-=<<55 Lakh Wapis Kar Diye...>>=-
مٹہ، کانسٹیبل نے روڈ پر ملے ہوئے55لاکھ مالک کو واپس کردیئے
مٹہ (نمائندہ مشرق)مٹہ سوات میں پولیس کانسٹیبل نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے روڈ پر پڑے ہوئے 55 لاکھ اصل مالک کو واپس کردیئے سول جج دوست محمدخان کے ساتھ گارڈ کی ڈےوٹی انجام دینے والا پولیس کانسٹیبل ایاز میاں ولد خوگ میاں سکنہ خوازہ خیلہ شمک گزشتہ روز ڈیوٹی سے فارغ ہوکر گھر جارہا تھاکہ راستے میں اسے ایک تھیلا ملا اس نے تھیلا چیک کیا تو اس میں 55 لاکھ روپے نقد موجود تھے وہ تھیلا اپنے گھرلے گیا بعد دوپہررقم کامالک لاؤڈ اسپیکر پر رقم کی گمشدگی کا اعلان کرتے ہوئے ان کے گھر کے پاس سے گزرا کانسٹیبل ایاز میاں نے پوری تسلی اورپوچھ گچھ کے بعد اصل مالک کو رقم واپس کر دی مالک نے ایماندار پولیس کانسٹیبل کو پانچ لاکھ روپے انعام دینا چاہا مگر ایاز میاں نے قبول کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ مجھے دینے کی بجائے پانچ لاکھ کی رقم کسی مسجد میں لگاؤ ہم دونوں کا ثواب ہوگا۔
Last edited by IT.BOY; 2nd July 2012 at 09:27 PM.
[FONT="Jameel Noori Nastaleeq"][CENTER][COLOR="Blue"][SIZE="5"][B]Coming Soon...:)[/B][/SIZE][/COLOR][/CENTER][/FONT]
Bookmarks