Results 1 to 11 of 11

Thread: اعمالِ شفاء

  1. #1
    Arshyat's Avatar
    Arshyat is offline Senior Member
    Last Online
    29th December 2017 @ 09:29 AM
    Join Date
    11 Apr 2009
    Location
    SAHIWAL
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    1,107
    Threads
    153
    Credits
    67
    Thanked
    147

    Thumbs up اعمالِ شفاء

    اعمالِ شفاء


    اسلام و علیکم دوستو بھت عرصے سے میں کچھہ اعمال کر رھا ھوں ان سے فائیدہ مل رھا ھے.سوچا آجکل ھر بندہ پریشان ھےتو نیٹ کی ذریعے لوگوں کہ بھی بتایا جائے تاکہ مشکلات میں گھرے ھوئے لوگوں کہ عاملوں کے چکر سے نکال کر صرط مستقیم پر لگایا جائے، جو اعمال قرانی آپ کو بتاوءں گا وہ انشاءاللہ تینوں مسالک (بریلوی دیوبندی اھلحدیث ) کے علماء کی مستند اور متفقہ اعمال سے اخذ شدہ اور مجرب اعمال ھیں.ان اعمال کو یقیں اور پختہ یقین سے پڑھیں .اور دوستوں کو بھی بتایئں . اعمال کے ساتھ نماز پنجگانہ شرط ہے
    Last edited by Arshyat; 20th October 2012 at 08:56 AM.
    [URL="http://www.ubqari.org/data/speaches/VOL_0259_DT_21_02_13.mp3"]نماز سکوں سے ادا کریں یہاں کلک کریں[/URL]

  2. #2
    Arshyat's Avatar
    Arshyat is offline Senior Member
    Last Online
    29th December 2017 @ 09:29 AM
    Join Date
    11 Apr 2009
    Location
    SAHIWAL
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    1,107
    Threads
    153
    Credits
    67
    Thanked
    147

    Default

    الملکُ القدوسُ والسلام کا عمل ناف کے نیچے کی تمام جسمانی اور روحانی بیماریوں کیلئے

    الملکُ القدوسُ والسلام کا عمل ناف کے نیچے کی تمام جسمانی اور روحانی بیماریوں کیلئے

    مردوں اور خواتین کیلئے ناف کے نیچی کی تمام روحانی اور جسمانی بیماریوں کیلئے اکسیر عمل ہے۔ ناف کی نیچے کے گناہ اور تمام معاملات کے حل کیلئے۔ صبح شام ایک تسبیح کریں۔

    الملکُ القدوسُ والسلام

  3. #3
    Arshyat's Avatar
    Arshyat is offline Senior Member
    Last Online
    29th December 2017 @ 09:29 AM
    Join Date
    11 Apr 2009
    Location
    SAHIWAL
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    1,107
    Threads
    153
    Credits
    67
    Thanked
    147

    Default شا دی کے لیے ایک مفید عمل

    شا دی کے لیے ایک مفید عمل



    اس مقصد کے حصو ل کے لیے یہ عمل بہت مفید ہے ۔ صر ف ماہ رمضان کی مقرر تاریخ میں کیا جا تا ہے ۔ جن لو گو ں تک یہ عمل پہنچے وہ اپنے دوسرے ضرورتمند بھا ئیو ں تک پہنچائے ۔ وہ عمل یہ ہے صر ف ماہِ رمضان کی گیارہو یں اور بارہویں روزے کی درمیا نی شب میں بعد نما ز عشاء 2/2 رکعت کر کے 12 نفل اس طر ح پڑھے کہ ہر رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد 12 بار سورئہ اخلا ص پڑھیں ۔ 12 نفل پورے ہو جائیں تو 100 مرتبہ درودِ ابراہیمی پڑھیں ۔ اور اس کا ثواب حضور نبی کریم کو ہدیہ کرانکے وسیلے سے اللہ پا ک کے حضور گڑ گڑ ا کر عاجزی اور انکساری کے ساتھ کم از کم 15 منٹ تک اپنے لیے یا اپنی بیٹی یا بہن کے لیے اچھے رشتہ کے لیے دعا کریں۔ انشا ء اللہ تعالیٰ اگلے رمضان سے پہلے مرا د پوری ہو گی ۔

    بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ ﴿﴾

    اَلۡحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیۡنَۙ﴿۱﴾ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِۙ﴿۲﴾ مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیۡنِؕ﴿۳﴾ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیۡنُؕ﴿۴﴾ اِہۡدِ نَا الصِّرٰطَ الۡمُسۡتَقِیۡمَۙ﴿۵﴾ صِرٰطَ الَّذِیۡنَ اَنۡعَمۡتَ عَلَیۡہِمۡ۬ۙ۬ غَیۡرِ الۡمَغۡضُوۡبِ عَلَیۡہِمْ وَلَا الضَّآلِّیۡنَ٪﴿۷﴾

    بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ ﴿﴾

    قُلْ ہُوَ اللہُ اَحَدٌ ۚ﴿۱﴾ اَللہُ الصَّمَدُ ۚ﴿۲﴾ لَمْ یَلِدْ ۬ۙ وَ لَمْ یُوۡلَدْ ۙ﴿۳﴾ وَ لَمْ یَکُنۡ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ ٪﴿۴﴾

    اللهم صل على محمد وعلى آل محمد كما صليت على إبراهيم وعلى آل إبراهيم إنك حميد مجيد، اللهم بارك على محمد وعلى آل محمد كما باركت على إبراهيم وعلى آل إبراهيم إنك حميد مجيد

  4. #4
    Arshyat's Avatar
    Arshyat is offline Senior Member
    Last Online
    29th December 2017 @ 09:29 AM
    Join Date
    11 Apr 2009
    Location
    SAHIWAL
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    1,107
    Threads
    153
    Credits
    67
    Thanked
    147

    Default سارا دن نفس اور شیطان سے حفاظت کیلےروحانی 

    سارا دن نفس اور شیطان سے حفاظت کیلےروحانی بیڈ ٹی کا عمل



    صبح اٹھنے کے بعد اور بستر چھوڑنے سے پہلے، تعوز
    "اعوذ باللہ من شیطان الرجیم"
    اور تسمیہ
    "بسم اللہ الرحمن الرحیم"
    اور پھر
    "لا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم"
    پڑھ کر(11 مرتبہ) شیطان اور نفس کی شرارتوں سے سارا دن محفوظ رہیں۔ رات کو سونے سے پہلے بھی پڑھ لیں، لیکن صبح اٹھنے کے بعد ضرور پڑھیں۔

  5. #5
    Arshyat's Avatar
    Arshyat is offline Senior Member
    Last Online
    29th December 2017 @ 09:29 AM
    Join Date
    11 Apr 2009
    Location
    SAHIWAL
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    1,107
    Threads
    153
    Credits
    67
    Thanked
    147

    Default

    آج لے لئے اتنا ھی باقی انشاءاللہ پھر سہی

  6. #6
    Arshyat's Avatar
    Arshyat is offline Senior Member
    Last Online
    29th December 2017 @ 09:29 AM
    Join Date
    11 Apr 2009
    Location
    SAHIWAL
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    1,107
    Threads
    153
    Credits
    67
    Thanked
    147

    Default

    سورۃ رحمٰن کا عجیب کمالات کا عمل


    ایک کورا گھڑا لے لیں۔اگر گھڑا نہیں ہے تو پانی کی بوتل لے لیں۔اکتالیس دفعہ سورۃ رحمٰن اور اکتالیس دفعہ ہی سورۃ تغابن پڑھ کر اس پانی پر دم کر لیں۔ذندگی بھر کے لیے یہ پانی کافی ہے۔پڑھنا بھی ایک دفعہ ہے۔ایک نشت میں تین چار افراد بھی پڑھ سکتے ہیں اور اگر ایک فرد پڑھے تو تین،چار دن میں بھی پڑھ سکتا ہے۔جو پڑھیں پانی پہ پھونک مار دیں۔یہ پانی استعمال بھی کرتے جائیں اور بڑھاتے بھی جائیں۔کھانا پکانے،چائے بنانے،سالن بنانے،آٹا گوندھنے میں استعمال کریں۔نہانا نہیں ہے۔جادو،جنات،دل کے مریض،فالج کے مریض،آنکھیں اندھی ہو گئی ہوں۔سب کے لیے عجیب کمال کا عمل ہے۔سورۃ تغابن اور سورۃ رحمٰن کے اس عمل سے کوئی مریض نہیں جو ٹھیک نہ ہو۔ سات دفعہ بِسْمِ اللّهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيْم کا اور يا حَفِيْظُ گیارہ دفعہ پڑھ کر خود پہ حفاطت کا لاک لگائیں پھر پڑھیں۔

    سورۃ رحمٰن کے فوائد

    ۱۔دل کے والو بند ہوں ،گردے فیل ہو گئے ہوں تو سورۃ رحمٰن روزانہ اکیس دفعہ سنیں۔اور اگر پڑھا ہوا نہیں ہے تو سنتے بھی جائیں اور سورۃ رحمٰن کے اوپر انگلی بھی پھیرتے جائیں۔
    ۲۔جو بچہ کند ذہن ہو،ابنارمل ہو، بچہ شیطان ہو،کوئی فرد بیمار ہو، اسکے سرہانے سورۃ رحمٰن ہلکی آواز میں لگا کہ رکھ دیں۔مستقل لگا رہنے دیں۔
    ۳۔سورۃ رحمٰن پڑھنے یا سننے سے جتنی نعمتوں کا ذکر اس میں ہے مل جاتی ہیں
    ۴۔گھر کے مسئلے ہوں،سکون عافیت کے لیے،ڈیپریشن دور کرنے کے لیے،جادو ،جنات کے مارے سارا دن سورۃ رحمٰن لگا دیں۔پڑھ کر پانی پر دم کریں۔گاڑی ،دفتر ہر وقت سنیں۔

  7. #7
    sibghati's Avatar
    sibghati is offline Advance Member
    Last Online
    6th April 2020 @ 07:38 AM
    Join Date
    30 Jun 2011
    Location
    ISLAMABAD
    Gender
    Male
    Posts
    2,460
    Threads
    342
    Credits
    69
    Thanked
    224

    Default

    nice sharing....

  8. #8
    Arshyat's Avatar
    Arshyat is offline Senior Member
    Last Online
    29th December 2017 @ 09:29 AM
    Join Date
    11 Apr 2009
    Location
    SAHIWAL
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    1,107
    Threads
    153
    Credits
    67
    Thanked
    147

    Default سورۃ فاتحہ سےناممکن اورمشکل ترین مسائل کا

    سورۃ فاتحہ سےناممکن اورمشکل ترین مسائل کا



    عمل:شب جمعہ کو یہ عمل شروع کرنا ہے۔پہلی شب سورۃ فاتحہ 70 دفعہ پڑھنی ہے۔دوسریے دن 60دفعہ ،اگلے دن 50دفعہ،پھر40،پھر30 ،پھر20،آخری دن بدھ کا ہوگا جس میں سورۃ فاتحہ 10 دفعہ پڑھنی ہے۔پھر اگلے دن سے وہی 70 دفعہ سے شروع کریں۔عمل کرتے وقت مقصد کا تصور ہو۔
    شرائط:گھر کا ایک کونہ منتخب کر لیں۔وقت اور جگہ ایک ہو۔مرد کھلے آسمان کے نیچے ننگے سر ہو کر پڑھیں ۔اگر کوئی مجبوری ہے تو کوئی بات نہیں۔عمل پر مکمل یقین اور اعتماد ہو۔اگر مسئلہ ذیادہ مشکل ہے تو دن میں دو دفعہ یعنی صبح اور شام بھی کر سکتے ہیں۔

  9. #9
    Arshyat's Avatar
    Arshyat is offline Senior Member
    Last Online
    29th December 2017 @ 09:29 AM
    Join Date
    11 Apr 2009
    Location
    SAHIWAL
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    1,107
    Threads
    153
    Credits
    67
    Thanked
    147

    Default روحانی غسل سے جسمانی اور روحانی بیماریوں ª

    روحانی غسل سے جسمانی اور روحانی بیماریوں کا علاج



    صحت و عافیت اورپرسکون زندگی کو بحال رکھنا اور بیماری لاحق ہونے پر اس سے چھٹکار ا حاصل کر ناانسا نی فطر ت کا اہم تقاضہ ہے،انسان کو لاحق ہونے والے امراض دونو ں طرح کے ہیں روحانی وجسمانی اور ان دونوں کا شافی علاج قرآن مقدس اور احادیث مبارکہ میں ہے جیسا کہ خداوند عالم کافرمان ہے ’’وننز ل من القران ماھو شفآء ورحمۃ للمومنین ‘‘یعنی ہم نے جوقرآن نازل کیاہے اس میں( جسما نی وروحانی) بیماریوں کے لیے شفاء ہے اور اہل ایما ن کے لیے سراپارحمت ہے۔ (سورہ بنی اسرائیل ۸۲)
    اسلا م پاکیز ہ مذہب ہے اورنظافت اور صفائی ستھر ائی کو پسند کرتا ہے اسی لیے نماز پنجگانہ کے ساتھ وضو کا حکم دیااور وضو میں ان اعضا ء کو دھو نے کا حکم دیا گیا جو بار بار غبا ر آلود ہوتے ہیں اور جن میں میل وکچیل زیا دہ لگتا ہے، پھر ہفتہ میں کم از کم غسل کو سنت قرا ر دیا گیا تاکہ پو را جسم صاف ستھر اہوجائے۔ اولیا ء کا حیر ت انگیز روحانی غسل ایسا مجر ب عمل ہے جس میں اللہ کا فرمان بھی ہے یعنی قرآنی آیات اور حضورﷺ کا طریقہ بھی یعنی سنت کے مطابق غسل کرنا اسی وجہ سے یہ ہر قسم کی بیما ری اور پریشانی کے لیے ایک تیر بے خطا اور آزمودہ عمل ہے، ہزاروں نے آزمایا آپ بھی یقین کی قو ت کے ساتھ کریں اللہ پاک اس عمل کو ضرور قبو ل فرماتے ہیں جس میں طاقت ہو۔
    (طریقہ غسل )
    روحانی غسل کاطریقہ یہ ہے کہ آخری چھ سورتیں مع تسمیہ اول وآخر3 دفعہ درودشریف کے ساتھ تین مرتبہ پڑھیں اوراسکے بعد بیت الخلاء کی دعا



    بِسْمِ اللہِ اَللّٰھُمَّ اِ نِّیْ اَ عُوْذُبِکَ مِنَ الْخُبْثِ وَالْخَبَاءِثِ

    پڑھ کر بایاں پاؤں غسل خانے (wash room)میں رکھ کراندرچلے جائیں ،سنت کے مطابق غسل کریں، نہاتے وقت مسلسل دعا دل ہی دل میں پڑھتے رہیں ،زبان سے بالکل نہ پڑھیں اور اپنی ہر بیماری اور پریشانی کا تصور کرتے رہیں کہ وہ بھی اس پا نی کے ساتھ دھل رہی ہیں اور اس کے بعد جب باہر آئیں تو سید ھا پا ؤں باہر رکھیں اور پھر اسی ترتیب سے آخر ی چھ سورتیں پڑھیں جیسے پہلے پڑھیں تھیں۔


    آخری چھ سورتیں(1)سورہ کافرون (2)سورہ نصر(3) سورہ لھب (4)سورہ اخلاص (5)سورہ فلق (6)سورہ ناس


    نوٹ :غسل جنابت کی صورت میں نہانے سے پہلے چھ سورتیں نہ پڑھیں بلکہ نہانے کے بعد جب با ہر آجائیں تو بعد میں چھ مرتبہ پڑ ھ لیں۔

  10. #10
    Arshyat's Avatar
    Arshyat is offline Senior Member
    Last Online
    29th December 2017 @ 09:29 AM
    Join Date
    11 Apr 2009
    Location
    SAHIWAL
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    1,107
    Threads
    153
    Credits
    67
    Thanked
    147

    Default

    دل نورانی کرنے کا عمل


    جو شخص را ت کو سونے سے پہلے بستر پر آنے کے بعددل پر دا یاں ہاتھ رکھ کر گیا رہ مرتبہ
    ’’یا بَاعِثُ یَا نُوْرُ‘‘
    اول وآخر تین مرتبہ درود پڑھ لے تو اس کو دل کی دنیا کی عجیب وغریب برکا ت حاصل ہوںگی اور یہ پانچ برکا ت خصو صی طور پر حاصل ہوں گی :
    ۱۔ اسکے دل کو اللہ پا ک نورانی کردیں گے ۔
    ۲۔ اللہ پا ک ایسے شخص کو مرتے وقت کلمہ نصیب کریں گے۔
    ۳۔ ایسے شخص کو اللہ پاک کی طرف سے کشف کی اعلٰی ترین کیفیات دی جائیں گی ۔
    ۴۔ ایسے شخص کو اللہ کی طرف سے اعمال کی لذّت اور اعمال کی نہایت ہی کیفیا ت نصیب ہوںگی۔
    ۵۔ اس عمل کو کرنے والے کے دل کو اللہ پا ک موت نہیں دیتے یعنی اسکا دل ذکر قلبی اور وقوف قلبی کا مصدا ق بن جاتاہے۔

  11. #11
    Arshyat's Avatar
    Arshyat is offline Senior Member
    Last Online
    29th December 2017 @ 09:29 AM
    Join Date
    11 Apr 2009
    Location
    SAHIWAL
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    1,107
    Threads
    153
    Credits
    67
    Thanked
    147

    Default اولیاء اللہ کے مستند روحانی وظائف

    اولیاء اللہ کے مستند روحانی وظائف


    بے اولاد کیلئے
    بے اولاد افراد کیلئے یہ بہت قیمتی اور تیربہدف عمل ہے۔ اس کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ گود اولاد سے بھرجائے گی۔ عمل یہ ہے:۔ دومرغی کے انڈے ابال کر ان کے چھلکے اتار کر باوضو ایک انڈے پر یہ کلمات لکھیں۔ وَ السَّمَآءَ بَنَیۡنٰہَا بِاَیۡىدٍ وَّ اِنَّا لَمُوۡسِعُوۡنَ اور دوسرے انڈے پر یہ کلمات لکھیں۔ وَ الْاَرْضَ فَرَشْنٰہَا فَنِعْمَ الْمٰہِدُوۡنَ (الذاریت 47,48)پہلا انڈہ مرد کھائے اور دوسرا انڈہ عورت کھائے اور لگاتار اکیس روز تک یہ عمل مسلسل جاری رکھیں اور اس دوران میاں بیوی خلوت کرتے رہیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ حمل قرار پائے گا اور اولاد ہوگی۔
    سانپ بچھو اور کیڑے مکوڑوں سے حصار
    اگر کوئی شخص ایسی جگہ ٹھہرا ہو جہاں کیڑے مکوڑے اور سانپ بچھو کا ہر وقت خطرہ ہو اور ان سے نقصان پہنچنے کا ڈر ہو تو دلی توجہ اور قلبی حضوری کے ساتھ پندرہ بار یَاسَلَامُ پڑھے اور کلمے کی انگلی (دائیں ہاتھ کے انگوٹھے کے برابر والی انگلی) پر دم کرے اور اس انگلی سے اپنے چاروں طرف حصار کھینچے اور پھر دوبارہ یَا سَلَامُ پندرہ مرتبہ پڑھے اور انگلی پر دم کرے اور حصار کھینچے اور اسی طرح تیسری مرتبہ بھی پندرہ بار یَاسَلَامُ پڑھے اور انگلی پر دم کرکے حصار کرے۔ یہ عمل ایک ہی بیٹھک میںمسلسل کرنا ہے۔ اس کے بعد اس حصار (انگلی سے کھینچے ہوئے دائرے) میں کھڑے ہوکرتصور کرکے پھونک ماردیں (یعنی زور زور سے تین مرتبہچاروں طرف پھونک مارنی ہے) انشاء اللہ تعالیٰ وہاں سانپ بچھو اور کیڑے مکوڑے اور موذی جانور نہ آسکیں گے اور ہر طرح سے حفاظت رہے گی۔
    جسم کے ہر حصہ کا درد ختم
    اگر کسی شخص کے جسم کے کسی بھی حصے میں درد ہوتا ہو اور اس کے سبب بہت پریشان ہوتا ہو اور کام کاج مشکل ہوگیا ہو تو اس کیلئے باوضو 1470 بار یہ آیت پڑھ کر تیل پر دم کریں اس کے ساتھ ایک کورے مٹکے پانی پر بھی دم کردیں۔ یہ تیل رات کو سوتے وقت جسم میں جہاں جہاں درد ہے ہلکی مالش کرلیں۔ دم کیا ہوا پانی تین گھونٹ رات کو سوتے وقت پی لیں۔ انشاء اللہ جسم کے ہر حصے کا درد ختم ہوجائے گا۔ وہ آیت یہ ہے:۔ سَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ ﴿یٰسین۵۸﴾
    چہرے کی جھائیاں
    بعض مرتبہ معدہ کی گرمی کے سبب چہرے پر جھائیاں پیدا ہوجاتی ہیں جس کے سبب چہرہ بدنما اور بدصورت ہوجاتا ہے۔ اس کے لیے یہ عمل مفید ہے۔ لیموں کا عرق نکال کر اس پر وَ صَوَّرَکُمْ فَاَحْسَنَ صُوَرَکُمْ(تغابن3) اکیس بار پڑھ کردم کریں۔ یہ عرق سوتے وقت چہرے پر مل لیا کریں۔ صبح کو اٹھ کر نیم گرم پانی سے وضو کریں۔ اکیس دن مسلسل یہ عمل کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ چہرے کی جھائیاں ختم ہوجائیں گی۔
    عورتوں کی بیماری
    عورت کو حمل کے دوران بہت کمزوری ہوجاتی ہے اور ان کی طبیعت ہروقت گری گری رہتی ہے۔ کام کاج کو دل نہیں چاہتا۔ ایسی صورت میں رات کو سوتے وقت ایک گلاس پانی کا بھر کر اس پر باوضو اکیس مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر دم کرکے عورت کو پلادیا جائے۔ اول و آخر تین تین بار درودشریف ضرور پڑھیں۔
    ہرقسم کی بندش کھولنے کیلئے

    آج کل حسد و بغض اور دشمنی کا دور دورہ ہے۔ ہر شخص دوسرے کو خوش حال‘ آرام سے رہنے نہیں دیتا اور اس فکر میں دبلا ہوجاتا ہے کہ یہ شخص اس قدر مال ودولت میں کیوں کھیل رہا ہے۔ اس کو کوئی بیماری کیوں نہیں ہے۔ اس کی سب لڑکیوں کی شادی کیوں ہوگئی اس کے سب لڑکے پڑھ لکھ کر برسرروزگار کیوں ہوگئے؟ بس یہ دکھ اسے چین نہیں لینے دیتا اور ہزاروں لاکھوں روپیہ اس شخص کی اور اس کی اولاد کی زندگی تباہ کرنے میں لگادیتا ہے عاملوں‘ جادو سفلی کرنے والوں کی چوکھٹوں پر سر رگڑتا رہتا ہے کہ کسی طرح یہ خوش حال شخص فقروفاقہ کا شکار ہوجائے اور اسے طرح طرح کی بیماریاں لپٹ جائیں جو لاعلاج ہیں۔
    اگر اس طرح کوئی شخص یہ محسوس کرے کہ اس کا روزگار کم ہوتا جارہا ہے اس کی صحت گرتی جارہی ہے‘ اولاد نافرمان بن گئی ہے‘ لوگ اس سے ملنے سے گریز کرتے ہیں۔ گھر میں ہروقت لڑائی جھگڑا رہتا ہے۔ جوان لڑکیاں شادی کی آس میں بڑھاپے کی حد میں داخل ہوگئی ہیں تو اسے چاہیے کہ یہ عمل کرے تاکہ ہرقسم کے جادو سفلی کی کاٹ ہوسکے اور اس کی زندگی پھر سے کامیابی کی راہ پر رواں ہوجائے۔ عمل یہ ہے:۔
    سب گھر والے نماز باجماعت کی پابندی کریں اور اگر ممکن ہو تو چالیس آدمی جمع کرکے ہر ایک آدمی سورۂ بقرہ ایک مرتبہ پڑھ کر ایک مٹکے پانی پر دم کرے اسی طرح چالیس آدمی سورۂ بقرہ پڑھ کر مٹکے پر دم کردیں۔ اگر ایسا ممکن نہ ہو تو یہ کرے کہ خود ہی یا کسی حافظ سے سورۂ بقرہ اکتالیس دن پڑھوالے اور سورۂ بقرہ پڑھ کر ایک مٹکے پانی پر روزانہ دم کرائے۔
    اگر سورۂ بقرہ زبانی یاد نہ ہو تو قرآن شریف میں دیکھ کر بھی پڑھی جاسکتی ہے عورت بھی پڑھ سکتی ہے۔ مرد‘ لڑکی‘ لڑکا بھی پڑھ سکتا ہے۔ ایک بوتل کے ڈھکن میں تین سوراخ کرکے اس کے ذریعہ یا گلاب پاش کے ذریعے پانی ہر کمرے‘ باورچی خانے کے کونوں میں چار وقت یہ پانی چھڑکیں اور چار وقت ہی سب گھر والوں کو یہ پانی پلایا جائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے نوکریاں لگ جائیں گی‘ لڑکیوں کی شادیاں ہوجائیں گی‘ لڑائی جھگڑا ختم ہوجائے گا‘ گھر میں اور آمدنی میں خیروبرکت ہوگی‘ تمام بیماریاں دور ہوجائیں گی۔ چاروقت پانی چھڑکنے اور پینے کےیہ ہیں:۔ 1۔ بعد نماز فجر ناشتہ سے قبل۔ 2۔ دوپہرکو گیارہ بجے۔ 3۔بعد نماز عصر۔ 4۔بعدنماز عشاء۔اگر چار وقت نہ چھڑک سکے اور نہ چار وقت پی سکے تو صبح و شام ہی چھڑک لے اور پی لے۔

Similar Threads

  1. Replies: 4
    Last Post: 26th December 2011, 10:47 PM
  2. Replies: 4
    Last Post: 26th February 2011, 02:02 PM
  3. Replies: 66
    Last Post: 31st December 2010, 09:37 PM
  4. Replies: 7
    Last Post: 25th April 2010, 01:52 PM
  5. حضرت شفاء بنت عبد اللہ رضی اللہ تعالٰی عنھ
    By phototech81 in forum Islamic History aur Waqiat
    Replies: 5
    Last Post: 28th March 2010, 08:00 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •