بھائی سب سےپہلے آپ اپنی دونوں یو ایس بی کو دوسرے کمپیوٹرز کے ساتھ لگا کر چیک کریں
دوسری بات یہ ہے کہ آپ نے ونڈو کونسی انسٹال کی ہوئی ہے ایکس پی سمپل والی یا کوئی موڈیفائیڈ ورژن؟
تیسری بات یہ کہ آپ کی ونڈو میں کسی قسم کی کوئی ورٹیوئل ڈرائیو تو نہیں بنی ہوئی، اگر ایسا ہے تو چیک کریں کہ آپ کی ونڈو میں کوئی سی ڈی برنر یا الٹرا آئی ایس او تو نہیں انسٹال اگر ایسا ہے تو ان کو ان انسٹال کر دیں جو کہ ورٹیوئل ڈرائیو بنا دیتے ہیں
اور آخری بات یہ کہ اپنی یو ایس بی کو کمپیوٹر سے اٹیچ کر لینے کے بعد مائی کمپیوٹر میں ڈسک منیجمنٹ میں جا کر دیکھیں کہ کیا آپ کی یو ایس بی ڈیوائسس کو کو ڈیوائیس لیٹر جیسے
c, d , e, f, g, h, i , j, k, etc
ملا ہوا ہے کہ نہیں؟
اور سب سے بہتر یہ ہے کہ آپ ایکس پی کا کوئی سمپل ورژن انسٹال کر لیں
Bookmarks