ہاشم آملہ کی یادگار ٹرپل سنچری
واہ کیا بات ہے جس پے الله رب ال عزت کا کرم ہو وہ انسان سب انسانوں کے لیے ایک مثال تو بن ہی جاتا ہے مگر الله رب ال عزت کے ہونے کا اور اس سے انعام و نیاز کا بھی ایک جیتا جاگتا ثبوت بن جاتا ہے.
جی میں بات کر رہا ہوں جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے مسلمان کھیلاڑی ہاشم آملہ کی جنہوں نے رمضان المبارک میں روزے کی حالت میں انگلنڈ کی ٹیسٹ ٹیم جو دنیا کرکٹ کی نمبر ون ٹیم ہے کے خلاف
یادگار ٹرپل سنچری سکور کی،اوول ٹیسٹ میں انگلینڈ نے دوسری اننگز میں جنوبی افریقا نے ہاشم آملہ کی ٹرپل سنچری کے بعد چھے سو سینتیس رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈیکلیئر کر دی۔
سیریز کے افتتاحی ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقا نے چار سو تین رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے کھیل شروع کیا۔ جیک کیلس اور ہاشم آملہ کی جوڑی تین سو ستتر رنز جوڑے۔ دونوں بیٹسمین انگلش بولرز کے سامنے ڈٹ گئے۔ ہاشم آملہ نے میزبان ٹیم کا خوب تیل نکالا۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے پہلے پروٹیز بن گئے۔ آملہ کے تین سو گیارہ اور جیک کیلس کے ایک سو بیاسی رنز کی بدولت جب جنوبی افریقن ٹوٹل چھے سو سینتیس تک پہنچا تو اننگز ڈیکلیئر کر دی گئی۔ انگلینڈ نے دو سو باون رنز کے خسارے کے ساتھ دوسری اننگز کا آغاز کیا۔ انگلش ٹیم کو دو رنز پر الیسٹر کُک کی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔
Bookmarks