Ideal do you think that pakistan fielding is going wrong way after service of bowling coach
ہمم
کافی اچھا تھریڈ ہے۔
چلو جی دسو کی پوچھنا ہے۔
بھئی اس کا سادہ جواب یہ ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ بے کار ہے۔
سیاست نے ہماری کرکٹ ٹیم کا کباڑہ کردیا ہے۔
ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔
لیکن اس ٹیلنٹ کو پالش نہیں کیا جارہا۔
جس کی وجہ سے اس ٹیلنٹ کو زنگ لگ جاتا ہے۔
ایک اور بات کہ ہماری کرکت ٹیم اور منجمنٹ دونوں میں مستقل مزاجی نہیں۔
نئے آنے والوں کو ہر میچ میں یہ ڈر لگا رہتا ہے کہ وہ اگر پرفارم نہ کر پائے تو وہ پھر دوبارہ نہیں کھیل پائیں گے، جس کی وجہ سے انکی کارکردگی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔
بھئی اب اگر کسی کو موقع دے رہے ہو تو اس کو ایک چند میچوں میں مکمل چھٹی دو کہ بھئی تم نے ان میچوں میں اپنی پوری صلاحیتوں کو بروئےکار لا کر کھیلنا ہے۔
اب اگر وہ اسطرح کرتا ہے تو ٹھیک ہے لیکن اگر ناکام ہوجاتا ہے تو اس کے بعد کسی اور کو چانس دے دیا جائے۔
ایک اور بات جس کی مجھے سمجھ نہیں آئی چلے ہوئے کارتوسوں کا دوبارہ استعمال۔
بھئی ٹھیک اس میں چند پلیئرز اچھا کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں پر اس میں سیاست کو شامل کر کے اقرباء پروری کی عظیم الشان مثالیں بنائی گئی ہیں۔
اورآل ہماری کرکٹ ٹیم کا سب سے بڑا مسئلہ مستقل مزاجی کا نہ ہونا ہے جو ٹیم کی کارکردگی کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔
Bookmarks