Results 1 to 4 of 4

Thread: ڈرون حملوں میں 80 فیصد معصوم لوگ مارے گئے

  1. #1
    choyau's Avatar
    choyau is offline Advance Member
    Last Online
    9th October 2021 @ 12:54 AM
    Join Date
    02 Mar 2009
    Gender
    Male
    Posts
    721
    Threads
    74
    Credits
    1,227
    Thanked
    37

    Default ڈرون حملوں میں 80 فیصد معصوم لوگ مارے گئے

    وزیر داخلہ رحمن ملک نے سینٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملے پاکستانی سالمیت پر حملہ ہیں، امریکی ڈرون حملوں میں صرف 20دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دیگر 80فیصد بے گناہ معصوم شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان حکومت نے امریکہ کو ڈرون حملوں کی اجازت نہیں دی، رحمن ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چاروں اسمبلیوں کی طرف سے متفقہ قرارداد منظور ہونے کے باوجود بھی امریکہ نے ڈرون حملے نہیں روکے۔ امریکہ کو پوری دنیا کی طرح پاکستانی خودمختاری کا احترام کرنا چاہئے، انہی حملوں سے شدت پسند جنم لے رہے ہیں۔ رحمن ملک نے براہمداغ بگٹی اور حربیارمری سمیت دیگرناراض بلوچ رہنماو¿ں سے مذاکرات کےلئے تمام پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں پرمشتمل گروپ ان کے پاس بھجوانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان میں باہر سے موت کی سپلائی جاری ہے جسے روکنا ہو گا، حکومت بلوچستان مےں قومی پرچم کو ماننے والوں سے بات چےت کے لئے تےار ہے، حکیم محسود کے بعد مولانا فضل اللہ کو تحریک طالبان پاکستان کانیا سربراہ بنانے کی تیاری ہورہی ہے ، شمالی وزےرستان مےں آپرےشن کا فی الحال کوئی فےصلہ نہےں ہوا، آنے والے تین ،چار ماہ پاکستان کیلئے خطرناک ہیں ملک دشمن عناصر اپنی کارروائیاں شروع کر چکے ہیں‘ میں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے کہا ہے کہ چند روز کوئٹہ میں بیٹھنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ آغاز حقوق بلوچستان پیکج میں ایسی کونسی بات ہے جو ہم نے پوری نہیں کی میر براہمداغ بگٹی ٹھنڈی جگہوں پر بیٹھ کر کسی کے کہنے پر بیان جاری کرتا ہے میری چیئرمین سینٹ سے درخواست ہے کہ پانچ‘ پانچ اراکین پر مشتمل گروپ بنایا جائے جس میں تمام پارلیمانی پارٹیوں کی نمائندگی ہو یہ گروپ برہمداغ بگٹی و میربیار مری سے بات کرے ان سے پوچھے وہ کیا چاہتے ہیں ؟۔ احسان اﷲ احسان کی تصویر اور شناخت کے بارے میں تفصیلات حاصل کر لی ہیں جلد منظر عام پر لے آئیں گے۔ سر کی قیمت دس کروڑ روپے مقرر کر چکے ہیں۔ ظالمان کے ہر گروہ اور گروپ کے خلاف کارروائی ہو گی۔ احسان اللہ احسان کی تصویر جلد میڈیا میں جاری کر دیں گے۔ کراچی اور بلوچستان کے بارے میں پارلیمنٹ کو ان کیمرہ بریفنگ کے لیے وزیراعظم کو خط لکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جو ظالمان کی مدد کرتے ہیں ان کے ناموں کو بھی سامنے آنا چاہئے۔ ظالمان اگر ہتھیار رکھ دیں اور دہشت گردی روک دیں تو تنہا ان سے بات کرنے جاﺅں گا۔ بلوچستان میں قومی پرچم کو ماننے والوں سے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ بلوچستان میں اس وقت 127 افراد لاپتہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردی ہونے پر میڈیا کے کرائم سین تک جانے پر 4 گھنٹے تک پابندی ہو گی۔ علاوہ ازیں نائب امریکی وزیر خارجہ جیفری پائٹ نے ملاقات کی جس میں پاک امریکہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اپکستان کا کردار قابل تعریف ہے

  2. #2
    Truth Lover's Avatar
    Truth Lover is offline Senior Member+
    Last Online
    26th January 2014 @ 12:12 AM
    Join Date
    15 Dec 2009
    Gender
    Male
    Posts
    2,584
    Threads
    163
    Credits
    945
    Thanked
    345

    Default

    یہ صرف امریکہ کو خوش کر کے اپنے لوگوں کرو مروا رہے ہیں
    اور عوام کے سامنے احتجاج کرتے ہیں

    یہ بات وکی لیکس میں بھی آ چکی ہے

  3. #3
    Join Date
    09 Nov 2005
    Location
    @itdunya.com
    Age
    39
    Gender
    Male
    Posts
    20,633
    Threads
    1118
    Credits
    28,335
    Thanked
    4779

    Default

    ایسے بیا نات پر بہت افسوس ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔آپ کے گھر پر کوئی حملہ کر تا ہے۔۔ اور بار بار کرتا ہے۔۔۔۔کوئی دشمن کسی عرض یا کسی کو مارنے کے لئے آپ کے گھر میں آتا ہے۔۔ اور اگر آپ یہ کہے کہ یہ بند ہونا چاہیے۔۔یہ نہیں ہونا چاہیے۔۔
    پاکستانی حکومت اس انداز سے کہہ رہی ہے کہ جیسے ان سے منت کر کے کہتی ہو کہ حدا را ایسا نہ کریں۔۔ وہ بھی صرف غریب عوام کو بے وقوب بنانے کے لئے ۔۔۔۔۔۔

    اگر یہ سچے مسلمان ہے۔۔ اور اللہ پر یقین ہے۔۔۔۔تو زور سے ان کو روکھوں اور منتیں کرنا چھوڑ دے۔۔۔
    گرائے کچھ ڈرون ان کے ۔۔۔۔پھر دیکھے کیسے آتے ہیں یہ۔۔۔۔

    لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔کہا کس کو جائے۔۔ ان کو جو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    Click Here to View All My Important Threads (Afridi)

    وتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ
    اور تو جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے۔
    Pakistan Zindabad


  4. #4
    choyau's Avatar
    choyau is offline Advance Member
    Last Online
    9th October 2021 @ 12:54 AM
    Join Date
    02 Mar 2009
    Gender
    Male
    Posts
    721
    Threads
    74
    Credits
    1,227
    Thanked
    37

    Default

    Quote Afridi said: View Post
    ایسے بیا نات پر بہت افسوس ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔آپ کے گھر پر کوئی حملہ کر تا ہے۔۔ اور بار بار کرتا ہے۔۔۔۔کوئی دشمن کسی عرض یا کسی کو مارنے کے لئے آپ کے گھر میں آتا ہے۔۔ اور اگر آپ یہ کہے کہ یہ بند ہونا چاہیے۔۔یہ نہیں ہونا چاہیے۔۔
    پاکستانی حکومت اس انداز سے کہہ رہی ہے کہ جیسے ان سے منت کر کے کہتی ہو کہ حدا را ایسا نہ کریں۔۔ وہ بھی صرف غریب عوام کو بے وقوب بنانے کے لئے ۔۔۔۔۔۔

    اگر یہ سچے مسلمان ہے۔۔ اور اللہ پر یقین ہے۔۔۔۔تو زور سے ان کو روکھوں اور منتیں کرنا چھوڑ دے۔۔۔
    گرائے کچھ ڈرون ان کے ۔۔۔۔پھر دیکھے کیسے آتے ہیں یہ۔۔۔۔

    لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔کہا کس کو جائے۔۔ ان کو جو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    dukh hota hai ese dhray pan par kay muslim ki shunakht ek alag maiyar say ki jarahi hai...

Similar Threads

  1. Replies: 6
    Last Post: 2nd January 2022, 09:23 PM
  2. Replies: 15
    Last Post: 3rd August 2017, 05:31 PM
  3. Replies: 12
    Last Post: 12th March 2015, 04:49 PM
  4. شام میں سرکاری عمارتیں نذر آتش
    By Foreign-Observe in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 0
    Last Post: 27th March 2011, 02:40 PM
  5. Aik No Muslim Behn Key Qabooley Islam Ki Roodaad
    By MASHELEY RAH in forum Khawateen ki dunya
    Replies: 10
    Last Post: 18th November 2009, 05:29 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •