Results 1 to 3 of 3

Thread: اللہ الصمد کے کمالات و مشاہدات

  1. #1
    Ladla Student's Avatar
    Ladla Student is offline Senior Member+
    Last Online
    11th December 2018 @ 08:54 PM
    Join Date
    14 Nov 2008
    Location
    Islamabad
    Gender
    Male
    Posts
    1,922
    Threads
    332
    Credits
    139
    Thanked
    369

    Default اللہ الصمد کے کمالات و مشاہدات

    اللہ الصمد کے کمالات و مشاہدات
    اللہ بے نیا ز ہے ۔ اللہ کی شا ن بے نیا زی، صفات صمدیت یعنی اللہ پر بھر و سے کی مظہر ہے ۔ جو شخص اللہ کو اس صفت سے پکا ر تا ہے وہ اس کا مظہر ہو جا تاہے۔ لہذا جو شخص اللہ کے مقرب بندوں میں شامل ہو نا چاہے وہ شیخ کامل کی اجا ز ت سے روزانہ کثرت سے پڑھنا شروع کر دے ۔ اگر کسی کا شیخ نہ ہو تو وہ اسے گیا رہ ہزار مر تبہ صبح اور گیارہ ہزار مر تبہ رات کو پڑھے اور سات سا ل تک یہ وظیفہ جا ری رکھے انشا ءاللہ اس عرصے کے دوران خدائی رحمتو ں سے ما لا مال ہو جائے گا۔ظاہر ی اور باطنی سچائی نصیب ہو گی بلکہ ولا یت کا مقام صدیقیت بھی اس اسمِ اعظم سے حاصل ہو تاہے ۔ ” اللّٰہ الصمد “ پڑھنے سے انسان مخلو قِ خدا سے بے نیا ز ہو جا تا ہے اور دین و دنیا حاصل ہو جا تے ہیں اس کے باطنی اسرار بے پنا ہ ہیں ۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حضوری اس سے حاصل ہوتی ہے ۔ جنت ، دوزخ ، ارض وسما کی روحانی سیر اور مشا ہدا ت اس سے حاصل ہو تے ہیں ۔ حتی کہ یہی اسم، اللہ کے خاص بندو ں کو مقامِ وصل ، فنا اور بقا کی منا زل عبور کر وادیتا ہے ۔ ”اللّٰہ الصمد “ کے ورد سے عام لو گو ں کو بھی بے شمار فیوض و بر کا ت حاصل ہوتے ہیں ۔ جو شخص یہ چاہے کہ اس کے کا رو با ر میں خیر و بر کت اور رزق میں وسعت ہو تو وہ روزانہ ایک ہزار مر تبہ پڑھے، انشا ءاللہ دنیاوی دولت حاصل ہو گی اور کبھی خالی جیب نہ رہیگا ۔ اگر کوئی دنیا کے مکر و فریب اور دھندو ں میں مبتلا ہو اوراس سے چھٹکا را پا کر سکونِ قلب چاہتا ہو تو اسے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب میں سار ی رات ہی پڑھے ،عجیب فرحت اور سکون محسو س ہو گا (ان شاءاللہ )۔ ہر نماز کے بعد جو شخص 33 مرتبہ پڑھے وہ اجرِ عظیم پا ئے گا ۔ دنیا اس سے پیا ر کرنے لگے گی ۔ جو شخص تہجدکے وقت 500 مر تبہ پڑھے وہ دین و دنیا میں سکھ اور راحت پائے گا، پریشانیا ں اس سے دور رہیں گی اور اگر کوئی شخص ایک کروڑ مر تبہ پڑھ لے تو جو اللہ سے مانگے وہی پائے ۔

    کشف کا حصول کیسے ہو؟
    وَسِعَ رَبِّی کُلَّ شَی ئٍ عِلمًاo (سورة انعا م کی آ یت نمبر 81 ) تر جمہ : ” میرا پروردگار علم میں ہر شے کو سمائے ہوئے ہے“اس آیت کا سب سے بڑا فا ئدہ یہ ہے کہ جس شخص کو یہ شوق ہو کہ اس کوکشف یا اشارات کے ذریعے باطنی طور پر اللہ کا قرب حاصل ہو یعنی کہ وہ اللہ کے نیک بندو ں میں شامل ہو نا چاہے۔ اس کا مقصود صرف اللہ کی رضا ہو تو اسے چاہیے کہ روزانہ بلا نا غہ تین سال تک گیا رہ ہزار مر تبہ پڑھے، مدت ختم ہونے پر روحانی علم سے مالا مال ہو جائے گا ۔ با طنی اسرار اس پر کھلنے لگیں گے مگر اخلاص شرط ہے ۔ اگر کوئی شخص اسے روزانہ (1025 )ایک ہزار پچیس مر تبہ پڑھے تو اسے با طنی علم حاصل ہو گا جس سے وہ لو گو ں کے دلو ں پر حکومت کر ے گا ۔ عزت میں اضافہ ہو گا ۔
    اگر کسی بچے کو سبق یا د نہ ہوتا ہو تو یہ آیت سا ت (7 )مر تبہ پڑھ کرپانی پر دم کریں اکتا لیس (41 )یوم تک پلا ئیں (روزانہ دم کریں )انشا ءاللہ وہ پڑھائی کی طر ف را غب ہو گا اور جلد ہی اسے سبق یا د ہو نا شروع ہو جائے گا ۔

    یا بصیر کے کمالات و مشاہدات
    یَا بَصِیرُ : ”دیکھنے والا “ ا س نام کے اعداد ابجد 302 ہیں۔
    اس اسم کا ورد کرنے والا شخص مشا ہدا ت الہٰی کا نظارہ کر تا ہے ۔ جو کوئی اسے اعداد ِابجد کے مطابق 302 مر تبہ روزانہ فجر کی سنتو ں اور فرض کے درمیا ن پڑھے تو تھوڑے ہی عرصے میں اس کے قلب میں نورانیت کا ظہور ہو گا ۔ جو شخص اس اسم کو زعفران و گلا ب سے لکھے اور دھو کر پئیے تو اس کی نگاہ میں روشنی اور قلب میں نور پیدا ہو جاتاہے ۔ اسی طر ح اگر کوئی شخص مطا لعے سے پہلے پانچ مر تبہ ”یَا بَصِیرُ“پڑھ لے گا کبھی بھی نظر کمزور نہ ہو گی ۔ اگر کوئی شخص اس اسم کو وقت اور جگہ کی پابند ی کے ساتھ چالیس روز تک 3510 مر تبہ پڑھے ۔ تو اس کے قلب و نظر میں نور پیدا ہو جا تاہے اگر ایسا شخص ڈاکٹر یا حکیم ہو تو مریض کے بدن کو ایکسرے کی طر ح مشا ہد ہ کر سکتا ہے ۔ ” یا بصیر “ کے لغوی معنی ” دور تک دیکھنے والی ذات کے ہیں “ سورة شوریٰ میں ہے کہ ” اللہ تعالیٰ ہر شے کو دیکھنے والا ہے“ ہم اللہ تعالے کی قدرت سمع و بصر کا ادرا ک نہیں کر سکتے ۔فی زمانہ لو گ ” اسم اعظم “ کی تلا ش میں ہیں ۔ ہر شخص اس کا متلا شی ہے کہ اس کے ہر مسئلے کا حل نکالنے کے لیے کوئی کنجی ہو جو اسے بھی کا میابی کا را ستہ دکھا دے ۔ مگر میرا نظریہ ہے کہ اگرہم اسلام کے اصو لو ں پر چلیں اور اللہ تعالیٰ کا کوئی بھی اسم یا قرآن کی کوئی بھی آیت صدق دل سے پڑھیں تو میرے خیا ل میں ہر اسم اور ہر آیت ہی اسم اعظم کا درجہ رکھتی ہے ۔ ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ہمارے دل نفاق سے پا ک ہو ں اوراخلاص کے ساتھ پڑھا جائے تو کبھی ناکا می نہ ہو گی ۔ (ان شا ءا للہ) آزما ئش شر ط ہے ۔

    Reference

  2. #2
    ibnjaved is offline Senior Member+
    Last Online
    7th November 2021 @ 06:12 PM
    Join Date
    20 Jan 2011
    Age
    37
    Gender
    Male
    Posts
    92
    Threads
    19
    Credits
    73
    Thanked
    18

    Default Afsooooooooooooooooooos

    jani main ny samjha tha k ap ny thrad main toheed k hawaly sy koi bat ki ho g mgr ap ny to ALLAH O SAMAD k mana o mafhoom ko hi tbdeel kr dala ha kia acha hota k ap is k elawa kuch kehty


    talwareen baich kr khareed liye musally hum ny
    beti luti rhi hum dua krty rhy

    wo muazziz thy zamany main musalman ho kr
    hum khawar huey tariky quran ho kr

  3. #3
    Ladla Student's Avatar
    Ladla Student is offline Senior Member+
    Last Online
    11th December 2018 @ 08:54 PM
    Join Date
    14 Nov 2008
    Location
    Islamabad
    Gender
    Male
    Posts
    1,922
    Threads
    332
    Credits
    139
    Thanked
    369

    Default

    Allah waly aap ye batain is mien shirk ki kon si baat ki hai wahid taoheed ki hi baat hai...ALLAH ka zikar hai aor us kay fawaid hain is mien kon se ghalat baat hai?

Similar Threads

  1. Replies: 9
    Last Post: 14th April 2015, 11:46 AM
  2. Ayat Ul Kursi Ki Fazeelat
    By ALLAH'S SLAVE in forum Islam
    Replies: 15
    Last Post: 14th January 2014, 03:00 PM
  3. مغربی کلچر و تہوار ۔Valentines
    By imran sdk in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 2
    Last Post: 5th March 2012, 04:29 PM
  4. Replies: 11
    Last Post: 21st September 2011, 02:17 AM
  5. شعبان کا مہینہ (complete topic)
    By ALLAH'S SLAVE in forum Islam
    Replies: 3
    Last Post: 19th August 2007, 01:43 PM

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •