے کچورہ سے ہے۔"یہ لاش گیاری سیکٹر کی چیک پوسٹ کے مقام سے ملی ہے اور بظاہر، محمد حسین تودے کی آمد کے وقت سنگتری کی ڈیوٹی کر رہے تھے۔"اِس آپریشن کے دوران پاکستانی فوج کو اپنے وسائل بروئے کار لانے اور موسمی شدت کے باعث مشکلات کا سامنا رہا۔گیاری سیکٹر پر گرنے والا برفانی تودہ ایک مربع کلومیٹر وسیع تھا اور مختلف مقامات پر اِس کے ملبے کی گہرائی ستر فٹ سے دو سو فٹ تک تھی۔آپریشن کے آغاز میں کھدائی کرنے والی مشینوں کو ٹکڑے کرکے چھوٹے ٹرکوں پر، قراقرم کے دشوار گزار پہاڑی سلسلوں سے بذریعۂ سڑک پہنچایا گیا۔ مشینی ٹکڑوں کو وادیِ گوما میں دوبارہ جوڑ کر گیاری سیکٹر روانہ کیا گیا اور ریسکیو کی سرگرمیوں میں تیزی لانے میں کئی دن لگ گئے۔اِس دوران برفباری، تودے گرنے اور درجۂ حرارت تیزی سے گرنے جیسے عوامل نے ریسکیو آپریشن کی رفتار سست رکھی۔
    پچاس دن کی کوششوں کے بعد، ریسکیو ٹیم کو پہلی لاش ملی ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ دنیا کے بلند ترین محاذ پر جاری ریسکیو آپریشن نتیجہ خیز مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔
    Max 30 KB Image is Allowed In Signature
    BUSY IN EXAMS
    PLEASE PRAY FOR ME..

  2. #2
    Ali moon88 is offline Member
    Last Online
    4th February 2016 @ 06:37 PM
    Join Date
    16 Mar 2012
    Location
    A charming city
    Age
    29
    Gender
    Male
    Posts
    1,354
    Threads
    93
    Thanked
    66

    Default

    Shaeed ki jo mot hai
    wo qoam ki aayat hai

  3. #3
    Aspirant's Avatar
    Aspirant is offline Senior Member
    Last Online
    30th September 2017 @ 01:14 PM
    Join Date
    30 Apr 2007
    Gender
    Male
    Posts
    4,854
    Threads
    594
    Credits
    1,049
    Thanked
    785

    Default

    bas yaar dil kafi khafa hua is wakye ko dekh kar or ak ki profile abhi tak ******** py hain unki pics wagra dekh kar dil bohat udas hua tha sub usy kah rahy thy come back come back likin dosri taraf sy wo comments humsha ky lye khamoosh hogai hain ye zindagi be kia chiz hain yar
    [CENTER][URL="http://www.itdunya.com/t355664/"][SIZE="5"]~ایک قافلہ~[/SIZE][/URL]
    [SIGPIC][/SIGPIC][/CENTER]

Similar Threads

  1. عورت اقبال کی نظر میں
    By imran sdk in forum Khawateen ki dunya
    Replies: 31
    Last Post: 4th April 2020, 07:59 PM
  2. سکندر اعظم اور دنیا کی فتح
    By imran sdk in forum General Knowledge
    Replies: 22
    Last Post: 13th March 2017, 05:44 AM
  3. دعا کسے کہتے ہیں
    By Asma_Khan in forum Islam
    Replies: 10
    Last Post: 1st October 2012, 01:30 PM
  4. Haarta hooa america
    By faraz101 in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 58
    Last Post: 21st September 2012, 12:31 PM
  5. مغربی کلچر و تہوار ۔Valentines
    By imran sdk in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 2
    Last Post: 5th March 2012, 04:29 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •