عالمگیر بھائی یہ سب میرے خیال سے تھرٹی ٹو بٹس ہی ہیں جن کو میں نے ریڈ کلر میں شو کیا ہے۔
باقی بیٹا ورژن والی بات آپ کی بہت اچھی ہے۔
کچھ لوگ بیٹا ورژن اس لئے ٹرائے کرتے ہیں کہ ہر نئی چیز کو شروع میں ہی یوز کریں۔
بڑے اور نامور سافٹ وئیرز کو ایسے یوز کرنے میں حرج بھی نہیں، اگر آپ کو یقین ہو کہ مجھے کچھ نقصان نہیں ہوگا۔
مطلب آپ کو پتہ ہو کہ اگر کچھ ضرورت بھی پڑی تو زیادہ سے زیادہ اس چیز کو ان انسٹال کر کے جان چھڑا لوں گا۔
جیسے انٹرنیٹ ایکسپلورر کے فینز میں انٹرنیٹ ایکسپلورر نائن وہ کامیابیاں نہیں سمیٹ پایا جو ایٹ نے سمیٹی تھیں۔ (ٹین کا مجھے تجربہ ہی نہیں ہوا)۔
اسی طرح کچھ لوگ ونڈوز ایٹ کو مستقل یوز کر رہے ہیں، حالانکہ ابھی بیٹا ورژنز ہی چل رہے ہیں اس کے۔
میں نے سارے فیچرز دیکھ لئے لیکن یوز پھر بھی نہیں کی ہے ابھی تک۔
ایڈوب فوٹو شاپ سی ایس سکس بہت سے لوگوں نے بیٹا ورژن یوز کیا، ان کو بھی مسئلہ کوئی نہیں ہوا۔۔ اب سنا ہے آفیشل ورژن آ گیا ہے، میں اس کو یوز کرنے کا سوچ رہا ہوں۔
ہاں اگر سافٹ وئیر ہی ماجا گاما کمپنی کا بنایا ہوا ہے تو پھر اس کا الفا ورژن بھی سوچ سمجھ کر یوز کرنا چاہئے، چہ جائیکہ بیٹا ورژن۔
تو بہر حال موزیلا بھی ایک نامور براؤزر ہے۔ اور خاص طور پر جب اس کا کروم سے بہت سخت مقابلہ جاری ہے، تو ایسے میں یہ کسی قسم کی "ٹیکنیکل حماقت" کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ امید تو ہے بیٹا ورژن درست ہی ہوگا۔
باقی آپ زیادہ اچھا سمجھا سکتے ہیں اس ٹاپک کو۔
Bookmarks