اسلام علیکم دوستو!
اُمید ہے سب دوست ٹھیک ہوں گے، دوستو کافی دنوں سے مجھے ایک سافٹ ویئر کی تلاش تھی جس سے میں اپنے ایس ایم ایس کو اپنےپرسنل کمپیوٹر میں بیک اپ بنا کر محفوظ کر سکوں اورمیری یہ خواہش تھی کہ اپنے ایس ایم ایس کو نہ صرف مائیکرو سافٹ ورڈ میں کھول کر دیکھ سکوں بلکے ضرورت پڑنے پر اپنے کمپیوٹر کو استعمال کرتے ہوئے ایس ایم کو اگے منتقل بھی کر سکوں۔۔
دوستو تنویر بھائی نے اس سلسے میں رہنمائی فرمائی لیکن مشکل یہ تھی کہ تنویر بھائی کی عنایت کردہ اپلیکیشن سے ایس ایم ایس کا بیک اپ محض ایم ایس ایکسل میں ہی محفوظ کیا جا سکتا تھا۔ اِس بارے میں بہت سرچنگ کی آخر کار ایسا سافٹ ویئر ہاتھ لگ گیا جو میرے معیار پر پورا اُترتا تھا۔
سوچا آپ دوستوں کے ساتھ بھی اِس سافٹ ویئر کوشیئر کیا جائے تاکہ آپ میں سے جن دوستوں کو اِس سافٹ ویئر کی ضرورت ہے وہ اِس سے مستفید ہو سکیں۔ سافٹ ویئر کا لنک اُوپر دے رہا ہوں وہاں سے آپ ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں۔
اپنی دعاوں میں یاد رکھیئے گا۔
وسلام۔۔۔۔
Bookmarks