اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر جو بے حساب احسانات فرمائے ہیں ان میں سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ ان کی فلاح کے لئے نبوت و رسالت کا سلسلہ شروع کیا جو حضورِ اکرم ؐ پر ختم ہوا۔ ارشادِ خداوندی کا جو سرمایہ حضورؐ کے زریعہ ہمیں ملا اس کے دو حصے ہیں: ایک قرآنِ کریم اور دوسرا آپؐ کے ارشادات اور عملی و قولی تعلیمات جنہیں ہم سنت کہتے ہیں۔ سنت کے علم کا انتہائی قابلِ اعتماد زریعہ احادیثِ رسول پر مشتمل چھ کتابیں (صحاح ستہ ) ہیں۔ ان میں امام بخاریؒ کی مرتب کردہ الجامع صحیح بخاری کا مرتبہ سب سے بلند ہے جس کو انہوں نے سولہ سال کی مدت میں مکمل کیا۔ تمام علامہ کرام کا متفقہ فیصلہ ہے کہ یہ احادیث ِ نبوی کا صحیح ترین مجموعہ ہے۔ اس پروگرام میں صحیح بخاری کے اردو ترجمہ (مترجم : مولانہ محمد عادل نقشبندی اور مولانہ محمد فاضل قریشی مجددی) کی پہلی جلد (کل تین جلد) پیش کی جا رہی ہے۔ مندرجہ ذیل ابواب شامل ہیں:
وحی ، ایمان، علم، وضو، غسل، حیض، تیمم، نماز، نماز کے اوقات، اذان، جمعہ، نماز خوف، عیدین، وتر، نماز استسقاء، نماز کسوف، نماز قصر، جنازوں، زکوۃ، حج، عمرہ، روزے، خرید وفروخت، بیع سلم، شفعہ، حوالہ، وکالہ، کھیتی بٹائی کے متعلق، مساقات، قرض لینے اور قرض ادا کرنے کے بارے میں، جھگڑے، گری پڑی چیز اٹھانا، رہن، غلام آزاد کرنا، مکاتب، ہبہ، گواہیاں، صلح، شرطیں
مترجم : مولانہ محمد عادل خان نقشبندی،مولانہ محمد فاضل قریشی مجددی (مکتبہ تعمیر انسانیت، لاہور)
Bookmarks