Results 1 to 8 of 8

Thread: میرے آقا میرے مولا،میرے آقا میرے مولا

  1. #1
    sheri's Avatar
    sheri is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd August 2015 @ 06:52 PM
    Join Date
    23 Nov 2008
    Location
    App ke dil main rehta hoon ,,
    Gender
    Male
    Posts
    4,231
    Threads
    355
    Credits
    0
    Thanked
    104

    Default میرے آقا میرے مولا،میرے آقا میرے مولا


    آج سے 14 سو سال قبل ایک شاعر نے سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے حجویہ اشعار کہے تھے۔ جب وہ اشعار آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے شاعر خاص حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ تعالی عنہ سے فرمایا: کہ حسان اٹھو منبر پر بیٹھو اور ان اشعار کا جواب دو۔حضرت حسان بن ثابت نے ان حجویہ اشعار کا جواب کچھ اس طرح سے دیا اردو ترجمے میں ملاحظہ فرمائیں:

    میرے آقا میرے مولا،میرے آقا میرے مولا
    محمد رسول اللہ،محمد رسول اللہ

    جہاں میں* ان سا چہرہ ہے نہ ہے خندہ جبیں کوئی
    ابھی تک جن سکیں نہ عورتیں ان سا حسین کوئی
    نہیں رکھی ہے قدرت نےمیرے آقا کمی تجھ میں
    جو چاہا آپ نے مولا وہ رکھا ہے سبھی تجھ میں

    میرے آقا میرے مولا، میرے آقا میرے مولا
    محمد رسول اللہ ،محمد رسول اللہ

    بدی کا دور تھا ہر سو جہالت کی گھٹائیں تھیں
    گناہ و جرم سے چاروں طرف پھیلی ہوائیں تھیں
    خدا کے حکم سے نا آشنا مکے کی بستی تھی
    گناہ و جرم سے چاروں طرف وحشت برستی تھی
    خدا کے دین کو بچوں کا ایک کھیل سمجھتے تھے
    خدا کو چھوڑ کر ہر چیز کو معبود کہتے تھے
    وہ اپنے ہاتھ ہی سے پتھروں کے بُت بناتے تھے
    انہی کے سامنے جھکتے انہی کی حمد گاتے تھے
    کسی کا نام "عُزی"تھا کسی کو "لات" کہتے تھے
    "ہُبل" نامی بڑے بُت کو بتوں کا باپ کہتے تھے
    اگر لڑکی کی پیدائش کا ذکر گھر میں سن لیتے
    تو اُُس معصوم کو زندہ زمیں میں دفن کر دیتے
    پر جو بھی بُرائی تھی سب ان میں* پائی جاتی تھی
    نہ تھی شرم و حیا آنکھوں* میں گھر گھر بے حیائی تھی
    مگر اللہ نے ان پر جب اپنا رحم فرمایا
    تو عبداللہ کے گھر میں خدا کا لاڈلا آیا
    عرب کے لوگ اس بچے کا جب اعزاز کرتے تھے
    تو عبدالمطلب قسمت پر اپنی ناز کرتے تھے
    خدا کے دین کا پھر بول بالا ہونے والا تھا
    محمد سے جہاں میں پھر اُجالا ہونے والا تھا

    میرے آقا میرے مولا،میرے آقا میرے مولا
    محمد رسول اللہ، محمد رسول اللہ

    فرشتہ ایک اللہ کی طرف سے ہم میں حاضر ہے
    خدا کے حکم سے جبرئیل بھی اک فرد لشکر ہے
    سپہ سالار اور قائد ہمارے ہیں رسول اللہ
    مقابل ان کے آؤ گے ملے گی ذلت کُبری
    ہمیں فضل خدا سے مل چکی ایماں* کی دولت ہے
    ملی دعوت تمہیں پر سر کشی تم سب کی فطرت ہے
    سنو اے لشکر کفار ہے اللہ غنی تم سے
    لیا تعمیر زمیں کا کام ہے اللہ نے ہم سے
    لڑائى اور مدح و ذم میں بھی ہم کو مہارت ہے
    قبیلہ معاذ سے ہر روز لڑنا تر سعادت ہے
    زبانی جنگ میں شعر و قوافی خوب کہتے ہیں
    لڑائی جب بھی لڑتے ہیں* لہو دشمن کے بہتے ہیں

    میرے آقا میرے مولا،میرے آقا میرے مولا
    محمد رسول اللہ،محمد رسول اللہ

    محمد کے تقدس پر زبانیں جو نکالیں گے
    خدا کے حکم سے ایسی زبانیں کھینچ ڈالیں گے(ان شاءاللہ)
    کہاں رفعت محمد کی کہاں تیری حقیقت ہے
    شرارت ہی شرارت بس تیری بے چین فطرت ہے
    مذمت کر رہا ہے تُو شرافت کے مسیحا کی
    امانت کے دیانت کے صداقت کے مسیحا کی
    اگر گستاخ ناموس احمد کر چکے ہو تم
    تو اپنی زندگی سے قبل ہی بس مر چکے ہو تم
    میرا سامان جان و تن فدا ان کی رفاقت پر
    میرے ماں باپ ہو جائیں نثار ان کی محبت پر
    زبان رکھتا ہوں ایسی جس کو سب تلوار کہتے ہیں
    میرے اشعار کو اہل جہاں ابحار کہتے ہیں

    میرے آقا میرے مولا، میرے آقا میرے مولا

    محمد رسول اللہ،محمد رسول اللہ



  2. #2
    kabootar's Avatar
    kabootar is offline Senior Member
    Last Online
    17th April 2014 @ 05:53 PM
    Join Date
    03 Dec 2009
    Location
    kabootar khana
    Gender
    Male
    Posts
    734
    Threads
    29
    Thanked
    65

    Default

    جزاک اللہ خیر۔

  3. #3
    Zara112 is offline Senior Member+
    Last Online
    5th August 2013 @ 02:07 PM
    Join Date
    08 May 2012
    Location
    aham aham.....
    Gender
    Female
    Posts
    14,728
    Threads
    384
    Credits
    0
    Thanked
    1492

    Default

    jazakallah

  4. #4
    Tahir hkl's Avatar
    Tahir hkl is offline Advance Member
    Last Online
    27th August 2023 @ 07:06 PM
    Join Date
    18 May 2011
    Gender
    Male
    Posts
    5,891
    Threads
    188
    Credits
    69
    Thanked
    684

    Default

    mufti anas yunus ki audio ki hi sari naqal karli hai apne........aur sharing ka shukriya bhot dinose talash thi k ye likhi hui mil jae.......

  5. #5
    azani is offline Member
    Last Online
    17th January 2023 @ 02:45 PM
    Join Date
    13 Dec 2009
    Posts
    34
    Threads
    1
    Thanked: 1

    Default

    great work bhaio ALLAH apko jaza de..

  6. #6
    inhn4u is offline Senior Member+
    Last Online
    31st July 2017 @ 09:34 AM
    Join Date
    27 Sep 2012
    Gender
    Male
    Posts
    206
    Threads
    4
    Credits
    52
    Thanked
    9

    Default

    Jazak Allah

  7. #7
    M-Qasim's Avatar
    M-Qasim is offline Advance Member+
    Last Online
    7th September 2022 @ 07:41 PM
    Join Date
    22 Mar 2009
    Gender
    Male
    Posts
    33,351
    Threads
    915
    Credits
    1,718
    Thanked
    3391

    Default



    Keep Sharing
    Thanks ...........

  8. #8
    BIG BROTHER's Avatar
    BIG BROTHER is offline Super Moderator
    Last Online
    Yesterday @ 10:30 PM
    Join Date
    18 May 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    16,481
    Threads
    150
    Credits
    18,333
    Thanked
    721

    Default

    جزاک اللہ

Similar Threads

  1. Replies: 6
    Last Post: 2nd January 2022, 09:23 PM
  2. کیا حکم ہے میرے آقا
    By ALL_IS_WELL in forum Tanz-o-Mazah
    Replies: 21
    Last Post: 3rd April 2012, 04:31 PM
  3. میرے مولا! میری دھرتی کو سلامت رکھنا
    By Abu ashar in forum 14 August 2023.....Independence Day
    Replies: 9
    Last Post: 10th December 2010, 09:19 AM
  4. در پنجتن پر بلا میرے مولا
    By kamal_636 in forum Hamd-o-Naat
    Replies: 2
    Last Post: 7th March 2009, 01:34 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •