طوطے کو انسانوں کی طرح رٹے رٹائے جملے بولتے تو آپ نے ضرور سنا ہو گا لیکن کیا کبھی ہاتھی کو باتیں کرتے دیکھا ہے؟اگر نہیں تو اب یہ بھی ممکن ہو گیا ہے۔جنوبی کوریا کے ایورلینڈ چڑیا گھر کا ہاتھی کورین زبان میں بعض ضروری الفاظ بول سکتا ہے۔
لاہور(دنیا انٹرنیشنل ڈیسک) کوشک نامی 40سالہ ہاتھی کو تین الفاظ ازبر ہیں جو وہ موقعے کی مناسبت سے انسانی آواز میں بول سکتا ہے‘ وہ ہیں ”ہیلو‘ ”نو“ اور گڈ“۔یہ ہاتھی 1990ءمیں پیدا ہوا جسے بعد ازاں ایورگرین زو میں منتقل کیا گیا جہاں ویانا سے تعلق رکھنے والے ٹرینر نے اسے تربیت دی۔ٹرینر کا کہنا ہے کہ وہ ہاتھی کو ”آئی لو یو“ بولنا بھی سکھائے گا تا کہ یہ جملہ وہ اپنی ہتھنی سے بول کر اس کا دل جیت سکے۔
Bookmarks