محترم بھائی
آپ اپنا تھریڈ تو دوبارہ پڑھیں
آپ نے واضح لکھا ہے کہ فین کی سپیڈ تیز ہو جاتی ہے اور لائٹ اورنج ہو جاتی ہے
کہیں بھی آپ نے یہ نہیں لکھا کہ یہ کبھی کبھی ہوتا ہے ورنہ سسٹم ٹھیک چلتا ہے
مگر خیر
بھائی یہ سسٹم اگر 1جی۔بی ریم اور 40جی۔بی ہارڈ اور ڈی۔وی۔ڈی کے ساتھ ہے تو یہ تقریباً4000سے4500تک کا بک جانا چاہیے
مزید یہ ہے کہ
آپ مارکیٹ جائیں اور وہاں سے پروسیسر سیلیکون پیسٹ لے لیں یہ تقریباً40روپے تک آجائے گا
پروسیسر پر لگے ہیٹ سنک کو اُتار کر یہ پیسٹ لگا دیں تھوڑا سا پروسیسر پر اور ہیٹ سنک فٹ کر دیں
اور اگر ہو سکے تو اپنے سسٹم کو بلور بھی مرا لیں تاکہ اس میں مٹی گرد اچھی طرح نکل جائے
اور پھر بہت اُمید ہے کہ سسٹم صحیح چلے گا
انشاءاللہ
Bookmarks