Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 22

Thread: مردوں اور عورتوں میں کیا فرق ہے

  1. #1
    Asiftubassam is offline Advance Member
    Last Online
    13th April 2020 @ 03:27 PM
    Join Date
    27 Jun 2008
    Posts
    1,533
    Threads
    74
    Credits
    1,179
    Thanked
    2

    Default مردوں اور عورتوں میں کیا فرق ہے

    یہ موضوع صدیوں سے زیرِ بحث ہے کہ مردوں اور عورتوں میں کیا فرق ہے، اور ان کے رویے میں اگر کوئی فرق نظر آتا ہے تو کیا اس کی وجہ جسمانی اور حیاتیاتی ہے یا معاشرہ لڑکوں اور لڑکیوں کی تربیت ایسے انداز میں کرتا ہے کہ ان کی شخصیتوں کی نشو ونما مختلف انداز میں ہوتی ہے؟’’وائس آف امریکہ ‘‘کے مطابق ہم نے اس موضوع پر تحقیق کی غرض سے اس سلسلے میں دنیا کے چوٹی کے ماہر سائمن بیرن کوہن سے بات کی جو کیمبرج یونی ورسٹی کے ڈیولپمنٹل پیتھو سائیکالوجی شعبے میں پروفیسر ہیں اور اوٹزم کے میدان میں دنیا بھر میں حرفِ آخر کا درجہ رکھتے ہیں۔ انھوں نے اس موضوع پر ایک ’بیسٹ سیلنگ‘کتاب بھی تحریر کی ہے، ڈاکٹر سائمن کہتے ہیں کہ مردوں اور عورتوں کے دماغوں میں حیاتیاتی فرق ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر میں ایک ایک لفظ میں دونوں کے دماغ کو بیان کرنا چاہوں تو کہوں گا کہ عورت کا دماغ ’’ہمدردی‘‘ہے اور مرد کا دماغ ’’تجزیہ ‘‘پنی بات کی وضاحت انھوں نے یوں کی کہ عورتیں دوسرے لوگوں اور ماحول سے زیادہ ربط رکھنا پسند کرتی ہیں اور ان کی شخصیت کا سماجی پہلو مردوں کی نسبت کہیں مضبوط ہوتا ہے۔ وہ زیادہ آسانی سے چہرے کے تاثرات کو پہنچان لیتی ہیں اور دوسروں کی ذہنی کیفیات کو مردوں کی نسبت زیادہ بہتر طریقے سے سمجھ سکتی ہیں۔بچوں کہ انسانی سماجیات میں اظہار کاسب سے اہم آلہ زبان ہے، اس لیے عورتیں زبان کے معاملے میں بھی مردوں سے کہیں آگے ہوتی ہیں۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ تحقیق کے مطابق لڑکیاں لڑکوں کی نسبت زیادہ جلدی بولنا شروع کر دیتی ہیں، اور زندگی کے دوسرے برس میں ان کا ذخیرہ الفاظ اپنے ہم عمر لڑکوں سے کہیں وسیع ہوتا ہے۔ ڈاکٹر سائمن کہتے ہیں کہ ان کی تحقیق سے یہ بھی ظاہر ہوا اس کے مقابلے پر لڑکوں میں چیزوں کا تجزیہ کرنے اور ان کے نظام کو سمجھنے کی جستجو لڑکیوں سے زیادہ ہوتی ہے۔وہ ہر چیز کے پیچھے کام کرنے والے نظام کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ اس پر کنٹرول حاصل کر سکیں۔ اس موقعے پر انہوں نے اس سوال پر کہ لڑکیوں اور لڑکوں کے رویے میں اس فرق کی وجہ ان کی مخصوص تربیت بھی تو ہو سکتی ہے۔ لیکن انھوں نے کہا کہ انھوں نے ایک ایسا تجربہ بھی کیا ہے جس میں ایک دن کے بچے اور بچیاں شامل کیے گئے تھے۔ ان نومولود بچوں کو انسانی چہرے کی اور ایک مشینی کھلونے کی تصویر دکھائی گئی۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ لڑکیاں انسانی چہروں کو نسبتاً زیادہ غور سے دیکھتی تھیں، جب کہ لڑکوں نے کھلونے میں زیادہ دل چسپی ظاہر کی۔ چوں کہ یہ بچے اتنے چھوٹے تھے کہ ان پر ماحول کا یا تربیت کا کوئی اثر نہیں ہو سکتا، اس لیے ظاہر ہے کہ دونوں میں جو فرق ہے اس کی وجہ حیاتیاتی ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر دماغ میں یہ فرق پیدا کیسے ہوتا ہے؟ ڈاکٹر سائمن کہ۰تے ہیں کہ ماں کے پیٹ کے اندر پرورش پانے والے بچوں میں مردانہ ہارمون ٹیسٹاسٹیرون کی ایک مخصوص مقدار پائی جاتی ہے۔ لڑکوں میں یہ مقدار زیادہ اور لڑکیوں میں کم ہوتی ہے۔ اسی ہارمون کا دماغ پر بھی اثر ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان کے دماغوں کی نسوانی یا مردانہ خطوط پر نشو ونما ہوتی ہے۔ڈاکٹر سائمن اپنی تحقیق کو ایک قدم آگے بڑھا کر نظریہ پیش کرتے ہیں کہ اوٹزم کا شکار بچے دراصل انتہائی مردانہ پن میں مبتلا ہوتے ہیں۔ چوں کہ ان کے دماغ میں ضرورت سے زیادہ مردانہ ہارمون پایا جاتا ہے اس لیے ان کی شخصیت کا سماجی پہلو بالکل پھلنے پھولنے نہیں پاتا۔اس کے مقابلے میں ان لوگوں میں کسی چیز کا نظام سمجھنے کی صلاحیت بیماری کی حد تک پائی جاتی ہے اور وہ زندگی کی عام اشیا میں بھی اس قدر غیر معمولی دل چسپی ظاہر کرتے ہیں کہ دنیا و مافیہا سے لاتعلق ہو جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اوٹزم کے بعض مریض پوری کی پوری فون ڈائرکٹریاں اور ڈکشنریاں زبانی یاد کر لیتے ہیں، لیکن انھیں اپنے عزیزوں اور ملنے والوں سے سلام دعا کرنا بھی یاد نہیں رہتا۔ ٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫ آپ کی دعاءوں کا طالبگار آصف

  2. #2
    ~*hiway*~'s Avatar
    ~*hiway*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd October 2011 @ 06:55 PM
    Join Date
    31 May 2007
    Location
    Khawabon Main .
    Posts
    15,131
    Threads
    364
    Credits
    0
    Thanked
    297

    Default

    Good. Aap to bohat mehnat karnay lagay hain.

  3. #3
    Asiftubassam is offline Advance Member
    Last Online
    13th April 2020 @ 03:27 PM
    Join Date
    27 Jun 2008
    Posts
    1,533
    Threads
    74
    Credits
    1,179
    Thanked
    2

    Default

    Quote hiway said: View Post
    Good. Aap to bohat mehnat karnay lagay hain.
    kiyon wo kesy

  4. #4
    H.B.K's Avatar
    H.B.K is offline Advance Member
    Last Online
    15th April 2023 @ 10:19 AM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Jahan koi aata jata nai ;-)
    Posts
    1,159
    Threads
    223
    Credits
    1,426
    Thanked
    14

    Default

    nice sharing

  5. #5
    mani_ok7's Avatar
    mani_ok7 is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd November 2011 @ 05:31 PM
    Join Date
    07 Aug 2008
    Location
    paris
    Age
    31
    Posts
    799
    Threads
    53
    Credits
    930
    Thanked
    6

    Default

    good informationsss nice
    آئی ٹی دنیامیں سیگنیچرز میں اتنے بڑے سائز کی امیج لگانا سختی کے ساتھ منع ہے۔۔۔آئی ٹی دنیا ٹیم

  6. #6
    Asiftubassam is offline Advance Member
    Last Online
    13th April 2020 @ 03:27 PM
    Join Date
    27 Jun 2008
    Posts
    1,533
    Threads
    74
    Credits
    1,179
    Thanked
    2

    Default

    thanks

  7. #7
    Join Date
    22 Oct 2007
    Location
    Peshawar
    Posts
    806
    Threads
    18
    Credits
    1,146
    Thanked
    9

    Default

    welldone............

  8. #8
    meharunnisa is offline Senior Member+
    Last Online
    17th April 2011 @ 12:58 PM
    Join Date
    02 Jul 2008
    Location
    سعوديه
    Posts
    452
    Threads
    25
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    nice

  9. #9
    shazy's Avatar
    shazy is offline Senior Member+
    Last Online
    10th March 2024 @ 11:10 PM
    Join Date
    17 Nov 2007
    Location
    Pakistan
    Gender
    Male
    Posts
    423
    Threads
    8
    Credits
    1,439
    Thanked
    12

    Default

    achi tehreer hai asif sahib.
    Musafir Hoo YaRo

  10. #10
    Asiftubassam is offline Advance Member
    Last Online
    13th April 2020 @ 03:27 PM
    Join Date
    27 Jun 2008
    Posts
    1,533
    Threads
    74
    Credits
    1,179
    Thanked
    2

    Default

    Quote shazy said: View Post
    achi tehreer hai asif sahib.
    thanks shazy

  11. #11
    fidajanmagsi is offline Junior Member
    Last Online
    3rd September 2008 @ 06:08 PM
    Join Date
    21 Aug 2008
    Age
    35
    Posts
    13
    Threads
    1
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    yar meri koi help kar sakta hae mjhe apne name ki jaga apni pic lagani hae in itdunya yar please help me

  12. #12
    sk kataria's Avatar
    sk kataria is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd September 2008 @ 11:38 PM
    Join Date
    17 Dec 2007
    Location
    Jacobabad
    Age
    36
    Posts
    104
    Threads
    0
    Credits
    232
    Thanked
    0

    Default

    nice sharing
    SK KATARIA

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 13
    Last Post: 5th October 2012, 08:41 PM
  2. Replies: 7
    Last Post: 3rd November 2011, 06:54 PM
  3. Replies: 1
    Last Post: 2nd March 2010, 09:18 PM
  4. Replies: 2
    Last Post: 22nd December 2009, 09:44 PM
  5. Replies: 6
    Last Post: 13th October 2009, 04:27 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •