اگرکوئی شخص غریب ہے،اس نےقربانی کی نیت سےجانورخریدلیا، تواس جانورکی قربانی اس پرواجب ہے،اگریہ جانور مر گیایا گم ہوگیاتواس پردوسری قربانی واجب نہیں بحر8/175
(2)
جو جانور اتنا لنگڑا ہے کہ تین پاؤں سے چلتا ہے، چوتھا پاؤں زمین پر رکھتا ہی نہیں یا رکھ سکتا ہے لیکن اس سے چل نہیں سکتا تو اسکی قربانی درست نہیں. بدائع5/75
(3)
مسئلہ:اگرکسی جانورکی،کان،انکھ ،دم ،تہائ سےزیادہ کٹاھو تواس جانورکی قربانی جائزنہیں_اگرتہائ یااس سےکم کٹاہوتوجائزہے شرح الوقایہ حصہ دوم صفحہ اکتالیس
(4)
بانجھ جانور کی قربانی درست ہے، بانجھ ہونا قربانی کےلئے عیب نہیں ہے، جسطرح جانور کا خصی ہونا اور جفتی سے عاجز ہونا قربانی کے لئے عیب نہیں ہے. ھندیۃ ج5 ص297
(5)
جس کا ارادہ قربانی کا ھے اس کےلۓ مستحب ھے کہ ذی الحجہ کے آغاز سے جب تک قربانی ذبح نہ کرے جسم کے کسی عضو و جزو سے بال و ناخن صاف نہ کرےرحیمیہ ج10ص31
(6)
درس_حدیث: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیاکہ قربانی کے جانورکی آنکھ اورکان اچھی طرح دیکھ لیں تاکہ اسمیں کوئی نقص نہ ہو. (ترمذی: 1538)
Bookmarks