اسلام آباد آئندہ ہفتہ سے ملک میں پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان ہے، پٹرول اور ڈیزل فی لٹر دو روپیہ سے زیادہ مہنگا ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بڑھتی قیمت کے پیش نظر پاکستان میں بھی ان مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے، پیٹرول کی فی لٹر قیمت میں 2 روپیہ 50 پیسہ، ڈیزل 2 روپیہ 20 پیسہ مہنگا ہونے کا امکان، مٹی کا تیل 70 پیسے فی لیٹر اضافہ کا امکان ہے، پٹرول مہنگا ہونے سے سی این جی قیمت میں بھی اضافہ کا امکان ہے۔

Source Geo News/urdu