کتاب فضائل دعا
مصنف حضرت مولانا عاشق الہٰی بلند شہری
ٍٍصفحات 359


زیر نظر کتاب دعاؤں کی ایک بہت جامع کتاب ہے اس میں قرآن کریم اور احادیث شریفہ سے دعاؤں کے فضائل اور فوائد اور دنیوی و اخروی منافع اور ترک دعا کی وعیدین جمع کی گئ ہیں.دعا کے آداب اور قبولیت کے شرائط اور مواقع اجابت وغیرہ تفصیل سے لکھے گئے ہیں.نیز قرآن کریم میں وارد شدہ دعائیں یکجا جمع کر دی گئ ہے اور حضور ﷺ کی وہ دعاؤں بڑی تفصیل کے ساتھ لکھ دی گئ ہے جو زندگی کے ہر شعبے میں آپ نے پڑھیں یا پڑھنے کو بتاہیں.استغفار کے فضائل اور فوائد بھی تفصیل کے ساتھ لکھے گئے ہیں.توبہ کی ضرورت اور اس کا طریقہ بھی مفصل لکھ دیا ہے


Name:  Untitled.gif
Views: 439
Size:  81.0 KB