Page 1 of 3 123 LastLast
Results 1 to 12 of 32

Thread: رمضان المبارک کی فضیلت

  1. #1
    *Noor-ul-Ain*'s Avatar
    *Noor-ul-Ain* is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd August 2015 @ 06:06 PM
    Join Date
    21 Apr 2012
    Location
    Pakistan
    Age
    25
    Gender
    Female
    Posts
    3,120
    Threads
    79
    Credits
    900
    Thanked
    321

    Default رمضان المبارک کی فضیلت



    رمضان المبارک اسلامی مہینوںمیں سے نواں مہینہ ہے اور بہت ہی زیادہ فضیلت کا حامل ہے۔ اﷲ پاک نے اس ماہِ مبارک کی اپنی طرف خاص نسبت فرمائی ہے، حدیث مبارک کا مفہوم ہے کہ ”رمضان شہر اﷲ“ رمضان اﷲ تعالیٰ کا مہینہ ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ اس مبارک مہینے سے رب ذوالجلال کا خصوصی تعلق ہے جس کی وجہ سے یہ مبارک مہینہ دوسرے مہینوں سے ممتاز اور جدا ہے۔ اس ماہ سے خصوصی تعلق سے مراد یہ ہے کہ اﷲ تعالیٰ کی تجلیات خاصہ اس مبارک ماہ میں اس درجہ نازل ہوتی ہیں گویا موسلا دھار بارش کی طرح برستی رہتی ہیں۔ حدیث مبارک کا مفہوم ہے کہ رمضان ایک ایسا مہینہ ہے کہ اس کے اول حصہ میں حق تعالیٰ کی رحمت برستی ہے جس کی وجہ سے انوار و اسرار کے ظاہر ہونے کی قابلیت و استعداد یپدا ہوکر گناہوں کے ظلمات اور معصیت کی کثافتوں سے نکلنا میسر ہوتا ہے اور اس مبارک ماہ کا درمیانی حصہ گناہوں کی مغفرت کا سبب ہے اور اس ماہ کے آخری حصہ میں دوزخ کی آگ سے آزادی حاصل ہوتی ہے۔

    رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کے ارشادِ مبارک کا مفہوم ہے کہ رمضان کی جب پہلی رات ہوتی ہے تو شیاطین کو بند کردیا جاتا ہے اور مضبوط باندھ دیا جاتا ہے اور سرکش جنوں کو بھی بند کردیا جاتا ہے اور دوزخ کے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں اس کا کوئی بھی دروازہ نہیں کھولا جاتا اور بہشت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور اس کا کوئی بھی دروازہ بند نہیں کیا جاتا اور ایک آواز دینے والا آواز دیتا ہے اے نیکی کے طالب آگے بڑھ کہ نیکی کا وقت ہے اور اے بدی کے چاہنے والے بدی سے رک جا اور اپنے نفس کو گناہوں سے باز رکھ کیونکہ یہ وقت گناہوں سے توبہ کرنے کا اور ان کو چھوڑنے کا ہے اور خدا تعالیٰ کے لیے ہے اور بہت سے بندوں کو اﷲ تعالیٰ معاف فرماتے ہیں دوزخ کی آگ سے بحرمت اس ماہ مبارک کے اور یہ آزاد کرنا رمضان شریف کی ہر رات میں ہے شب قدر کے ساتھ مخصوص نہیں۔


    روزہ وہ عظیم فرض ہے جس کو اللہ پاک نے اپنی طرف منسوب فرمایا ہے اور قیامت کے دن رب تعالیٰ اس کا بدلہ اور اجر بغیر کسی واسطہ کے بذات خود روزہ دار کو عنایت فرمائیں گے چنانچہ حدیث قدسی میں ارشاد ہے ”الصوم لی وانا اجزی به“ روزہ میرا ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا۔
    حضور اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم کا ایک اور ارشاد گرامی کا مفہوم ہے کہ فرمایا کہ روزہ دار کے منہ کی بو اﷲ تعالیٰ کے نزدیک مشک کی بو سے زیادہ پسندیدہ ہے گویا روزہ دار اﷲ تعالیٰ کا محبوب ہوجاتا ہے کہ اس کے منہ کی بو بھی اﷲ تعالیٰ کو پسند اور خوشگوار ہوتی ہے۔

    آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس کا مفہوم ہے کہ جنت کو شروع سال سے آخر سال تک رمضان المبارک کی خاطر آراستہ کیا جاتاہے اور خوشبوؤں کی دھونی دی جاتی ہے پس جب رمضان المبارک کی پہلی رات ہوتی ہے تو عرش کے نیچے سے ایک ہوا چلتی ہے جس کا نام مشیرہ ہے جس کے جھونکوں کی وجہ سے جنت کے درختوں کے پتے اور کواڑوں کے حلقے بجنے لگتے ہیں جس سے ایسی دل آواز سریلی آواز نکلتی ہے کہ سننے والوں نے اس سے اچھی آواز کبھی نہیں سنی پس خوشنما آنکھوں والی حوریں اپنے مکانوں سے نکل کر جنت کے بالا خانوں میں کھڑی ہوکر آواز دیتی ہیں کہ کوئی ہے اﷲ تعالیٰ کی بارگاہ میں ہم سے منگنی کرنے والا تاکہ حق تعالیٰ شانہ اس کو ہم سے جوڑ دیں پھر وہی حوریں جنت کے دروغہ سے پوچھتی ہیں کہ یہ کیسی رات ہے وہ لبیک کہہ کر جواب دیتے ہیں: ”اے خوب صورت اور خوب سیرت عورتو یہ رمضان المبارک کی پہلی رات ہے اور حق تعالیٰ شانہ رضوان (جنت کے دروغہ) سے فرماتے ہیں کہ جنت کے دروازے محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کی امت کے روزہ داروں کے لیے کھول دو اور جہنم کے دروغہ مالک سے فرماتے ہیں محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کی امت کے روزہ داروں پر جہنم کے دروازے بند کردو اور حضرت جبرائیل علیہ السلام کو حکم ہوتا ہے کہ زمین پر جاؤ اور سرکش شیاطین کو قید کرو اور گلے میں طوق ڈال کر دریا میں پھینک دو کہ میرے محبوب صلی اﷲ علیہ وسلم کی امت کے روزہ داروں کو خراب نہ کریں۔

    رمضان کے اس مبارک ماہ کی ان تمام فضیلتوں کو دیکھتے ہوئے مسلمانوں کو اس مہینہ میں عبادت کا خاص اہتمام کرنا چاہیے اور کوئی لمحہ ضائع اور بے کار جانے نہیں دینا چاہیے شب و روز کے اوقات کو صالح اعمال کے ساتھ مزین اور معمور رکھنے کی سعی اور کوشش میں مصروف رہنا چاہیے اور دوسرے مہینوں کی دائمی عبادت کے ساتھ بعض دوسری عبادات کو اس ماہ مبارک میں مقرر کرنے سے شریعت کی یہی غرض معلوم ہوتی ہے کہ اس ماہ مبارک کا ہر لمحہ اور گھڑی عبادت و ریاضت میں گزرے لیکن حاجت بشریہ میں گھرے ہوئے انسان کے لیے یہ ناممکن تھا کہ وہ اپنے کاروبار اور بشریت کے تقاضوں سے علیحدہ ہوکر ہمہ وقت عبادات میں مشغول ہوجاتا ہے اس لےے انسانوں کے ضعف اور ان کی ضروریات طبعیہ پر نظر فرماتے ہوئے رب تعالیٰ کی رحمت نے دستگیری فرمائی اور اس ماہ مبارک میں ایسے انداز میں عبادت کو فرض کے طور پر متعین فرمادیا کہ انسان اس عبادت کے ساتھ اپنی تمام ضروریات و حوائج میں بھی مصروف رہ سکتا ہے اور عین اسی خاص طریقہ عبادت میں بھی مشغول ہوسکتا ہے۔ ایسی خاص طریقہ کی عبادت کو روزہ کہا جاتا ہے جسے اس ماہ میں فرض فرمادیا گیا ہے روزہ ایک عجیب عبادت ہے کہ انسان روزہ رکھ کر اپنے ہر کام کو انجام دے سکتا ہے روزہ رکھ کر صنعت و حرفت تجارت و زیارت ہرکام بخوبی احسن کرسکتا ہے اور پھر بڑی بات یہ کہ ان کاموں میں مشغول ہونے کے وقت بھی روزہ کی عبادت روزہ دار سے بے تکلف خودبخود صادر ہوتی رہتی ہے اور اس کو عبادت میں مشغولی کا ثواب ملتا رہتا ہے۔ اﷲ تعالیٰ ہمیں اس ماہِ مبارک کی صحیح قدر کرنے والا بندہ بنادے ، آمین۔

    رمضان کی برکات سے اقتباس

    دُعاوؤں میں یاد رکھیے گا
    اللہ حافظ

  2. #2
    adeen's Avatar
    adeen is offline Senior Member+
    Last Online
    21st March 2014 @ 12:55 AM
    Join Date
    02 Sep 2011
    Location
    saudi arabia
    Age
    29
    Gender
    Female
    Posts
    1,307
    Threads
    31
    Credits
    794
    Thanked
    34

    Default

    ameen
    bohut shukria share karne ka
    humari info sayada karne ka shukria
    {Busy in exams}

  3. #3
    KING ABBAS is offline Member
    Last Online
    14th July 2012 @ 11:08 AM
    Join Date
    05 Jun 2012
    Location
    Chakwal
    Gender
    Male
    Posts
    1,803
    Threads
    151
    Thanked
    111

    Default



  4. #4
    Dil_Shah is offline Senior Member
    Last Online
    9th July 2013 @ 06:48 PM
    Join Date
    23 Jun 2009
    Gender
    Male
    Posts
    12,887
    Threads
    216
    Thanked
    719

    Default

    ایک آواز دینے والا آواز دیتا ہے اے نیکی کے طالب آگے بڑھ کہ نیکی کا وقت ہے اور اے بدی کے چاہنے والے بدی سے رک جا اور اپنے نفس کو گناہوں سے باز رکھ کیونکہ یہ وقت گناہوں سے توبہ کرنے کا اور ان کو چھوڑنے کا ہے

    Jazaq ALLAH Realy Nice Aini Thankx ap ka howa... or Aap ki sharing ka boht boht shukria. ALLAH humen Ramzan ki fazeelat jany or amal krny ki himat atta farmaiy

    Ameen

  5. #5
    sheri's Avatar
    sheri is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd August 2015 @ 06:52 PM
    Join Date
    23 Nov 2008
    Location
    App ke dil main rehta hoon ,,
    Gender
    Male
    Posts
    4,231
    Threads
    355
    Credits
    0
    Thanked
    104

    Default

    jazakAllah khair''

  6. #6
    Faisal Zia's Avatar
    Faisal Zia is offline Senior Member+
    Last Online
    14th September 2015 @ 01:27 AM
    Join Date
    05 May 2009
    Location
    Someone's Heart
    Gender
    Male
    Posts
    1,093
    Threads
    103
    Credits
    720
    Thanked
    143

    Default

    jazakillah

  7. #7
    Aspirant's Avatar
    Aspirant is offline Senior Member
    Last Online
    30th September 2017 @ 01:14 PM
    Join Date
    30 Apr 2007
    Gender
    Male
    Posts
    4,854
    Threads
    594
    Credits
    1,049
    Thanked
    785

    Default

    [CENTER][URL="http://www.itdunya.com/t355664/"][SIZE="5"]~ایک قافلہ~[/SIZE][/URL]
    [SIGPIC][/SIGPIC][/CENTER]

  8. #8
    *Noor-ul-Ain*'s Avatar
    *Noor-ul-Ain* is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd August 2015 @ 06:06 PM
    Join Date
    21 Apr 2012
    Location
    Pakistan
    Age
    25
    Gender
    Female
    Posts
    3,120
    Threads
    79
    Credits
    900
    Thanked
    321

    Default

    پسند کرنے کا شکریہ

  9. #9
    Sufyan Qasmi is offline Senior Member
    Last Online
    11th April 2021 @ 10:37 AM
    Join Date
    02 Feb 2011
    Age
    42
    Gender
    Male
    Posts
    3,684
    Threads
    326
    Thanked
    908

    Default

    وعلیکم السلام
    بہت عمدہ تحریر کا انتخاب
    آپ نے واقعی رمضان کی یاد پیشگی دلا دی
    تم کب سے روزے رکھ رہی ہو؟؟کس عمر سے؟

  10. #10
    Nsb1414 is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd September 2012 @ 09:56 PM
    Join Date
    03 Jul 2012
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    36
    Threads
    1
    Credits
    930
    Thanked
    0

    Default

    Thnx

  11. #11
    Nsb1414 is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd September 2012 @ 09:56 PM
    Join Date
    03 Jul 2012
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    36
    Threads
    1
    Credits
    930
    Thanked
    0

    Default

    Thanx

  12. #12
    hafizoo7's Avatar
    hafizoo7 is offline Senior Member
    Last Online
    25th March 2019 @ 09:46 PM
    Join Date
    15 Apr 2012
    Location
    Skp
    Gender
    Male
    Posts
    1,779
    Threads
    190
    Credits
    99
    Thanked
    146

    Default

    Masha allah
    [SIGPIC][/SIGPIC]

    Ability Can Never Remain Hidden.

Page 1 of 3 123 LastLast

Similar Threads

  1. Qadiyaniyat ka makroh chehra
    By truthfinder in forum Khatm-e-Nabuwat
    Replies: 21
    Last Post: 28th November 2020, 11:43 AM
  2. Replies: 10
    Last Post: 4th April 2020, 07:49 PM
  3. Replies: 3
    Last Post: 9th May 2013, 02:54 AM
  4. خود کشی کرنا
    By imran sdk in forum Sunnat aur Hadees
    Replies: 4
    Last Post: 12th April 2009, 09:06 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •