میرے محترم برادر میں ایک عجیب سے مسئلے میں دوچار ہوں ۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں نے ایم ایس ایکسل پر ایک خانے میں تاریخ ڈالی مثلا
24-04-1982
اور دوسرے خانے میں ایک اور تاریخ ڈالی مثلا
15-01-2012
میں چاہتا ہوں کے اگلے خانے میں مجھے یہ پتا چل جائے کہ مجھے کتنے سال ہو گئے ہیں ، کتنے مہینے اور کتنے دن
مثلا ایسے جواب ملے
30-03-09
یہ جو میں نے لکھا ہے اس میں 30سال ہے 03مہینہ ہے09دن ہے۔ یہ میں نے اپنے طور پر شاید غلط کیا ہے۔ آپ مجھے ایکسل میں کوئی ایسا فارمولا بتا دیں کہ میں اگلے خانے میں یہی کچھ آ جائے
اور ایک اور بات پوچھنی تھی کہ میں ایک اور خانے میں ان دو تاریخوں میں گذرنے والے کتنے دن ہیں کتنے مہینے ہیں اور کتنے سال ہیں۔ پلز آپ کی نوازش ہو گی میرا مسئلہ حل کر دیں۔ شکریہ
حامد علی دعاگو رہے گا۔
Bookmarks