Results 1 to 10 of 10

Thread: افغانستان میں بڑھتا ہوابھارتی اثرورسوخ

  1. #1
    dilbarkhana is offline Senior Member+
    Last Online
    8th June 2012 @ 06:41 AM
    Join Date
    08 Sep 2011
    Gender
    Male
    Posts
    36
    Threads
    6
    Credits
    0
    Thanked: 1

    Default افغانستان میں بڑھتا ہوابھارتی اثرورسوخ

    یہ سچ ہے کہ موجودہ حکومت گزشتہ ساڑھے تین برسوں کے دوران گورننس کے حوالے سے کوئی اچھا تاثر قائم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اس کی بے تدبیریوں، بدنظمیوں اور عوام کے مسائل سے لاتعلقی نے وطن عزیز کو مسائلستان بنادیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے لیے داخلی اور خارجی خطرات میں اضافہ ہورہا ہے۔آپ افغانستان کے مسئلے کا بنظر غائر جائزہ لیں تو نوبت اب یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ جس افغانستان کے لیے ہم نے اپنی سلامتی تک کو داﺅ پر لگادیا، آج وہ ہمیں چھوڑ کر بھارت سے پینگیں بڑھانے میں مصروف ہے۔ افغانستان کے کٹھ پتلی صدر حامد کرزئی نے پہلے اپنے فوجیوں کی تربیت سمیت اہم دفاعی امور بھارت کے حوالے کیے اور اب اس کے ساتھ باقاعدہ اسٹریٹجک پارٹنر شپ کا معاہدہ بھی کرچکا ہے۔ اس ضمن میں کٹھ پتلی حامد کرزئی اور بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے نئی دہلی میں گزشتہ دنوں ایک ملاقات کے دوران جو باتیں کیں، ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سارا انتظام پاکستان کا گھیرا تنگ کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔افغان صدر نے اپنے دو روزہ دورہ بھارت کے دوران بھارت کے ساتھ دفاعی امور میں شراکت داری سمیت تین معاہدوں پر دستخط بھی کیے، جس کے بعد افغانستان میں بھارت کا کردار بڑھ جائے گا، جبکہ اس موقع پر من موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارت افغان عوام کے ساتھ ہے اور افغانستان کے ساتھ ہمارا تعاون جاری رہے گا۔ جواب میں حامد کرزئی نے کھل کر پاکستان پر الزام عاید کیا کہ پاکستان عسکریت پسندوں کے خلاف ڈبل گیم کھیل رہا ہے۔

    اس بات میں کوئی شک نہیں کہ دنیا کے ہر آزاد ملک کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی حفاظت، سلامتی وترقی اور خوشحالی کے لیے کسی بھی ملک سے دفاعی اور تجارتی معاہدے کرے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ افغانستان کو کسی بھی طرح ایک آزاد ملک قرار نہیں دیا جاسکتا۔وہ تو مکمل طور پر امریکا کے کنٹرول میں ہے اور اسے یہ حق بھی نہیں پہنچتا کہ وہ ہمارے دشمن کو ہماری سرحد پر لاکر بٹھادے، جبکہ ہمارے مشرق میں تو وہ پہلے ہی موجود ہے۔ سوال یہ ہے کہ پھر ان معاہدوں کی ضرورت کیوں پڑی اور اس کے پس پردہ مقاصد کیا ہیں؟ اس کا جواب بہت سیدھا اور آسان ہے اور وہ یہ کہ امریکا افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں بری طرح پٹ چکا ہے،سو اب وہ اپنی شکست وہزیمت کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتا ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ امریکا افغانستان سے بھاگ تو رہا ہے لیکن وہ اپنے بعد اس خطے میں اپنی نمایندہ حکومت لازماً برقرار رکھنا چاہتا ہے، کیونکہ امریکا کے اس خطے میں جو خاص مفادات ہیں، وہ انہیں ہر صورت حاصل کرنا چاہتاہے۔ امریکا چاہتا ہے کہ جب وہ اس خطے سے نکلے توپاکستان اورافغانستان کے درمیان محاذ آرائی کی ایسی کیفیت ہوکہ جس میں یہ الجھ کر رہ جائیں اوربھارت طاقت ور ہوتارہے ۔اس کا اندازہ اس سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اگر امریکاان معاہدوں سے پاکستان کو دباﺅ میں لانے اور خطے میں اپنا اثرورسوخ مستقل طور پر قائم نہیں کرنا چاہتا تو پھر کرزئی اور من موہن کی پاکستان پر الزام تراشیوں اور زہر اگلنے کا اور مقصد کیا ہے؟

    چغہ پوش حامد کرزئی اگر اپنے ملک اور عوام سے مخلص ہوتے تو وہ امریکی اشاروں پر بھارت کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی بجائے برادر مسلم ملک پاکستان کو اہمیت دیتے، جس نے ہر آڑے وقت اور مشکل میں افغانستان کا ساتھ دیا ہے۔ کیا کرزئی بھول گئے کہ سوویت جنگ کے وقت یہ پاکستان ہی تھا جس نے 40لاکھ افغان مہاجرین کے قیام وطعام کا بوجھ برداشت کیا، جبکہ آج بھی لاکھوں افغان باشندوں کو پاکستان نے ٹھکانہ دیا ہوا ہے۔دوسری جانب پاکستان نے امریکی جنگ میں اپنے 40ہزار کے قریب شہریوں اور فوجی جوانوں کی قربانی دی لیکن اس کے باوجود ہمارے اتحادی ممالک وطن عزیز کے ساتھ ڈبل گیم میں مصروف ہیں، جوکہ قابل افسوس ہی نہیں قابل مذمت بھی ہے۔

    افغان بھارت معاہدے کے بعد امریکا پاکستان کے خلاف بھارت کو پہلے سے بھی بڑھ کر استعمال کرے گا۔ امریکا کی یہ چال ہمارے حکمرانوں کو سمجھنا ہوگی لیکن بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے حکمران امن پسندی کی باتیں کرکے حقائق سے نظریں چرارہے ہیں۔ ہم نے تجارتی تعلقات کے حوالے سے بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دیا،جبکہ پاک بھارت سیکرٹری تجارت سطح کے2روزہ مذاکرات میں بھی ہمارے دشمن کا پلہ بھاری رہا،اس سلسلے میںپاکستان نے بھارت کو یہ یقین دہانی کروادی ہے کہ وہ آیندہ تین ماہ میں اس کی 7 ہزار اشیاءکے لیے مارکیٹ کھول دے گا۔ جواب میں بھارت نے ہمارے ساتھ کیا کیا؟کیااس نے کشمیر میں ریاستی دہشت گردی روک دی؟ پاکستان ریلوے نے بحران سے نکلنے کے لیے کچھ بوگیاں لیز پر مانگیں تو بھارت نے صاف انکار کردیا۔ اس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ بنیا ہمارے ساتھ کتنا مخلص ہے ؟

    اس تمام منظر نامے سے یہ بات ثابت ہوجاتی ہے کہ ایک طرف پاکستان کو دباﺅ میں لانے کی کوشش ہورہی ہے تو دوسری جانب پاکستان کے ذریعے طالبان سے مذاکرات کا ڈول ڈالنے کی امریکی حکمت عملی نے اسے ایک دوراہے پر لاکھڑا کردیا ہے، لیکن پاکستان نے اس مرتبہ کسی بھی حوالے سے امریکی دباﺅقبول کرنے سے انکار کردیاہے، جبکہ افغانستان کی کٹھ پتلی انتظامیہ کے صدر کرزئی نے اعلان کیا ہے کہ اب طالبان سے مذاکرات کے دروازے بند ہوچکے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کہتی ہیں کہ امریکا حقانی نیٹ ورک سمیت تمام طالبان گروپوں سے امن معاہدے کے لیے تیار ہے، خطے میں استحکام کے لیے تمام آپشن کھلے رکھنا چاہتے ہیں۔ امریکی سفیر نے کرزئی کو یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ پاکستان کے ذریعے طالبان سے رابطے کی کوشش کرنی چاہیے۔ امریکا کو اب طالبان سے مذاکرات کے لیے اس لیے ہاتھ پاﺅں مارنا پڑرہے ہیں، کیونکہ کرزئی حکومت کے ساتھ رابطے میں رہنے والے بعض غیر جانب دار سابق پشتون جہادی کمانڈر بھارت یاترا کے بعد ان سے ناراض ہوگئے ہیں اور اب طالبان سے بات چیت کے لیے کوئی مستند ذریعہ باقی نہیں رہا،لیکن طالبان کسی بھی قیمت پر امریکا سے اس کی شرائط پر مذاکرات پر راضی نہیں ہوں گے۔

    اس تمام صورت حال میں دیکھنا چاہیے کہ ہمارے پالیسی ساز ادارے کیا حکمت عملی اختیار کرتے ہیں،لیکن آنکھیں بند کرنے سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے، خطے میں ہونے والی سازشوں کو سمجھ کر ٹھوس لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے۔ اس نازک موڑپرہمیں طالبان کوناراض نہیں کرنا چاہیے، کیوں کہ وہ افغانستان کا مستقبل ہیں اور یہ بات طے ہے کہ امریکا، روس، بھارت، برطانیہ یا اسرائیل کوئی بھی ہمارا مخلص دوست نہیں، اس لیے جو بھی قدم اٹھائیں سوچ سمجھ کر اور زمینی حالات کو مدنظر رکھ کر اٹھانا چاہیے۔

  2. #2
    dilbarkhana is offline Senior Member+
    Last Online
    8th June 2012 @ 06:41 AM
    Join Date
    08 Sep 2011
    Gender
    Male
    Posts
    36
    Threads
    6
    Credits
    0
    Thanked: 1

    Default



    Keya es bat se enkar keya ja sakta ha ka amreeka pakistan ko kamzor karna chahat ha?



  3. #3
    GAME__OVER's Avatar
    GAME__OVER is offline Senior Member+
    Last Online
    13th August 2022 @ 12:13 PM
    Join Date
    08 Feb 2011
    Location
    Peshawar
    Age
    38
    Gender
    Male
    Posts
    897
    Threads
    72
    Credits
    190
    Thanked
    31

    Default

    nice info

  4. #4
    zeeshanshaikh is offline Senior Member+
    Last Online
    21st April 2018 @ 02:56 PM
    Join Date
    08 Aug 2009
    Location
    Hyderabad
    Gender
    Male
    Posts
    361
    Threads
    19
    Credits
    6
    Thanked
    23

    Default


  5. #5
    zulfikar_DOT is offline Senior Member+
    Last Online
    3rd July 2012 @ 06:47 PM
    Join Date
    10 Jan 2011
    Location
    Washington DC
    Gender
    Male
    Posts
    124
    Threads
    5
    Credits
    0
    Thanked
    3

    Default



    سب سے پہلے تو ميں يہ واضح کر دوں کہ حکومتوں اور ممالک کے مابين عالمی تعلقات اور فيصلہ سازی کے عمل ميں افواہوں، مبہم ميڈيا رپورٹس اور غير سرکاری افراد کے بيانات پر انحصار نہيں کيا جاتا۔

    امريکہ کی پاکستان کے ساتھ شراکت ہے ليکن اس کا يہ مطلب ہرگز نہيں ہے کہ امريکہ بھارت کو اپنا دشمن قرار دے يا اپنے تعلقات کی نوعيت اس بنياد اور نقطہ نظر پر استوار کرے جو پاکستان اپنے ہمساۓ کے بارے ميں رکھتا ہے۔ امريکہ دونوں ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہ ہے۔

    امريکہ اس خطے ميں کسی ملک کے ايسے اقدامات کی کبھی حمايت نہيں کرے گا جس سے پاکستان کا استحکام خطرے ميں پڑے يا دہشت گروپوں کو منظم ہونے کا موقع ملے۔ حقیقت يہ ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے خود امريکہ کی کاوششوں اور ارادوں کو نقصان پہنچے گا۔ ايک کمزور اور غير مستحکم پاکستان نہ تو پاکستان کے مفاد میں ہے اور نہ ہی خطے اور امريکہ کو اس سے کوئ فائدہ پہنچ سکتا ہے۔



    امريکی حکومت کا يہ نقطہ نطر واضح کر دينا چاہتا ہوں کہ پاکستان کا استحکام اور دفاع دہشت گردی کی اس عفريت کو پاکستان سمیت دنیا بھر سےختم کرنے کے ليے انتہائ اہم ہے۔ خقیقت يہ ہے کہ دہشت گردی پاکستان کے لیے ايک بہت بڑا خطرہ ہے۔ يہ پاکستان کی سالمیت ،سلامتی اور ترقی کی راہ ميں بڑی رکاٹ ہے۔ دہشگرد آۓ روز معصوم لوگوں کے قتل کيے جا رہے ہیں۔ آج پشاور ميں بس کے اندر ہونے والا دھماکہ جس ميں 19 لوگ مرے اور درجنوں زخمی ہوۓ اور گزشتہ روز کوئيٹہ میں مسجد کے اندر ہونے والا دھماکہ - يہ بر بريت کی بدترين مثالیں ہیں۔

    http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2...blast_zs.shtml


    https://www.youtube.com/watch?v=7BzCFhHm4Us


    ذوالفقار – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    Last edited by zulfikar_DOT; 8th June 2012 at 11:31 PM.

  6. #6
    conceal_me's Avatar
    conceal_me is offline Senior Member+
    Last Online
    25th February 2016 @ 08:29 PM
    Join Date
    16 Feb 2011
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    1,385
    Threads
    49
    Credits
    1,065
    Thanked
    129

    Default

    Quote zulfikar_DOT said: View Post


    سب سے پہلے تو ميں يہ واضح کر دوں کہ حکومتوں اور ممالک کے مابين عالمی تعلقات اور فيصلہ سازی کے عمل ميں افواہوں، مبہم ميڈيا رپورٹس اور غير سرکاری افراد کے بيانات پر انحصار نہيں کيا جاتا۔

    امريکہ کی پاکستان کے ساتھ شراکت ہے ليکن اس کا يہ مطلب ہرگز نہيں ہے کہ امريکہ بھارت کو اپنا دشمن قرار دے يا اپنے تعلقات کی نوعيت اس بنياد اور نقطہ نظر پر استوار کرے جو پاکستان اپنے ہمساۓ کے بارے ميں رکھتا ہے۔ امريکہ دونوں ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہ ہے۔

    امريکہ اس خطے ميں کسی ملک کے ايسے اقدامات کی کبھی حمايت نہيں کرے گا جس سے پاکستان کا استحکام خطرے ميں پڑے يا دہشت گروپوں کو منظم ہونے کا موقع ملے۔ حقیقت يہ ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے خود امريکہ کی کاوششوں اور ارادوں کو نقصان پہنچے گا۔ ايک کمزور اور غير مستحکم پاکستان نہ تو پاکستان کے مفاد میں ہے اور نہ ہی خطے اور امريکہ کو اس سے کوئ فائدہ پہنچ سکتا ہے۔



    امريکی حکومت کا يہ نقطہ نطر واضح کر دينا چاہتا ہوں کہ پاکستان کا استحکام اور دفاع دہشت گردی کی اس عفريت کو پاکستان سمیت دنیا بھر سےختم کرنے کے ليے انتہائ اہم ہے۔ خقیقت يہ ہے کہ دہشت گردی پاکستان کے لیے ايک بہت بڑا خطرہ ہے۔ يہ پاکستان کی سالمیت ،سلامتی اور ترقی کی راہ ميں بڑی رکاٹ ہے۔ دہشگرد آۓ روز معصوم لوگوں کے قتل کيے جا رہے ہیں۔ آج پشاور ميں بس کے اندر ہونے والا دھماکہ جس ميں 19 لوگ مرے اور درجنوں زخمی ہوۓ اور گزشتہ روز کوئيٹہ میں مسجد کے اندر ہونے والا دھماکہ - يہ بر بريت کی بدترين مثالیں ہیں۔

    http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2...blast_zs.shtml


    https://www.youtube.com/watch?v=7BzCFhHm4Us


    ذوالفقار – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    Hassane hum ko kaun aya aj phir..
    Qeh'qaha hamara ruk na paya aj phir..

  7. #7
    thair jani's Avatar
    thair jani is offline Senior Member+
    Last Online
    9th September 2014 @ 11:24 AM
    Join Date
    10 Jul 2010
    Location
    Gujranwala cantt
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    326
    Threads
    25
    Credits
    710
    Thanked
    7

    Default

    wah nice

  8. #8
    hashim56's Avatar
    hashim56 is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd February 2020 @ 10:48 PM
    Join Date
    08 Oct 2011
    Location
    Belgium vervier
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    8,272
    Threads
    140
    Credits
    81
    Thanked
    209

    Default

    bhai ap ne bohot ache batain kahe ha leken hamara mulk apne apko sambhal nai skta 2 sro ka kya help karega jo karawaye humara isi ajj kal afghanistan me kar rahe ha ap ro parege sun afghanistan ko tabah karna chahta ha acha ha ke india afghanistan me ho

  9. #9
    bilalhyder's Avatar
    bilalhyder is offline Senior Member+
    Last Online
    20th June 2022 @ 11:55 AM
    Join Date
    12 Dec 2011
    Location
    NAWAB SHAH
    Age
    29
    Gender
    Male
    Posts
    248
    Threads
    11
    Credits
    308
    Thanked
    6

    Default

    Nice

  10. #10
    sheikhali449's Avatar
    sheikhali449 is offline Senior Member+
    Last Online
    14th November 2012 @ 02:27 AM
    Join Date
    12 Jul 2012
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    219
    Threads
    0
    Credits
    0
    Thanked
    14

    Default

    asr o rusookh se inkaar nhi kiya jaa sakta america ke chahe phir woh afghanistan me ho ya india se ittehaad kar ke balochistan me yeh sub fact hai

Similar Threads

  1. Replies: 38
    Last Post: 26th December 2016, 08:47 PM
  2. میں کہتی تھی
    By ~*SEEP*~ in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 24
    Last Post: 7th August 2014, 07:48 AM
  3. سورۃ الناس
    By Prince Ahmad in forum Quran
    Replies: 18
    Last Post: 25th April 2012, 03:51 AM
  4. Suicide Bombers
    By NAVEED BHATTI in forum General Knowledge
    Replies: 7
    Last Post: 30th May 2011, 05:39 PM
  5. Replies: 2
    Last Post: 21st March 2010, 03:50 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •