وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بہت بہت شکریہ رب سوہنے کا، سارے ریڈرز کا، بائیس ووٹرز کا، اچھے فیڈ بیک دینے کا،
گھونسلہ افزائی کرنے والوں کا، مزید بہتری لانے میں مدد کرنے والے دوستوں کا، میگزین ٹیم کا جنہوں نے معمولی سی تحریر کو ردی کی بالٹی سے دور دور رکھ کر حوصلہ افزائی فرمائی، پڑھنے والوں کا اس حساب سے بھی شکریہ کہ اپنے قیمتی وقت میں سے وقت نکال کر پہلے تحاریر کو بغور پڑھا پھر اس حساب سے ووٹ کیا، اور اس حساب سے بھی کہ میرے ریڈرز عام طور پر پہلے مزاحیہ تحاریر کو پسند کرتے ہیں، لیکن اب سنجیدگی کو بھی پسند فرمایا۔ اور پھر شہزاد اقبال بھائی کا الگ سے بھی شکریہ جنہوں نے اس خوشی میں پانچ سو روپے ایزی لوڈ کروانے کا ارادہ کر لیا ہے۔
لو جی ڈھائی لاکھ ممبرز میں سے ایک رینک سب سے پہلے لگے گا۔
اللہ پاک سب کو شاد و آباد رکھے۔ خوش و خرم رکھے۔ ہنستا مسکراتا رکھے۔ آمین۔ ثم آمین۔ خوش رہیں مگر میگزین ٹیم کے خرچے پر۔ خاص طور پر اس ٹیم کے لیڈر شہزاد پا جی کے خرچے پر۔
Bookmarks