Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 24

Thread: قد کیسے لمبا ہو؟؟؟

  1. #1
    Join Date
    29 Jul 2010
    Location
    JHeLuM
    Gender
    Male
    Posts
    2,949
    Threads
    170
    Credits
    142
    Thanked
    266

    Question قد کیسے لمبا ہو؟؟؟

    Name:  @??????????.gif
Views: 1730
Size:  96.7 KB
    قد کیسے لمبا ہو
    انسان، چاہے مرد ہو یا عورت، اسے ہمہ وقت یہ خیال رہتا ہے کہ وہ ہر حوالے سے خوبصورت نظر آئے اور ایسی کوئی ظاہری کمی نہ رہ جائے جس کی وجہ سے وہ دوسروں کے مقابلے میں کم دل کش، کم خوبصورت اور کم حسین لگے۔ اس خواہش کے پیش نظر اکثر لوگ اپنے کمزور پہلووں کے بارے میں سوچتے اور ان کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ کسی کو رنگ گورا کرنے کی فکر رہتی ہے تو کوئی اپنے موٹاپے کے لیے پریشان، کوئی بالوں کو گھنا اور سیاہ کرنے کے لیے متفکر تو کوئی ناخنوں کی خوبصورتی کے لیے نسخہء کیمیاں کی تلاش میں سرگرداں، الغرض جس کو اپنے آپ میں جو کمی محسوس ہوتی ہے اس کو ختم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں نظر آتا ہے۔ان ہی بے شمار مسائل میں سے ایک مسئلہ انسان کا قد اور قامت ہے۔ یوں تو بر صغیر میں بالخصوص اور ایشیا میں بالعموم لوگوں کے قد باقی دینا کے مقابلے میں چھوٹے ہوتے ہیں، لیکن کچھ کے قد یہاں کے عمومی مزاج سے کچھ زیادہ چھوٹے بھی ہوتے ہیں جو کہ انسان کی خوبصورتی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اس لیے چھوٹے قد کے خواتین و حضرات اپنے قد کو لمبا کرنے کے لیے نہ صرف متفکر رہتے ہیں بلکہ طرح طرح کے ٹوٹکے بھی آزماتے ہیں۔ لوگوں کی اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اور ان کی پرشانی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف لوگوں نے طرح طرح کی ادویات بنائیں اور چھوٹے قد کی وجہ سے پریشان لوگوں سے بہت سے پیسے بٹورے۔قد لمبا کرنے کے لیے بہت سی ادویات اور ٹانک مارکیٹ میں دستیاب ہیں جنہیں لوگ بے تحاشا استعمال کرتے ہیں، میری رائے میں یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس کے لیے عام ادویات کے مقابلے میں دیسی ٹوٹکے زیادہ مفید ہیں کیوں کہ اس کا سب سے اہم فائدہ یہ ہے کہ ان کے ضمنی اثرات کا خطرہ نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔ذیل میں اس مسئلے کے ہاتھوں پریشان خواتین و حضرات کے لیے کچھ دیسی ٹوٹکے و تراکیب پیش خدمت ہیں امید ہے مسلسل استعمال سے خاطر خواہ افاقہ ہو گا۔درخت سے لٹکناقدر بڑھانے کے لیے اور جسم کی بہترین نشو و نما کے لیے ورزش کا کردار کلیدی ہے۔ اگر نوعمری میں والدین کو لگے کہ ان کے بچے کا قد اس کی عمر کے لحاظ سے کم ہے تو اس کے لیے باقاعدہ ورزش کا اہتمام کروائیں جس میں درخت کے ساتھ لٹکنا، اور اگر درخت میسر نہ ہو تو گھر میں ایسا انتظام کرنا جس کی مدد سے وہ لٹکنے کی ورزش کر سکے۔ اس طرح کی ورزش سے نہ صرف خون کی روانی میں بہتری آتی ہے بلکہ آپ کا جسم کھلتا ہے اور قد بڑھنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔اس ورزش کی اثرات کے لیے عمر کی کوئی پابندی نہیں تاہم یہ فطری بات ہے کہ جسم کی نشو و نما کا بہترین وقت نوعمری کا زمانہ ہے جب انسانی جسم زیر تکمیل ہوتا ہے اگر اس وقت اس جانب توجہ دی جائے تو خاطر خواہ فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔اپنی خوراک کا خصوصی خیالانسانی صحت کی بہتری کے لیے جس طرح مناسب غذا لازمی ہے اسی طرح اس کے قد میں بڑھوتری کے معاملے میں بھی مناسب غذا کا کردار اہم ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کی خوراک میں لحمیات، چکنائی، نمکیات اور سارے مطلوبہ وٹامنز موجود ہوں تو امید ہے کہ آپ کے جسم میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں رہے گی۔ تاہم یاد رہے کہ قد کی لمبائی کا عمل بہت ہی سست رو ہو گا، ایک ہفتے یا مہینے کے بعد ہی مایوس ہو جانا علقمندی کا فیصلہ نہیں ہو گا۔ تاہم قد بڑھانے کے سلسلے میں زیادہ خوراک کھانے کے ساتھ ساتھ ورزش پر بھی خصوصی توجہ کی ضرورت ہو گی، کیوں کہ اس بات کا خطرہ بہر حال ہو گا کہ کہیں قد بڑھانے کے چکر میں آپ اپنی صحت خراب کر بیٹھیں۔ بسا اوقات ہزار کوشش کر کے بھی فائدہ نہیں ہوتا اور قد نہیں بڑھتا، انسان اپنے ہمجولیوں اور ہم عمروں کے مقابلے میں پست قامت نظر آتا ہے جس کی وجہ سے کبھی خود احساس کمتری کا شکار ہو جاتا ہے اور کبھی اپنے ہی ساتھی طرح طرح کے القابات سے نوازتے ہیں جس سے انسان دلبرداشتہ ہو جاتا ہے۔ ایسی صورتحال سے بچنے کی سب سے اہم حکمت عملی یہ ہے کہ انسان اپنی ذات میں ایسی دیگر خوبیاں پیدا کر لے کہ قد جیسی چھوٹی چھوٹی چیزیں ان بڑی خوبیوں میں دب جائیں اور انسان پست قامت ہو کر بھی معاشرے میں بڑے مقام پر فائز ہو۔

  2. #2
    azamkk is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd March 2020 @ 09:28 PM
    Join Date
    16 Dec 2008
    Location
    pakistan
    Gender
    Male
    Posts
    103
    Threads
    2
    Credits
    1,088
    Thanked
    4

    Default

    well

  3. #3
    ISHTIAQ2's Avatar
    ISHTIAQ2 is offline Advance Member
    Last Online
    24th October 2023 @ 11:54 AM
    Join Date
    16 May 2009
    Location
    ITD
    Gender
    Male
    Posts
    1,529
    Threads
    161
    Credits
    748
    Thanked
    109

    Default

    nice
    [SIGPIC][/SIGPIC]

  4. #4
    MHAROON786 is offline Senior Member+
    Last Online
    5th November 2023 @ 12:51 PM
    Join Date
    12 Dec 2009
    Location
    Bahawalnagar
    Gender
    Male
    Posts
    497
    Threads
    62
    Thanked
    37

    Default

    weldn...........
    thek kha hy ap ny

  5. #5
    mimrankhan's Avatar
    mimrankhan is offline Advance Member
    Last Online
    14th May 2023 @ 04:37 PM
    Join Date
    22 Aug 2012
    Location
    F.JANG
    Gender
    Male
    Posts
    3,891
    Threads
    95
    Credits
    1,281
    Thanked
    200

    Default

    any web link in signature is not allowed.

  6. #6
    wahmadh's Avatar
    wahmadh is offline Hashmi
    Last Online
    11th December 2019 @ 04:44 PM
    Join Date
    24 Sep 2012
    Location
    Islamabad
    Age
    37
    Gender
    Male
    Posts
    1,278
    Threads
    36
    Credits
    1,490
    Thanked
    85

    Default

    Great
    Keep it up.
    The world is not enough

  7. #7
    Ladla Prince's Avatar
    Ladla Prince is offline Junior Member
    Last Online
    24th November 2013 @ 10:10 PM
    Join Date
    01 Nov 2012
    Location
    Sialkot
    Age
    33
    Gender
    Male
    Posts
    19
    Threads
    2
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    wah

  8. #8
    sonia274 is offline Member
    Last Online
    23rd January 2013 @ 11:22 AM
    Join Date
    14 Jan 2013
    Gender
    Female
    Posts
    20
    Threads
    3
    Thanked
    3

    Default

    wah g wah......

  9. #9
    sajid533's Avatar
    sajid533 is offline Senior Member+
    Last Online
    25th January 2013 @ 05:34 PM
    Join Date
    14 Jan 2013
    Age
    29
    Gender
    Male
    Posts
    51
    Threads
    2
    Credits
    0
    Thanked: 1

    Default


  10. #10
    GujratCity's Avatar
    GujratCity is offline Advance Member
    Last Online
    23rd March 2024 @ 05:44 PM
    Join Date
    30 Jun 2012
    Location
    Gujrat > London
    Gender
    Male
    Posts
    2,754
    Threads
    389
    Credits
    7,690
    Thanked
    255

    Default

    Great sharing thanks for sharing with us

  11. #11
    Ali Usama's Avatar
    Ali Usama is offline Senior Member+
    Last Online
    6th April 2019 @ 06:14 PM
    Join Date
    08 Feb 2012
    Gender
    Male
    Posts
    109
    Threads
    4
    Credits
    0
    Thanked
    5

    Default

    Nice...

  12. #12
    Zara112 is offline Senior Member+
    Last Online
    5th August 2013 @ 02:07 PM
    Join Date
    08 May 2012
    Location
    aham aham.....
    Gender
    Female
    Posts
    14,728
    Threads
    384
    Credits
    0
    Thanked
    1492

    Default

    hmmm....

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. شرح غم کیسے کریں لطف بیاں کیسے ہو
    By Bahadar in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 6
    Last Post: 16th January 2013, 05:45 PM
  2. کیسے مان لیتے ہیں ،،،،؟
    By anwarjamal in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 0
    Last Post: 11th June 2012, 12:39 AM
  3. میں اسے بتاؤں کیسے
    By Nahid in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 29
    Last Post: 1st August 2010, 08:22 PM
  4. کیسے کیسے بہانوں سے میں
    By rais7716755 in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 3
    Last Post: 8th August 2009, 10:29 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •