Page 1 of 5 1234 ... LastLast
Results 1 to 12 of 59

Thread: محبت کی نہیں جاتی، ہو جاتی ہے

  1. #1
    *Noor-ul-Ain*'s Avatar
    *Noor-ul-Ain* is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd August 2015 @ 06:06 PM
    Join Date
    21 Apr 2012
    Location
    Pakistan
    Age
    25
    Gender
    Female
    Posts
    3,120
    Threads
    79
    Credits
    900
    Thanked
    321

    Lightbulb محبت کی نہیں جاتی، ہو جاتی ہے

    محبت
    محبت کی نہیں جاتی، محبت ہو جاتی ہے۔ اور جب ہو جائے تو ہر طوفان ہر رُکاوٹ سے ٹکرانے اور اُسے پاش پاش کرنے کا حوصلہ ساتھ لیکر آتی ہے۔ اُسے کوئی رُوک نہیں سکتا بلکہ ایسی ہر کوشش مُحب سے محبوب کو قریب تر کر دیتی ہے
    محبت
    محبت کی نہیں جاتی، ہو جاتی ہے!۔۔
    تسلیم کہ یہ بہت گھسا پٹا جملہ ہے۔ بارہا استعمال ہوا ہے لیکن اس سے انکار ممکن نہیں کہ یہ جملہ مبنی برحقیقت ہے، اسی طرح محبت کے لئے عُمر کی بھی کوئی قید نہیں ہوتی۔ یہ ضروری نہیں چالیس برس کی زندگی میں اگر کسی سے محبت پیدا نہیں ہو سکی تو آئندہ بھی ایسا ہی ہو گا۔۔۔
    کسی بھی وقت، کسی بھی لمحے، کوئی بھی ایسا ہو سکتا ہے جو آنکھوں کے ذریعے دل میں اتر کر آئینہِ دل پہ اپنی تصویر چھوڑ جائے۔
    محبت
    محبت اوس کی صورت
    پیاسی پنکھڑی کے ہونٹ کو سیراب کرتی ہے
    گلوں کی آستینوں میں انوکھے رنگ بھرتی ہے
    سحر کے جھٹپٹے میں، گنگناتی، مُسکراتی، جگمگاتی ہے
    مُحبت کے دنوں میں دشت بھی محسوس ہوتا ہے
    کسی فردوس کی صورت
    محبت اوس کی صورت
    محبت
    محبت اَبر کی صورت
    دلوں کی سر زمیں پہ گہر کر آتی، برستی ہے
    چمن کا زرہ زرہ جھومتا ہے مُسکراتا ہے
    ازل کی بے نمو مٹی میں سبزہ سر اُٹھاتا ہے
    محبت اُن کو بھی آباد اور شاداب کرتی ہے
    جو دل ہیں قبر کی صورت
    محبت اَبر کی صورت
    محبت
    محبت آگ کی صورت
    بُجھے سینوں میں جلتی ہے تو دل بیدار ہوتے ہیں
    محبت کی تپش میں کُچھ عجب اسرار ہوتے ہیں
    کہ جتنا یہ بھڑکتی ہے،عُروسِ جاں مہکتی ہے
    دلوں کے ساحلوں پر جمع ہوتی، بکھرتی ہے
    محبت جھاگ کی صورت
    محبت آگ کی صورت
    محبت
    محبت خواب کی صورت
    نگاہوں میں اُترتی ہے کسی مہتاب کی صورت
    ستارے آرزو کے اس طرح سے جگمگاتے ہیں
    کہ پہچانی نہیں جاتی دلِ بے تاب کی صورت
    محبت کے شجر پر خواب کے پنچھی اُترتے ہیں
    تو شاخیں جاگ اُٹھتی ہیں
    تھکے ہارے ستارے جب زمیں سے بات کرتے ہیں
    تو کب کی مُنتظر آنکھوں میں
    شمعیں جاگ اُٹھتیں ہیں
    مُحبت ان میں جلتی ہے چراغِ آب کی صورت
    محبت خواب کی صورت
    محبت
    محبت درد کی صورت
    گزشتہ موسموں کا استعارہ بن کے رہتی ہے
    شبانِ ہجر میں روشن ستارہ بن کے رہتی ہے
    منڈیروں پر چراغوں کی لویں جب تھر تھراتی ہیں
    نگر میں نا اُمیدی کی ہوائیں سنسناتی ہیں
    گلی میں جب کوئی آہٹ کوئی سایہ نہیں رہتا
    دُکھی دل کے لیے جب کوئی بھی دھوکہ نہیں رہتا
    غموں کے بوجھ سے جب ٹوٹنے لگتے ہیں شانے تو
    یہ اُن پر ہاتھ رکھتی ہے
    کسی ہمدرد کی صورت
    گزر جاتے ہیں سارے قافلے جب دل کی بستی سے
    فضا میں تیرتی ہے دیر تک
    یہ گرد کی صورت
    محبت درد کی صورت
    محبت


    نُور العین فاطمہ

  2. #2
    Join Date
    14 Mar 2009
    Location
    IN YOUR MIND
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    9,563
    Threads
    334
    Credits
    152
    Thanked
    1125

    Default

    محبت جھوٹ ہے اب تو۔۔۔
    کبھی غلطی نہیں کرنا۔۔
    اب تو محبت ہو نہیں جاتی محبت کی جاتی ہے۔۔
    چلو چھوڑو! محبت جھوٹ ہے
    چلو چھوڑو!
    محبت جھوٹ ہے
    عہدِ وفا اِک شغَل ہے بے کار لوگوں کا
    ’’طَلَب ‘‘ سوکھے ہوئے پتوں کا بے رونق جزیرہ ہے
    ’’ خلش ‘‘ دیمک زدہ اوراق پر بوسیدہ سطروں کا ذخیرہ ہے
    ’’ خُمارِ وصل ‘‘ تپتی دھوپ کے سینے پہ اُڑتے بادلوں کی رائیگاں بخشش!
    ’’ غبارِ ہجر ‘‘ صحرا میں سَرابوں سے اَٹے موسم کا خمیازہ

  3. #3
    Ijaz Farooq's Avatar
    Ijaz Farooq is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd May 2015 @ 10:28 PM
    Join Date
    17 Jul 2011
    Location
    J.W-Bhakkar
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    11,319
    Threads
    415
    Credits
    930
    Thanked
    1349

    Default

    Wa
    Gud zaib
    And
    Aini

  4. #4
    M-Qasim's Avatar
    M-Qasim is offline Advance Member+
    Last Online
    7th September 2022 @ 07:41 PM
    Join Date
    22 Mar 2009
    Gender
    Male
    Posts
    33,351
    Threads
    915
    Credits
    1,718
    Thanked
    3391

    Default

    کسی پیاسے کو اپنے حصے کا پانی پلانا بھی محبت ہے ،عبادت ہے
    بھنور میں ڈوبتے کو ساحلوں تک لے کے جانا بھی محبت ہے ،عبادت ہے

    کہیں ہم، راز سارے کھول سکتے ہوں مگر پھر بھی
    کسی کی بے بسی کو دیکھ کر خاموش رہ جانا محبت ہے ،عبادت ہے

    کسی کے واسطے جبراً ہی ہونٹوں پر ہنسی لانا محبت ہے ،عبادت ہے

    کہیں بارش میں میں سہمے، بھیگتے بلی کے بچے کو
    ذرا سی دیر کو گھر لے کے آنا بھی محبت ہے ،عبادت ہے

    کوئی چڑیا جو کمرے میں بھٹکتی آن نکلی ہو تو اس چڑیا کو
    پنکھے بند کر کے راستہ باہر کا دِکھلانا محبت ہے ،عبادت ہے

    محبت کے ہزاروں رنگ، لاکھوں استعارے ہیں
    کسی بھی رنگ میں ہو یہ
    مجھے اپنا بناتی ہے
    یہ میرے دل کو بھاتی ہے

  5. #5
    M-Qasim's Avatar
    M-Qasim is offline Advance Member+
    Last Online
    7th September 2022 @ 07:41 PM
    Join Date
    22 Mar 2009
    Gender
    Male
    Posts
    33,351
    Threads
    915
    Credits
    1,718
    Thanked
    3391

    Default

    بہت اچھا تھریڈ بنایا ہے
    بہت شکریہ چھوٹی بہن
    سدا خوش رہو۔۔۔ محبتیں سمیٹتی رہو

  6. #6
    *Noor-ul-Ain*'s Avatar
    *Noor-ul-Ain* is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd August 2015 @ 06:06 PM
    Join Date
    21 Apr 2012
    Location
    Pakistan
    Age
    25
    Gender
    Female
    Posts
    3,120
    Threads
    79
    Credits
    900
    Thanked
    321

    Default

    Quote muhammad zeb said: View Post
    محبت جھوٹ ہے اب تو۔۔۔
    کبھی غلطی نہیں کرنا۔۔
    اب تو محبت ہو نہیں جاتی محبت کی جاتی ہے۔۔
    چلو چھوڑو! محبت جھوٹ ہے
    چلو چھوڑو!
    محبت جھوٹ ہے
    عہدِ وفا اِک شغَل ہے بے کار لوگوں کا
    ’’طَلَب ‘‘ سوکھے ہوئے پتوں کا بے رونق جزیرہ ہے
    ’’ خلش ‘‘ دیمک زدہ اوراق پر بوسیدہ سطروں کا ذخیرہ ہے
    ’’ خُمارِ وصل ‘‘ تپتی دھوپ کے سینے پہ اُڑتے بادلوں کی رائیگاں بخشش!
    ’’ غبارِ ہجر ‘‘ صحرا میں سَرابوں سے اَٹے موسم کا خمیازہ
    واوؤ
    بہت خوب۔ برجستہ

  7. #7
    *Noor-ul-Ain*'s Avatar
    *Noor-ul-Ain* is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd August 2015 @ 06:06 PM
    Join Date
    21 Apr 2012
    Location
    Pakistan
    Age
    25
    Gender
    Female
    Posts
    3,120
    Threads
    79
    Credits
    900
    Thanked
    321

    Default

    Quote ridau said: View Post
    wa
    gud zaib
    and
    aini
    شکریہ

  8. #8
    *Noor-ul-Ain*'s Avatar
    *Noor-ul-Ain* is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd August 2015 @ 06:06 PM
    Join Date
    21 Apr 2012
    Location
    Pakistan
    Age
    25
    Gender
    Female
    Posts
    3,120
    Threads
    79
    Credits
    900
    Thanked
    321

    Default

    Quote m-qasim said: View Post
    کسی پیاسے کو اپنے حصے کا پانی پلانا بھی محبت ہے ،عبادت ہے
    بھنور میں ڈوبتے کو ساحلوں تک لے کے جانا بھی محبت ہے ،عبادت ہے

    کہیں ہم، راز سارے کھول سکتے ہوں مگر پھر بھی
    کسی کی بے بسی کو دیکھ کر خاموش رہ جانا محبت ہے ،عبادت ہے

    کسی کے واسطے جبراً ہی ہونٹوں پر ہنسی لانا محبت ہے ،عبادت ہے

    کہیں بارش میں میں سہمے، بھیگتے بلی کے بچے کو
    ذرا سی دیر کو گھر لے کے آنا بھی محبت ہے ،عبادت ہے

    کوئی چڑیا جو کمرے میں بھٹکتی آن نکلی ہو تو اس چڑیا کو
    پنکھے بند کر کے راستہ باہر کا دِکھلانا محبت ہے ،عبادت ہے

    محبت کے ہزاروں رنگ، لاکھوں استعارے ہیں
    کسی بھی رنگ میں ہو یہ
    مجھے اپنا بناتی ہے
    یہ میرے دل کو بھاتی ہے
    بہت خُوب
    یہی تو اصلی محبت ہے

  9. #9
    *Noor-ul-Ain*'s Avatar
    *Noor-ul-Ain* is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd August 2015 @ 06:06 PM
    Join Date
    21 Apr 2012
    Location
    Pakistan
    Age
    25
    Gender
    Female
    Posts
    3,120
    Threads
    79
    Credits
    900
    Thanked
    321

    Default

    Quote m-qasim said: View Post
    بہت اچھا تھریڈ بنایا ہے
    بہت شکریہ چھوٹی بہن
    سدا خوش رہو۔۔۔ محبتیں سمیٹتی رہو
    بیحد شکریہ قاسم بھائی

  10. #10
    Fahadiii is offline Member
    Last Online
    6th January 2013 @ 07:46 PM
    Join Date
    28 Jul 2012
    Location
    Pakistan
    Gender
    Male
    Posts
    1,538
    Threads
    56
    Thanked
    83

    Default

    ok ho jati hogi..

    me nay to na ki ha, or na hui ha

  11. #11
    ShahidRasool's Avatar
    ShahidRasool is offline Senior Member
    Last Online
    11th November 2018 @ 08:22 PM
    Join Date
    08 Nov 2011
    Location
    dhondh lo :p
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    3,011
    Threads
    64
    Credits
    80
    Thanked
    227

    Default

    gr8...............
    NA MJHE AJ TAK POETRY KI SAMAJH AYI HE NA AYE GI...........
    [CENTER][COLOR="Purple"][SIZE="4"][COLOR="Red"]Exams[/COLOR] Are [COLOR="DarkOrchid"]Finished[/COLOR][/SIZE] [/COLOR][SIZE="5"][COLOR="Magenta"]Now I [COLOR="DimGray"]Am [/COLOR][COLOR="DarkOrange"]Back[/COLOR]...[/COLOR][/SIZE]
    :yahoo:[/CENTER]

  12. #12
    Dil_Shah is offline Senior Member
    Last Online
    9th July 2013 @ 06:48 PM
    Join Date
    23 Jun 2009
    Gender
    Male
    Posts
    12,887
    Threads
    216
    Thanked
    719

    Default

    اسلام و علیکم
    واہ جناب کیا بات ہے بہت خوب پہلا تھریڈ اور اس سے بھی خوب اگلا ریپلای۔
    یہ محبت اور چاہت کے کھیل بہت گہرے ہیں بھائی جان نہ تو مہبت کرنے والا اس کو بیان کر سکتا ہے اور نہ محبت میں چوٹ کھانے والا۔ میں تو چھوٹا سا ایک شعر کہ دوں گا
    بہت شور سنتے تھے پہلو میں دل کا
    جو چیرا تو اک قطرا خون نکلا

Page 1 of 5 1234 ... LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 10
    Last Post: 4th April 2020, 07:49 PM
  2. Replies: 14
    Last Post: 10th February 2018, 05:20 PM
  3. Replies: 7
    Last Post: 9th December 2015, 08:21 AM
  4. دعا کسے کہتے ہیں
    By Asma_Khan in forum Islam
    Replies: 10
    Last Post: 1st October 2012, 01:30 PM
  5. Replies: 7
    Last Post: 13th January 2012, 05:50 PM

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •