عزیز دوستو! مجھے اپنے پی سی کے لیے کوئی اچھی سی انگریزی اردو ڈکشنری درکار ہے۔ انٹرنیٹ پر تلاش بسیار کے بعد مجھے صرف ایک ہی انگریزی اردو ڈکشنری ملی ہے اور وہ ہے کلین ٹچ انگلش اردو ڈکشنری۔ لیکن یہ ایک ادھوری سی ڈکشنری ہے۔ اس میں بہت ہی کم الفاظ شامل کیے گئے ہیں۔ اس پر ستم یہ کہ جو الفاظ شامل کیے گئے ہیں ان کے بھی مکمل معنی نہیں دیئے گئے ہیں۔ کیا آپ مجھے کلین ٹچ ڈکشنری کے علاوہ کسی اور انگلش اردو ڈکشنری کے بارے میں بتا سکتے ہیں جو زیادہ سے زیادہ الفاظ پر مشتمل ہو ۔
Bookmarks