Results 1 to 7 of 7

Thread: Computer Science Chapter 1 in urdu... PART 1

  1. #1
    darya khan's Avatar
    darya khan is offline Senior Member+
    Last Online
    4th July 2017 @ 02:41 PM
    Join Date
    31 Jul 2010
    Location
    karachi
    Gender
    Male
    Posts
    333
    Threads
    101
    Credits
    1,142
    Thanked
    46

    Default Computer Science Chapter 1 in urdu... PART 1



    بِسْمِ اللہِ الرّٰحْمَن الرّٰحِیْمِ
    باب نمبر 1 کمپیوٹر کا تعارف(Introduction to Computer)

    سوال نمبر-: 1 کمپیوٹر کی تعریف کریں ؟ نیز کمپیوٹر کے فوائد اور نقصانات مختصراً بیان کریں۔
    (What is Computer? What are its Benefits & Drawbacks?)
    جواب : کمپیوٹر کی تعریف -: کمپیوٹر ایک الیکٹرانک آلہ یا مشین ہے۔ جس کا کام ڈیٹا کوحاصل کرنا ، اس پر عمل کرنا ، اس کا تجزیہ کرنا اور ہماری دی ہوئی ہدایات کے مطابق عمل کرنا ہے۔ کمپیوٹر جدید دور کا ایک مفید ترین اور ہمہ گیر اہمیت کا حامل آلہ ہے۔ کمپیوٹر نے بین الاقوامی تجارت ، صنعتی پیداوار ، گھریلو زندگی ، تفریح کے ذرائع، فضائی تحقیق اور تجسّس ، صحت سے متعلق احتیاط ، تعلیم و تعلّم ، مواصلاتی نظام اور سائنسی تحقیق پر گہرے نقوش مرتب کیے ہیں۔
    کمپیوٹر کے فوائد اور نقصانات یا خوبیاں اور خامیاں مندرجہ ذیل ہیں
    کمپیوٹر کے فوائد (Benefits) -: تیز رفتار(High Speed) ‘ درستگی(Accuracy) ‘ زیادہ سٹوریج (Large Storage) ‘
    بوریت کا احساس (Diligence) ‘ تھکاؤٹ(Tireless) ‘ تابعدار(Obedient) ‘ اورکام کی نوعیت(Variety of tasks) ۔
    کمپیوٹر کے نقصانات-Drawbacks)ذھانت سے عاری(No Inteligence) ‘ تفصیل کی ضرورت (Needs Details) ‘
    مہنگا (Expensive) ‘ زیادہ مہارت (High Skill) ‘ جسمانی کمزوری (Physical threats) ۔
    سوال نمبر-: 2کمپیوٹر کے اقسام (Types) تفصیلاً بیان کریں؟
    کمپیوٹر کے اقسام -: کمپیوٹرکے مندرجہ ذیل تین اقسام ہیں۔
    -1 اینالاگ کمپیوٹر -2 ڈیجیٹل کمپیوٹر -3 ہائی بریڈکمپیوٹر
    -1 اینالاگ کمپیوٹر - Aanlog Computer ) ا ینالاگ کمپیوٹر پہلا کمپیوٹر ہے۔ جس نے جدید ڈیجیٹل کمپیوٹرکی راہیں ہموار کی۔
    ا ینالاگ کمپیوٹر ڈیٹا کو لہروں کی صورت میں حاصل کرتا ہے۔ اینالاگ ڈیٹا فاصلہ ،سپیڈ ، دباؤ ، ٹمپریچر ، مائع یا گیس کے بہاؤ کی شرح ، کرنٹ، وولٹیج اور طبعی مقداروں کی شدت پر مشتمل ہوتاہے۔ا نالاگ کمپیوٹرانجینئرنگ اور سائنسی تحقیق کیلئے زیادہ تر استعمال کئے جاتے ہیں۔یہ کمپیوٹر بہت تیز ہوتے ہیں۔
    -2 ڈیجیٹل کمپیوٹر- Digital Computer ) ڈیجیٹل کمپیوٹر اعداد ، حروف اور اسپیشل علامات کے ذرئعے کام کرتے ہیں۔یعنیڈیجیٹل کمپیوٹرکو ڈیٹا ہندسوں کی شکل میں مہیا کیا جاتا ہے۔ جدید ڈیجیٹل کمپیوٹر بہت سے سائزوں اور مختلف شکلوں میں دستیاب ہیں۔عام طور پر سکولوں، کالجوں ، یونیورسٹیوں، دفاتر اور گھروں میں ڈیجیٹل کمپیوٹراستعمال کئے جاتے ہیں۔ڈیجیٹل کمپیوٹر میں بہت بڑی
    مقدار میں ڈیٹا اور معلومات کوسٹور کیا جاسکتاہیں۔ڈیجیٹل کمپیوٹر کا تجزیہ بہت درست ہوتاہے۔
    -3 ہائی بریڈکمپیوٹر- Hybrid Computer ) اینالاگ کمپیوٹر کی تیز رفتاری اور ڈیجیٹل کمپیوٹرکی سٹوریج اور درستگی کو یکجا کر کے ایک بہترین خصوصیت والا کمپیوٹر تیار کیا گیا ہے۔جسے ہائی بریڈکمپیو کہا جاتا ہے یہ کمپیو ٹر ہسپتالوں میں میڈیکل تفتیش کیلئے ، فضائی جہازوں ، میزائلوں اور فوجی نوعیت کے اسلحہ جات وغیرہ میں استعمال ہوتے ہیں۔
    اینالاگ اور ڈیجیٹل کمپیوٹرمیں بنیادی فرق-:
    اینالاگ کمپیوٹرکو ڈیٹا لہروں کی صورت میں جبکہ ڈیجیٹل کمپیوٹر کو ڈیٹا ہندسوں کی صورت مہیا کیا جاتا ہے۔ اینالاگ کمپیوٹرمیں پیمائش جبکہ ڈیجیٹل میں مقداریں شمار کی جاتی ہے۔ اینالاگ کمپیوٹربہت تیز جبکہ ڈیجیٹل نہایت درستگی سے کام کرتاہے۔ اینالاگ کمپیوٹرکی میموری محدود جبکہ ڈیجیٹل کمپیوٹر کی میموری بہت زیادہ ہوتی ہے۔
    سوال نمبر-: 3 چارلس بابیج کے اینا لیٹیکل انجن کے مختلف یونٹس کو بیان کیجئے؟
    جواب- : چارلس بابیج (Charles Babbage) نے1812 ء میں پہلے پہل ایک ایسے ڈیفرینس انجن کا تصورپیش کیا۔جو 20ہندسوں تک صیحح جواب نکالتا تھا۔ اور پرنٹ آؤٹ بھی مہیا کرتاتھا۔20سال محنت کرنے کے بعد بابیج کی اس کام میں دلچسپی کم ہو گئی۔اس کے اس نے اپنی بقیہ زندگی اینالیٹیکل انجن(Analytical Engine) نامی ایک نئی مشین بنانے کے پروجیکٹ پر صرف کردی۔یہ مشین مکمل طور پر خودکار تھی۔اور اس کو بہت سے حسابی کاموں کیلئے پروگرام بھی کیا جا سکتا تھا۔آج کل کے کمپیوٹر میں بابیج کے ڈیزائن کردہ مشین کی بہت سی خصوصیات شامل ہیں۔
    چارلس بابیج کا اینالیٹیکل انجن مندرجہ ذیل پانچ یونٹس پر مشتمل تھا:
    -: (A) سٹور (Store) -: اس حصہ میں مشین میں فیڈ کئے جانے والے اعداد اور ہدایات سٹور رہتی تھیں۔
    -: (B) مل -: (Mill) یہ خود کار ارتھ میٹک یونٹ تھا۔ جو کہ گراریوں اور پہیوں کے گھومنے سے ارتھ میٹک سے متعلق تمام عوام کو پایہء تکمیل تک پہنچتا تھا۔
    -: (C) کنٹرول -: (Control) یہ یونٹ دوسرے تمام یونٹوں کی نگرانی کرتا تھا اور ان کو کام کرنے کی ہدایات بھی دیتا تھا۔
    -: (D) ان پٹ -: (Input) یہ ان پٹ یونٹ سٹور کو ڈیٹا اور ہدایات مہیا کرتا تھا۔اور یہ یونٹ سوراخ شدہ کارڈ کی شکل میں ہوتا تھا۔
    -: (E) آؤٹ پٹ-: (Out put) حسابی عمل کے بعد حاصل ہونے والے نتیجہ کوڈسپلے کرتا تھا۔ ان عوامل یا یونٹس کو دیکھ کر یہ کہنا بے جا نہ ہو گا۔ کہ چارلس بابیج نے جدید کمپیوٹرکا سنگِ بنیاد رکھا

  2. #2
    bais is offline Senior Member
    Last Online
    31st July 2015 @ 02:07 PM
    Join Date
    23 Aug 2008
    Location
    Izlooo
    Gender
    Male
    Posts
    3,519
    Threads
    96
    Thanked
    263

    Default

    Dear u started good job but use Urdu or English and write Urdu if u wants to use with roman

  3. #3
    hasnainzafar's Avatar
    hasnainzafar is offline Senior Member+
    Last Online
    8th July 2014 @ 10:52 AM
    Join Date
    01 Mar 2010
    Location
    Chiniot
    Age
    35
    Posts
    31
    Threads
    0
    Credits
    950
    Thanked
    0

    Default

    Roman ki bajay inpage use karo aur pic bna kar laga do us se parhny main aaasani hogi

  4. #4
    DARK BOY's Avatar
    DARK BOY is offline Senior Member+
    Last Online
    28th February 2014 @ 07:29 PM
    Join Date
    24 Nov 2012
    Location
    Rawalpindi
    Age
    24
    Gender
    Male
    Posts
    2,879
    Threads
    61
    Credits
    0
    Thanked
    455

    Default


  5. #5
    MPTS's Avatar
    MPTS is offline Senior Member+
    Last Online
    31st July 2016 @ 11:33 PM
    Join Date
    06 Jan 2011
    Location
    Shikarpur,Sindh
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    223
    Threads
    6
    Credits
    0
    Thanked
    9

    Default

    Great . . . !

  6. #6
    zeeshan_xpk's Avatar
    zeeshan_xpk is offline Senior Member+
    Last Online
    19th May 2021 @ 04:40 PM
    Join Date
    30 Mar 2007
    Age
    43
    Posts
    497
    Threads
    92
    Credits
    1,022
    Thanked
    12

    Default

    good job

  7. #7
    Join Date
    29 Sep 2011
    Gender
    Male
    Posts
    762
    Threads
    19
    Credits
    400
    Thanked
    40

    Default


    Nice sharing...

Similar Threads

  1. Computer Hai Kya? (part 5)
    By JAWADZS in forum Computer Articles
    Replies: 13
    Last Post: 29th February 2016, 10:36 AM
  2. Replies: 0
    Last Post: 22nd June 2012, 01:30 PM
  3. Need COD Moderwelfare
    By mrmasoom in forum Help/Request (PC Games)
    Replies: 4
    Last Post: 6th August 2011, 11:36 PM
  4. Chapter 1 Part 1 Chemistry
    By SUPER47 in forum Educational Help
    Replies: 0
    Last Post: 19th May 2011, 12:16 PM
  5. Computer Hai Kya? (part 4)
    By JAWADZS in forum Computer Articles
    Replies: 5
    Last Post: 15th June 2010, 04:47 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •