Results 1 to 3 of 3

Thread: آزادی ۔۔۔

  1. #1
    Resham's Avatar
    Resham is offline Senior Member+
    Last Online
    25th April 2013 @ 01:40 AM
    Join Date
    21 Nov 2011
    Location
    Pakistan
    Gender
    Female
    Posts
    122
    Threads
    16
    Credits
    0
    Thanked
    23

    Default آزادی ۔۔۔



    آزادی


    آزادی ہمارے وطن کی ہمارا سب سے اعلی سرمایا ہے ۔ ہماری روح پر اس کا احسان ہے جس عظمت کا نام آزادی ہے ۔
    آزادی سے پہلے ہماری کُل عوام کیا تھی ہمارے خلاف برطانیوں نے پُر زور کوشش کی ہمیں ہمارے گھر سے بے گھر کرنے کی ۔
    آزادی کےلئے مسلسل جدوجہد جس عظیم شخصیت نے کی ان کا نام حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ہے انھوں نے قرآن و آحادیث کی روشنی میں ایک اسلامی ریاست قائم کی اور ایک اسلامی تہذیب تمدن و ثقافت کی بنیاد رکھی ۔ اور ہمارے پاکستان کو شجاعت کے ساتھ کامرانیوں سے نوازا ۔اور اس اسلامی ملک کو دشمنوں کی قید سے آزاد کیا
    اللہ کہ فضل وکرم سے ہمیں یہ یوم پاکستان نصیب ہوا ۔اس پرچم کا ہو امیں آج بھی لہلہانا اس بات کی دلیل ہے کہ ہمارا پکستان آزاد ہے ۔
    اسے اس عروج پر دیکھ کر ہمارا فخر آسمان کو چھوتا ہے ۔ اور ہر سال کی طرح ہمارا دل آزادی کے گیت گاتا ہے ۔اور ساری عوام اس جشن کو جوش وخروش سے مناتی ہے ۔
    سارے غلہ شکوہ بھولا کر ہر پاکستانی عوام کہتی ہے دل دل پاکستان جان جاں پاکستان ۔ یہ روحانی جذبہء ہماری رگوں سے بھلا کون علیحدہ کرسکتا ہے ۔؟
    اس وطن َ کی سر زمین ہمیں عزیز ہے ۔اس کی سرحدوں پر سبز علم کو دیکھ کر ہم آزادی کا گماں محسوس کرتے ہے ۔ پاکستان کی محبت ہم سب کو ایک ہی صف میں کھڑا کرکے ، پاکستانی پرچم کو فخر سے سلامی دیتے وقت قومی ترانہ سنتے وقت روحانی سکون عطا کرتی ہے ۔
    یومِ آزادی کی مناسبت سے ہر طرف سبز پرچم کی بہاریں نظر آتی ہے ہمارے قائد کی قربانیاں نظر آتی ہے ۔
    آزادی بہت بڑی نعمت ہے ۔ ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے ۔ حالات نے آج اسے گھیرا ضرور ہے لیکن ہمیں ہمارے جانباز سپاہیوں کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے ، وہ بھی چند منافق لوگوں کےلئے ۔ وطن کی مٹی ہمیں عزیز ہے ۔ ہماری پہچان ہے ہمارا وطن ، ہمیں علی جناح کے قول اور یمان کہ محافظت کرتے ہوئے اس کی حفاظت کا عظم لیکر چلنا ہے ۔گر ہم ہی اس پر انگلی اٹھائے گے تو رہنما باشندے ہم کہاں تلاش کرے گا ۔۔۔؟ ہماری محبت قائم دائم رکھتے ہوئے اس یوم کے حوصلوں کو پروان چڑھانا ہمارا فرض ہے ۔

    اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم اسے دل و جاں سے عزیز سمجھتے ہے ۔ اور دل میں ایک فطری عمل آتا ہے ، حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہماری روح کو جھنجھوڑ دیتا ہے ،کہ ہماری قوم کی حالت ایسی ہے ۔ہمارے ملک میں برائی اس قدر پروان کر رہی ہے کہ ہم مسلمان ہی مسلمان کہ دشمن ہوگئے ہے ۔ لیکن اس زہر کو ہم اپنے اندر لے آتے ہے تو ہماری منفی سوچ مثبتی سوچ کو ختم کر دیتی ہے ۔ ہم بھول جاتے ہے کہ ہم ایک ہی دھاگے سے جوڑے ہے ۔ ہم سب ایک ہے ہماری پہچان پاکستان ہے ۔ جب قائد کہ دور میں دشواریاں آئی تھی تو تب تو علی جناح نے ایسا نا سوچا تھا کے پاکستان نے ہمیں کیا دیا ہے ۔؟ اور پاکستان ہمیں کیا دےگا ۔؟
    ہمیں پاکستان سے محبت ہے دل و جان سے پھر محبت میں لین دین کہاں سے آگئی ہے ۔؟ محبت تو ایک دعا کی طرح ہوتی ہے اور وطن کی محبت سے عظیم محبت کیا ہونگی ۔

    ایک حدیث میں نے پڑھی تھی حضرت سلیمان کی جب نبی سلیمان کو ایک نمل نے کاٹ لی تھی تو وہ غصہ ا ور غضب میں آکر ساری منگیوں کو مسل دیئے تھے ۔ یہ صرف ایک مثال تھی تو یہی ہمارا حال ہے ۔ اللہ کہ فضل وکرم سے پکستان سے بہت سی نعمتیں ہمیں مل چکی ہیں ،لیکن آج اس کی کچھ برایئوں کو لیکر ہم اس کی تمام اچھایئوں کا خاتمہ کر دیتے ہیں ۔ ۔ پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے ۔ اور اس پاک وطن کی سرزمین کی تمام قربانیاں ترقی خوشحالی اور سر بلندکامیابیوں کو فراموش کرکے ہم صرف اس کی برائی کو نشنہ ء شازی کرتے ہے ۔ تاریخ گواہ ہے ہمارے وطن کہ جانبازوں نےآزادی حاصل کرنے اپنی جانیں گنوادی ۔ ظلم و ستم کے طوفانوں کو کچل کر اسکی محافظت کرکے ہم تک پہنچایا ہے ۔ اور ہمیں یہ وطن کی آزادی دے کر وہ ہستےہستے شہید ہوگئے یہ ہی کہہ کر

    ہم لائے ہے طوفان سے کشتی نکال کے
    اس ملک کو رکھنا میرے بچوں سمبھال کے

    ہم نے برطانیوں حکمرانوں سے آزادی حاصل کی ہے ۔ کئی جانیں چلی گئی جانی اور مالی نقصانات کی پرواہ نا کرتے ہوئے شجاعت سے دشمنوں کا سر کچلا ہے ۔اتنی دقتوں کہ بعد ہمیں یہ عظیم یوم نصیب ہوا۔
    ہم پاکستانیوں کے لئے یومَ استقلال فخر کا یوم ہے آزادی کا یہ دن ہمیں ان حکمرانوں کی صداقت اور شجاعت کا پیغام دینے کے لئے آتا ہے ۔ ہم اس آزادی کے سبزقومی پرچم کی لہراتی بہار سےسرخرو ہوتے ہیں ۔ ہمیں ان عظیم حکمرانوں کی تاریخی اور ثقافتی عروج کا احساس آج بھی یہ یوم یاد دلاتا ہے۔ تو پھر ہم کس اتجاہ میں جاکر اپنا عہد بھول رہیں ہے ۔ ؟ اپنے عقلیت کا شعور کن منافقوں کے لئے کھو رہیں ہے ۔ ؟ علی جناح کی قربانیوں کا جشن چراغاں کرنے کی بجائے چند منافقوں کا دم کیوں بھرتے ہے ،گر ہم ایسا کرتے ہے تو پھر ہم میں اور ان میں کیا فرق ہے ۔۔۔؟ ہمیں وطن کی دی ہوئی عظیم نعمت آزادی کا شکر ادا اچھے الفاظ میں کرنا چاہیئے ۔ گر ہمارے گھر میں خلافات ہے تو کیا ہم گھر کو جلا دیتے ہے ۔؟
    گر ہمارے اپنوں میں خلافات ہو تو کیا ہم مایوس ہوکر ان سے کنارہ کر لیتے ہے ۔؟ ہم حالات سدھرنے کا انتظار کرتے ہے نا ۔۔۔؟ ہم جتن کرتے ہے حوصلہ نہیں ہارتے تو پھر یہ وطن بھی ہمارا گھر ہے۔
    اور اس گھر کے لئے ہمیں ہماری محبت اور حوصلہ قائم رکھنا چاہیئے اور اس کی محافظت جہاں تک ہو کرنی چاہیئے ۔ دشمن ہزار ہے جو موقعہ کہ فراغ میں ہے ہمارا اتحاد اور تعاون ٹورنے کے لئے ، ہماری ایکتا ہی ہماری طاقت گر بن جائے اگر ہم سب ایک ہوجائے تو دشمن خود ہار مان لیں گے ۔
    اس مشکل وقت کا سامنا کرنے ہمیں حوصلوں کی ضرورت ہے دعا اور وفا کہ ساتھ وطن کو ہماری ضرورت ہے ۔۔۔

    14 اگست1947 کی پرچھائی آج بھی رہنما بن کر ہمارے ساتھ ساتھ چلتی ہے ۔ اور اس یومِ وطن کی خوش گوار رونقیں بڑھاتے بڑھاتے ہم الجھ بھی جاتے ہے ۔کئی سوالیہ نشان لیکر یومَ آزادی کو یومِ بربادی کا نام دیکر ،علی جناح کے اتحاد و تعاون کی بنیاد کو کمزور اور جشن آزادی کی فرحت کو ضائع کرنے سے باز نہیں آتے ۔حوصلوں سے ہی اس ملک کی بنیاد تھی اور ہے ورنہ یہ وطن آزاد نا ہوتا آج ۔
    ہمیں آزادی دینے کے لئے ہمارے قائد کو کتنی مشکلات اور دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔۔۔؟ ہم کیسے بھولا سکتے ہے ۔ ؟ ہم کس ملک کے واسی ہے ۔؟ ہما ری پہچان ہمارے خون میں بستی ہے اور ہمیں ہماری پہچان دینے والوں کے لئے آج
    دل سے دعا نکلتی ہے ۔ کہ ہمارا وطن آزاد ہے ۔

    بھری ہیں لعل و جواہر سے وادیاں جس کی
    جو زرفشاں ھے وہی سر زمیں ھے میرا وطن

    ہم کس عقیدت سے صداقت کا دامن چھوڑتے ہے ۔پاکستان حاصل کرنے کی غراض و مقاصد جان کر بھی ہم اپنی خود اعتمادی اور عزت نفس کو برایئوں میں کیوں ڈھونڈتے ہے ۔ ؟ اچھائی میں کیوں نہیں ۔ ہمارے وطن کی اچھایئوں کو بھولا کر ۔ہم زندگی کی دوسری بنیادی اشیاء کےلئے ایک اعلی اور عظیم یوم کی توہین کرتے ہوئے نہیں کتراتے ۔ ملک کی عظمت کہ محافظ اور ذمدار ہم خود ہے

    ۔ قابل افسوس بات ہے آج مشکلات جس طرح فساد کی صورت اختیار کر رہی ہے ۔ کہی نا کہی اس میں ہماری بزدلی کا ہاتھ ہے ۔ سیاست دانوں کی سازش موقعہ تلاش کرتی ہے ۔ اس بات کی وضاحت سامنے ہے ہمارے ملک کی عوام نے اپنا اعتماد کھو دیا ہے ۔
    کچھ خراب بیچ کھیت میں آنے سے پوری فصل کو برباد کردینے ہے ۔ تاریخی اعتماد کو کھو دینا ۔ اور اپنے حوصلوں کو کچل دینا ہم نے کہاں سے سیکھ لیا ۔؟ اس سبز سر زمین کی بہاریں اور ہریالی خوشنما فصل لیکر آیئے گی ، ہمارے عظیم قائدعلی جناح کی قربانیاں ضائع نہیں ہونگی ہمارے حوصلیں سر بلند رہیں اگر ہمارا عظیم وطن ہماری عظمت کا پاسباں رہے گا ۔
    ہماری آزادی کا ترجماں بنتے ہمیں آزادی حاصل ہوئی ہے ۔ہمارے احساس کا بیاں ہماری رفعت کا آسماں چھونے سے ہمیں آزادی ملی ہے ۔
    وطن پاک کی حفاظت و سربلندی کے لیے
    ہمیں ہمارے حوصلیں اور صبر قائم دائم رکھنے ہونگے ۔
    ہمیں علی جناح کی باتوں کو دہرانا ہے منافقوں کی نہیں،
    یہ مشکلات کی گھڑی ہے اور ہم گر ایک ہوجائے وطن کی محبت لئے تو یہ برا وقت بھی ٹل جائےگا ۔
    اگر آج ہم ہمت ہار کر حالات سے گھبرا کر پچھے ہٹ جائےگے ، تو ہمیں کچھ اور سوالوں کا جواب دینے کےلئے اور سننے کے لئے شرمسار ہونا پڑے گا ۔ ملک کو ہمارے حوصلوں کی ضرورت ہے ہمارے تعاون کی اور محبت کی ضرورت ہے ۔ ہمارا پاکستان ہم سب کا پاکستان ہے ۔ ہماری اصل دولت ہماری پہچان پاکستان ہے ۔ پاکستان کو ہماری ضررت ہے اور ہمارے حوصلیں ہمیں آواز دیں رہے ہیں ۔ ہمت نا ہارے اور اسلامی ملک کی حفاظت قول و فعل سے صبرکے ساتھ اس کا عمل جاری رکھیں ۔جب ہمیں تمام مسلمانوں کی بے پناہ حمایت اور تعاون اگر حاصل ہو جائے تو ہم منافقوں کو سبق سیکھا سکتے ہے ۔ اپنوں سے روٹھ سکتے ہے علیحدہ ہم ہو نہیں سکتے ،کیوں کہ ہم سب ایک ہے ۔ اور پاکستان ہم سب کا گھر ہے ۔ اور اللہ ہمارے گھر کی حفاظت فرما ۔ مشکل اور شدائد کے وقت اللہ تمام مسلمانوں کی مدد فرما ۔


    اے اللہ تعالی ہمارے حال پر کرم فرما کر ہمیں بےحسی، بےشعوری سے نجات دے کر باشعور اورغیرت مند قوم بنا دے۔ جسے اپنے اچھے برے کی بخوبی پہچان ہو۔ آمین
    اللہ ہمارے ملک پاکستان کو ہر اندرونی اور بیرونی سازش سے بچائے اور اس کی خوش حالی اس مقدس ماہ کی برکت سے واپس لوٹا دیں آمین
    ہمارے حوصلوں کو بلندیوں کی پروان عطا کریں اور ہمارے فخر کو اللہ تعالی ہمیشہ قائم دائم رکھیں آمین ثمہ آمین
    وطن کی محبت عظیم ہے تو اس کی محافظت کرنا ہمارا فرض ہے یہ صداقتوں کا چمن تھاا اور اسے ماؤں کی دعاؤں نے آج بھی محفوظ رکھا ہے ۔
    اللہ ہمارے وطن کو ہر شر سے بچا اور ہمارے وطن کا نام سدا بہار بن کے ہمیشہ ہمیشہ روشن رہیں ۔ آمین
    پاکستان زندہ باد ہے اور پاکستان زندہ باد ہی رہے گا آمین

    سر فروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے
    دیکھنا ہے زور کتنا بازوِ قاتل میں ہے

    اللہ تعالی ہمارے پیارے وطن کو ہمیشہ شاد و آباد اور محفوظ و مامون رکھے۔ آمین ثمہ آمین

    رائٹر ریشم

  2. #2
    Join Date
    03 Jan 2006
    Posts
    6,398
    Threads
    203
    Credits
    1,641
    Thanked
    1581

    Default

    بہت ہی پیاری تحریر ہے۔
    ہمیں ازادی کی قدر کرنی چاہئے۔

  3. #3
    Resham's Avatar
    Resham is offline Senior Member+
    Last Online
    25th April 2013 @ 01:40 AM
    Join Date
    21 Nov 2011
    Location
    Pakistan
    Gender
    Female
    Posts
    122
    Threads
    16
    Credits
    0
    Thanked
    23

    Default

    بہت بہت شکریہ ۔۔۔
    شکر ہے کوئی ریپلائے تو دیا ورنہ یہاں جلدی ریپلائے نہیں آتے اسی لئے میں اپنی تحریر شیر نہیں کرتی
    تھنک یو سو مچ
    ہمیشہ خوش رہیں ۔۔۔

Similar Threads

  1. ماں کیسے بنی ؟
    By phototech81 in forum Baat cheet
    Replies: 19
    Last Post: 7th February 2019, 02:10 PM
  2. الف اور ہ کا صحیح استعمال
    By ~*SEEP*~ in forum Aaye Urdu Seekhye
    Replies: 16
    Last Post: 2nd October 2018, 10:43 AM
  3. Replies: 31
    Last Post: 8th September 2012, 07:21 PM
  4. تیرا حُسن ہو۔۔۔۔ میرا عشق ہو۔۔۔
    By DiL Da JaNi in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 7
    Last Post: 25th June 2012, 11:17 AM
  5. Who is Terrorest?دہشت گرد کون؟
    By Doctor in forum Videos
    Replies: 39
    Last Post: 2nd October 2008, 05:26 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •