Results 1 to 3 of 3

Thread: Computer Science Chapter 1 in urdu... PART 2

  1. #1
    darya khan's Avatar
    darya khan is offline Senior Member+
    Last Online
    4th July 2017 @ 02:41 PM
    Join Date
    31 Jul 2010
    Location
    karachi
    Gender
    Male
    Posts
    333
    Threads
    101
    Credits
    1,142
    Thanked
    46

    Default Computer Science Chapter 1 in urdu... PART 2

    ۔سوال نمبر:4کمپیوٹر کے ادوار (Generations of Computer)بیان کیجئے؟

    جواب- : کمپیوٹر کوہم پانچ ادوار میں تقسیم کر سکتے ہیں۔جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔
    کمپیو ٹر کا پہلا د ور ( 1959 - 1942 )
    پہلے دور کے کمپیوٹروں میں ویکوم ٹیوبز جوکہ تیز رفتار سوئچ کے طور پر کام کرتی تھیں استعمال کئے گئے۔ 1943ء میں پنسل وانیا یونیورسٹی میں اینی ئک (ENIAC) الیکٹرانک نیومیریکل انٹی گریٹر اینڈ کیلکولیٹر کو تیار کیا گیا ۔1949 ء میں پہلا کمپیوٹر ایڈسیک (EDSAC) بنایا گیا۔پھر 1952 ء میں دوسرا کمپیوٹر ایڈویک (EDVAC) بنایا گیا۔اسکے بعد 1951 ء میں اس سے اچھا کمپیوٹر یونیویک(UNIVAC-1) 1 یعنی یونیورسل آٹومیٹک کمپیوٹر کام کرنے لگی۔ پہلے دور کے کمپیوٹرمیں ذیل خامیاں تھیں- :
    (1) بہت بڑا سائز ۔ (2) سست رفتار ۔ (3) اعتبار کا کم درجہ۔ (4) زیادہ پاور کا خرچ ۔ (5) مشکل مرمت ۔
    کمپیو ٹر کا دوسرا د ور 1965 - 1959)ء(
    ٹرانزسٹر ٹیکنالوجی کی آمد سے کمپیوٹر کا دوسرا دور معرض وجود میں آیا۔ویکوم ٹیوب کی بانسبت ٹرانز سٹر چھوٹے ، تیز رفتار اور کم خرچ ہوتے ہیں۔ لہذا ٹرانزسٹر کو استعمال کرتے ہوئے ایسے کمپیوٹر بنائے گئے۔ جو مائیکرو سیکنڈ میں اپنا کام مکمل کر لیتے تھے۔ ان کمپیوٹروں میں پہلی بار ہائی لیول لینگوئجز استعمال کی گئی۔مثلاً فورٹران ، کوبول اور بیسک وغیرہ۔ دوسرے دور کے کمپیوٹروں میں ہنی ویل ، آئی سی ایل اور جی ای636 , 645 وغیرہ شامل ہیں۔
    کمپیو ٹر کا تیسرا د ور 1972 - 1965 )ء(
    60 کے عشرہ میں آئی سی (IC) یعنی انٹی گریٹڈ سرکٹ کی آمد سے مائیکرو الیکٹرانکس کا دور شروع ہوا۔لہذا آئی سی کے استعمال سے کمپیوٹر کی جسامت ، قیمت اور پاور کی خرچ میں بہت زیادہ کمی آ گئی ۔ اس طرح ان کمپیوٹروں میں ڈیٹا سٹور کرنے کی صلاحیت بھی زیادہ ہو گئی ۔ او ر انکی کارکردگی بھی زیادہ قابل اعتبار ہو گئی۔ اس دور کے کمپیوٹروں میں IBM-360 کا سیریز ، ICL-1900 اور PDP-8 کا سیریز وغیرہ شامل ہے۔
    کمپیو ٹر کا چوتھا د ور 1980 - 1972 )ء(
    مائیکرو پروسیسر کی ایجاد سے بہت کم قیمت کے کمپیوٹر بننا شروع ہوگئے۔اور انکی سائز میں بھی بہت کمی آگئی۔ امریکہ کے انٹل(Intel) کارپوریشن نے 1971 ء میں پہلا مائیکرو پروسیسر انٹل 4004 تیار کیا ۔یہ 4 بٹ کا مائیکرو پروسیسر تھا۔پھر 1973ء میں 8بٹ کا مائیکرو پروسیسر تیار کیا ۔ اس کے بعد کلائیو سنکلیر (Clive Sinclair) نے ZX-80 اور ZX-81 کمپیوٹر بہت کم قیمت پر تیار کر کے پرسنل کمپیوٹر(PC) کے ایک نئے دور کا آغاز کر دیا۔ اس دور کا ایک دوسرا کمپیوٹر ایپل (Apple) جو 1976ء میں تیار کیا گیا۔ ان کے علاوہ کموڈور ، IBM-3033,4300 ، سائبر205 ، شارپ PC-1211 وغیرہ اہم کمپیوٹروں میں شامل ہیں۔
    کمپیو ٹر کا پانچوا ں د ور 1980 ء ۔ اور اس کے بعد -:
    چوتھے دور تک کمپیوٹرمیں سب سے بڑی خامی یہ تھی کہ کمپیوٹر سوچنے کی قوت سے عاری تھے۔اور یہ بات سائنسدانوں کیلئے ایک عرصہ سے مسئلہ بنی ہوئی تھی۔ کمپیوٹر کے پانچویں دور میں اس طرف قدم بڑھایا گیا۔اب کمپیوٹرز کو انسانوں کی سوچنے ، استدلال کرنے ، سیکھنے نتیجہ اخذ کرنے اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت فراہم کی جائیں گی۔ان مشینوں میں (VLSI) سرکٹس کی ایک بہت بڑی تعداد استعمال کی جائے گی۔اس طرح مصنوعی ذہانت اور ایکسپرٹ سسٹم پانچویں دور کے کمپیوٹرز کے اہم حصے ہوں گے
    سوال نمبر-: 5 کمپیوٹرز کو کتنے گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ؟ ہر ایک کی تعریف کر کے مثالیں دیجئے۔
    یا ڈیجیٹل کمپیوٹر کی اقسام بیان کریں۔ یا سائز کے لحاظ سے کمپیوٹر کی درجہ بندی بیان کریں ؟
    جواب -: کمپیوٹرز کو چار مخصوس گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔(1) سُپر کمپیوٹر (2) مین فریم کمپیوٹر۔ (3) منی کمپیوٹر۔ (4) مائیکرو کمپیوٹر۔
    (1) سُپر کمپیوٹر-: سُپر کمپیوٹر بہت پیچیدہ مسائل حل کرنے کیلئے 1980 ء میں تیار کئے گئے۔یہ سب سے مہنگے اور تیز ترین کمپیوٹر ہیں۔ یہ کمپیوٹر ہوائی جہاز کے ڈیزائن ، نیوکلائی ریسرچ ، سائنسی لیبارٹری ، اور بہت بڑے بڑے صنعتی اداروں میں استعمال ہوتے ہیں۔ کرے ٹو(Cray-II) اور کنٹرول ڈیٹا سائیبر 205 سُپر کمپیوٹر کی مثالیں ہیں۔
    (2) مین فریم یا میکرو کمپیوٹر-: جیسا کہ نام سے ظاہر ہے۔ یہ بہت بڑے سائز کے کمپیوٹر ہوتے ہیں۔ اور اس کے پورے سسٹم کو سیٹ کرنے کیلئے کئی بڑے بڑے کمروں کی ضرورت پڑتی ہیں۔ یہ کمپیوٹر بہت تیز ہوتے ہیں۔ اور ان کی میموری بہت بڑی ہوتی ہیں۔ یہ ان اداروں میں استعمال ہوتے ہیں۔ جہاں بہت سے لوگ ایک ساتھ کمپیوٹر کو استعمال کرتے ہو۔مثلاً سرکاری ادارے ، بینک ،ہوائی کمپنیاں وغیرہ۔ بروف 7800B-(Burrough) ، آئی بی ایم 4341 مین فریم کمپیوٹر کی مثالیں ہیں
    (3) منی کمپیوٹر-: منی کمپیوٹر چھوٹے لیکن بہت طاقتور ہوتے ہیں۔ ان کو تجارت ، تعلیم اور گورنمنٹ کے ادارو ں میں استعمال کیا جاتا ہیں ڈیجیٹل ایکوپمنٹ کارپوریشن نے ان کو 1960 کے عشرہ میں متعارف کرایا۔ آئی بی ایم کارپوریشن ، ڈیٹا جنرل کارپوریشن اور پرائم کمپیوٹرز منی کمپیوٹر بناتی ہیں۔
    (4) مائیکروکمپیوٹر-: مائیکرو کمپیوٹر نسبتاً کم قیمت والا کمپیوٹر ہے۔ جس کا استعمال بہت تیزی سے بڑھ رہا ہیں۔یہ 1970ء میں مائیکرو پروسیسر بننے کے نتیجہ میں تیار ہوا۔ یہ قیمت میں بہت کم اور سائز میں بہت چھوٹے ہوتے ہیں۔ان کو پرسنل کمپیوٹر (PC)بھی کہا جاتاہے۔اس لئے ان ہر جگہ مثلاً سکولوں ، کالجوں ، یونیورسٹیوں ، سرکاری دفاتر ، بینکوں اور گھروں میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔آئی بی ایم ،ڈیل ، کم پیک اور انٹل کے پی سی۔ ایس 2/ اور ایپل میکن ٹوش وغیرہ مائیکرو کمپیوٹر کی چند مثالیں ہیں۔
    سوال نمبر-: 6 کمپیوٹرپروگرام کی تعریف کریں ؟
    جواب-: کمپیوٹرپروگرام ہدایت دینے کا وہ عمل ہے۔جس کے تحت کمپیوٹر اپنا کام سرانجام دیتاہے۔اسطرح پررگرامنگ کمپیوٹروں سے رابطہ کا ایک طریقہ ہے۔
    ابتدائی پروگرام مشین لینگوئج میں تیا ر کیئے گئے۔اسمیں بائنری کوڈ کو استعمال کیا گیاجو کہ صرف دو اعداد 0 اور 1 پر مشتمل ہوتاہے۔ہدایت دینے کا یہ طریقہ بہت مشکل اور پیچیدہ تھا ۔اسلئے پروگرام بنانے والوں نے مشین لینگوئج کے بجائے اسمبلی لینگوئج میں پروگرام تیا ر کرنا شروع کر دئیے۔دوسری پررگرامنگ لینگوئجزجو کہ آسانی سے استعمال کی جاتی ہیں۔ہائی لیو ل لینگوئجز ہیں جیسے بیسک ، فورٹران، کوبول ، پاسکل اور سی و C ++ وغیرہ۔
    اس طرح کمپیوٹر لینگوئجز کے تین اقسام بیان ہوئے -:1 مشین لینگوئج -:2 اسمبلی لینگوئج -:3 سمبالک یا ہائی لیول لینگوئج۔
    سوال نمبر-: 7 مشین اور اسمبلی لینگوئجز کو کیوں لو لیول لینگوئجز کہا جاتا ہے ؟
    جواب -: مشین لینگوئج -: بائنری کوڈ میں دی گئی ہدایات کے سیٹ کو مشین لینگوئج کہتے ہیں۔کمپیوٹر کا CPU اسکو براہ راست سمجھتاہے۔ابتدائی پروگرام مشین لینگوئج میں تیا ر کیئے گئے۔اسمیں بائنری کوڈ کو استعمال کیا جاتا ہے جو کہ صرف دو اعداد 0 اور 1 پر مشتمل ہوتاہے۔ مشین لینگوئج میں دی گئی ہدایت کے بنیادی طور پر دو حصے ہوتے ہیں پہلے حصہ کو کمانڈ یا آپریشن کہتے ہیں۔ اور دوسرا حصہ ایک یا دو آپرینڈ پر مشتمل ہوتا ہے۔
    اسمبلی لینگوئج -: اسمبلی لینگوئج ایک لو لیول لینگوئج ہے کیونکہ یہ پرابلم کی لینگوئج کے مقابلہ میں کمپیوٹر کی مشین کوڈ سے زیادہ مشابہت رکھتی ہے۔ اسمیں تیار کئے گئے پروگرام کو مشین لینگوئج میں تبدیل ہونے کیلئے ایک اسمبلر سے گزرنا پڑتاہے۔ اسمبلی لینگوئج میں مشین لینگوئج کے تمام آپریشن کوڈزکوالفاظ اور علامتوں سے جن کو نی مونک کوڈز کہتے ہیں بدل دئے جاتے ہیں مثال کے طور پر Stop Process کیلئے آپریشن کوڈ (000 000) جبکہ نی مونک کوڈ(HLT) کو استعمال کیاجاتا ہے۔ اس طرحAdditionکیلئے آپریشن کوڈ (000 010) جبکہ نی مونک کوڈ (ADD) اورMultiplyآپریشن کوڈ (000 100) جبکہ نی مونک کوڈ(MUL) استعمال کیا جاتا ہے۔

  2. #2
    Join Date
    29 Sep 2011
    Gender
    Male
    Posts
    762
    Threads
    19
    Credits
    400
    Thanked
    40

    Default


    Nice sharing....

  3. #3
    aamir47p is offline Senior Member+
    Last Online
    12th April 2020 @ 09:27 PM
    Join Date
    11 Sep 2013
    Location
    RYK
    Gender
    Male
    Posts
    50
    Threads
    7
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    بہت اچھی پوسٹ ہے

Similar Threads

  1. Computer Hai Kya? (part 5)
    By JAWADZS in forum Computer Articles
    Replies: 13
    Last Post: 29th February 2016, 10:36 AM
  2. Replies: 0
    Last Post: 22nd June 2012, 01:28 PM
  3. i want call of duty4 or farcry 2 in one link dvd full version
    By safdar_sana in forum Help/Request (PC Games)
    Replies: 7
    Last Post: 14th October 2011, 12:50 PM
  4. Chapter 1 Part 1 Chemistry
    By SUPER47 in forum Educational Help
    Replies: 0
    Last Post: 19th May 2011, 12:16 PM
  5. Computer Hai Kya? (part 4)
    By JAWADZS in forum Computer Articles
    Replies: 5
    Last Post: 15th June 2010, 04:47 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •