Results 1 to 3 of 3

Thread: وصیت*

  1. #1
    asf malik's Avatar
    asf malik is offline Senior Member+
    Last Online
    5th January 2017 @ 02:04 PM
    Join Date
    15 Jan 2012
    Location
    Lahore
    Age
    71
    Gender
    Male
    Posts
    603
    Threads
    466
    Credits
    10
    Thanked
    103

    Default وصیت*

    وصیت
    بعد مرنے کے مری لحد میں باتیں رکھنا
    میرے سب لوح و قلم رکھنا
    میرا غم، میری اداسی، مری آہیں رکھنا
    اس میں رکھنا مرے لفظوں کے خزینےیارو
    مرے آنسو، مرے وعدے، مری یادیں رکھنا
    اس میں رکھنا مری ٹوٹی ہوئی سانسوں کا حساب
    مرے نالے، مرے قصے، مری آہیں رکھنا
    دشت و صحرا میں گزارے ہوئے دن رکھنا
    مری سب ہجر میں گزری ہوئی راتیں رکھنا
    ابن آدم کی کہانی کا خلاصہ رکھنا
    سب صحیفے، سبھی الہام، کتابیں رکھنا
    آل آدم کے فسادوں کی کہانی رکھنا
    مرے حصے میں جو ئی ہیں خطائیں رکھنا
    جسدِ خاکی پہ یہ لکھ دینا کہ تھا نرم مزاج
    نامکمل مری بے سود مرادیں رکھنا
    کبھی مل جائے اجازت ترے پاس آنے کی
    ترے در تک جو پہنچ جائیں وہ راہیں رکھنا
    جسم بے کل کو لٹا دینا مرے مٹی پر
    ہاں مگر خاک سے باہر مری باہیں رکھنا
    خشک پتوں سے لپیٹا ہوا موسم رکھنا
    کسی بیوہ کی کلائی کی سی شاخیں رکھنا
    عین ممکن ہے کہ آجائیں مرے یار وہاں
    مشک و عنبر سے مہکتی ہوئی شامیں رکھنا
    مرا بچپن وہ لڑکپن وہ جوانی رکھنا
    عمر رفتہ میں گزاری مری راتیں رکھنا
    یارو اغیار کی الفت بھی وہاں پر رکھنا
    میں نے ہر موڑ پہ کھائی ہیں جو ماتیں رکھنا
    سر کی جانب مرے رکھنا مری دستارِ وفا
    اور پہلو میں مری چاک قبائیں رکھنا
    تم میرے ساتھ ہی رکھنا مری زنجیریں بھی
    مرے حاکم کی عطا کردہ سزائیں رکھنا
    مری سانسوں میں لپیٹی ہوئی ہچکی رکھنا
    مری الجھن، مرے آنسو، مری آہیں رکھنا
    جن کے باعث مرا کردار حواث میں رہا
    وہ آئیں، وہ جفائیں، وہ گھٹائیں رکھنا
    تن خستہ کے سبھی داغ برابر رکھنا
    جانے انجانے کی سب مری خطائیں رکھنا
    اس میں رکھنا مری سورج سے ہوئی گفتِ شنید
    مرے لفظوں کی بناوٹ کا ہنر بھی رکھنا
    مرے مصرعے، مری نظمیں، مری غز لیں رکھنا
    سبھی الزام، وہ فتوے، وہ گواہی رکھنا
    میں نے بے جرم جو کاٹی ہیں سزائیں رکھنا
    جن کو مانگا تھا مری ماں نے بڑی چاہت سے
    مرے سینے پہ سجا کر وہ دعائیں رکھنا
    روزنامے، وہ جریدے، وہ قصدے رکھنا
    شانِ احمد ﷺ میں جو لکھی ہیں وہ نعتیں رکھنا
    اس کی چپ چاپ طبیت کو بھی رکھنا پہلے
    سب سے آخر وہاں ڈانش کی صدائیں رکھنا

    [/SIZE][/COLOR][/FONT]
    Attached Images Attached Images   

  2. #2
    Jalila's Avatar
    Jalila is offline Advance Member
    Last Online
    2nd November 2023 @ 08:07 AM
    Join Date
    02 Apr 2010
    Location
    Multan
    Age
    44
    Gender
    Male
    Posts
    5,059
    Threads
    160
    Credits
    1,683
    Thanked
    370

  3. #3
    M UmarBh's Avatar
    M UmarBh is offline Senior Member+
    Last Online
    6th February 2017 @ 08:24 PM
    Join Date
    02 Sep 2012
    Location
    Hyderabad
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    5,230
    Threads
    127
    Credits
    0
    Thanked
    148

    Default

    .Very nice dear..

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •