ایک حدیث جو میری نظر سے گزری میں اس کو پوسٹ کررہا ہوں
امید ہے مزید اقوال دوسرے حضرات پوسٹ کرئیں
حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ اے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ جب تم ایسے گروہ کو دیکھو جو کہ جماعت کے ساتھ نماز نہیں پڑھتے اور اپنے مال کی زکوٰة نہیں دیتے تو سمجھ لو کہ اللہ تعالیٰ ان پر آٹھ بلائیں نازل فرمائے گا کہ وہ بلائیں کسی مخلوق پر نہ آئی ہوں گی۔
ان کے رزق سے برکت اٹھ جائیگی۔ 1
خشک سالی کی وجہ سے بے موت مریں گے۔ 2
فتنہ اور فساد اور فحش اور بدکاری کی ان میں کثرت ہوگی۔ 3
ان کی اولاد اور ان کے گھر والوں پر اللہ تعالیٰ مرض کو مسلط کردیگا۔ 4
آپس میں ایک دوسرے پر ظلم کریں گے5
ظالم اور جابر بادشاہ کو اللہ تعالیٰ ان پر مسلط کردیگا۔ 6
خدا کے ہاں کوئی عمل نیک ان کا مقبول نہ ہوگا۔ 7
ان کی دعا کبھی مقبول نہ ہوگی۔8
بخاری شریف
...
Bookmarks