حضرت عبداللہ بن مبارک رحمتہ اللہ علیہ کے جہادی اشعار
ترجمعہ۔
اےحرمین شریفین کے عابد!اگرآپ ہم مجاہدین کو دیکھ لیں
توآہ جان لیں گے کہ آپ تو عبادت کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔
اگرآپ کے آنسو آپ کے رخساروں کوتر کرتے ہیں
توہماری گردنیں ہمارے خون سے رنگین ہوتی ہیں
اورلوگوں کے گھوڑے فضول کاموں میں تھکتے ہیں
مگرہمارے گھوڑے توحملے کے دن تھکتے ہیں۔
عنبروزعفران کی خوشبوآپ کومبارک ہوں،جبکہ ہماری خوشبو تو
گھوڑے کے کھروں سے اڑنے والی مٹی اور اللہ تعالیٰ کے راستے کا پاک غبار ہے۔
ہم آپکو اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک فرمان سناتے ہیں
ایسا فرمان جو بلاشبہ درست اورسچاہے۔
جمع نہیں ہوسکتی،اللہ تعالیٰ کے راستے کی مٹی
اورجہنم کی بھڑکتی آگ کسی شخص کی ناک میں۔
یہ اللہ تعالیٰ کی کتاب ہمارے درمیان اعلان فرمارہی ہےکہ
شہید مردہ نہیں ہوتا،یہ فرمان بلاشبہ سچاہے۔
Bookmarks