اب کے تجدید وفا کا نہیں امکاں جاناں
اپنے شوہر کو نہ کر اتنا پریشاں جاناں
ساری خوبانیاں کھا لیں، گٹھلی بھی نہ دی
اتنے کنجوس تو ہوتے نہیں، خوباں جاناں
تیسرے شعر پر جاناں نے یہ جھلا کے کہا
کیا یہ بکواس لگا رکھی ہے جاناں جاناں
اور مقطع پہ جو پہنچا تو تنک کہ یہ بولی
میں تو فرزانہ ہوں، ہوگی تیری بہنا جاناں
عنایت علی خان کی مزاحیہ نظم
Bookmarks