حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے میرے محبوب ﷺ نے سات نصیحتیں کی ہیں
(1) مجھے اس کا حکم فرمایا ہے کہ مسکینوں سے محبت کیا کروں اور ان کے قریب رہا کروں۔
(2) مجھے اس کا حکم فرمایا کہ میں اپنے سے اونچے لوگوں پر نگاہ نہ رکھا کروں، اپنے سے کم درجہ والوں پر نگاہ رکھوں۔
(3) مجھے حکم فرمایا کہ میں صلہ رحمی کیا کروں اگر چہ وہ مجھ سے منہ پھیرے ۔
(4) مجھے حکم فرمایا کہ میں کسی شخص سے کوئی چیز نہ مانگوں۔
(5) مجھے حکم فرمایا کہ میں حق بات کہوں چاہے کسی کو کڑوی ہی لگے۔
(6) مجھے حکم فرمایا کہ اللہ تعالٰی شانہ کی رضا کے مقابلہ میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پروانہ کروں۔ یعنی جس چیز سے حق تعالٰی شانہ راضی ہوں اس کو اختیار کروں، اس کے کے کرنے پر احمق لوگ ملامت کریں، تو کرتے رہیں
(7) مجھے حکم فرمایا کہ لاَ حَولْ وَلاَ قُوَّۃَ اِلاَ بِاللہِ کثرت سے پڑھا کروں۔ اس لئے کہ یہ کلمات ایسے خزانہ سے اترے ہیں جو خاص عرش کے نیچے ہے (مشکوۃ)
Bookmarks