السلام علیکم دوستو

آج ہم پاکستانی ایک مباحثے میں حصہ لیں گے . بات دراصل یہ ہے کہ ہم پاکستانی آج کل انڈین فلمیں محتلف ہندوستانی ڈی ٹی ایچ سسٹمز کے زریعے دیکھنے کے دیوانے ہیں ، کیونکہ کہتے ہیں کہ شوق کی کوئی قیمت نہیں ہوتی .
یہ چند انڈین ڈی ٹی ایچ کے نام ہیں
Dish tv
Tata sky
Sun direct
Videocon
Bigtv
وغیرہ وغیرہ
ہم یا تو میوزک اور فلموں کے دلدادے ہیں یا کرکٹ میچز کے دیوانے ہیں . ہم یہ ایونٹس زیادہ تر مندرجہ بالا سسٹمز کے زریعے دیکھتے ہیں

یہ واضح رہے کہ مذکورہ بالا سسٹمز مفت اپریٹ نہیں ہوتے بلکہ ہمیں اسکے لیۓ بھاری فیس اداکرنے پڑتے ہیں اور بھی واضح رہے کہ یہ سارا پیسہ انڈین گورنمنٹ کے پاس چلا جاتاہے اور وہ بھی ہم پاکستانیوں کی طرف سے !
کیا یہ ہم درست کررہے ہیں ؟

اب اگر میں کہوں کہ بائیکاٹ کرلیں ان ہندوستانی آلات کا تو شائد بہت کم لوگ مجھ سے متفق ہوںگے

اس کا متبادل :
اگر ہم انڈین ڈی ٹی ایچ سسٹمز کی بجاۓ اپنے لوکل کیبلزسسٹم کو ترویج دیں تو یہ جو لاکھوں سبسکرائبرز انڈین گورنمنٹ کو ادائیگی کررہے ہیں تو پھر یہ لوگ اپنے ہم وطن کیبل آپریٹرز کو کریں گے اور کیبل والے اگر انڈین ڈی ٹی ایچ استعمال کرتے ہیں تو کوئی بات نہیں یہ کیبل والے آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں .
اس طرح آپ کا انٹرٹینمنٹ بھی حراب نہیں ہوگا اور
آپکا قیمتی سرمایہ بھی کیبل اور پیمرا والوں کے پاس جاۓ گا جس کا مطلب ہے ملک کا سرمایہ ملک ہی میں رہے گا

والسلام

آپ سب اس موضوع پہ خوب بخث کریں اور اپنی آراء کا بھر پور اظہار کریں