السلامُ علیکم
کیسے ہیں سب ممبرز؟
میں الحمدللہ بالکل ٹھیک ہوں۔ سٹڈی اور کچھ پرسنل مصروفیات کی وجہ سے پچھلے دِنوں آئی ٹی دنیا پہ بہت کم ہی آنا ہوا۔ لیکن اب عید کی چھٹیوں پہ پاکستان آئی ہوئی ہوں تو انشاءاللہ آپ سب کے ساتھ اچھی گپ شپ رہے گی۔ انشاءاللہ۔
انٹرویو سیکشن تقریبا کوئی دو اڑھائی ہفتے سے سُونا سُونا نظر آ رہا تھا تو سوچا کیوں نا قربانی کی عید کے فورا بعد کسی کو بکرا بنانے کی سازش کر لی جائے۔ تو جی بسمِ اللہ پڑھ کر آتے جائیں اور اپنا اپنا ووٹ کاسٹ کرتے جائیں۔
نوٹ:۔ووٹ آپکا قومی حق ہے اس کو ضائع مت کریں
نوٹ:۔ یہ کوئی آفیشیل تھریڈ نہیں ہے۔ جو ممبرز ٹاپ ووٹ لیں گے اس کے انٹرویو کا فیصلہ انٹرویو ٹیم ہی کرے گی ہمارا کام صرف بکرے کو ان تک پہنچانا ہے پھر اس کو لِٹانا انٹرویو ٹیم کا کام۔۔۔۔اور پھر اس کی تکا بوٹی کر کے کھانا ہمارا کام۔۔۔۔
Bookmarks