Results 1 to 2 of 2

Thread: زندگی کا ایک منٹ کا بھی بھروسہ نہں

  1. #1
    AAB88 is offline Senior Member+
    Last Online
    8th July 2019 @ 12:31 AM
    Join Date
    02 Apr 2010
    Location
    Karachi
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    486
    Threads
    108
    Credits
    0
    Thanked
    59

    Default زندگی کا ایک منٹ کا بھی بھروسہ نہں

    ایک لڑکی کی شادی تھی مغرب کی نماز کے بعد اسکا میک اپ وغیرہ کیا گیا جیسا کہ دلہن کو سجایا جاتا ہے ۔ اسی اثنا میں ان لڑکی نے عشاء کی اذان سنی اس نے نیچے جانے سے پہلے عشاء کی نماز پڑھنا مناسب سمجھا۔ لڑکی نے اپنی ماں سے کہا کہ میں وضو کر کے نماز پڑھنے لگی ہوں تو لڑکی کی ماں حیرت سے اسے دیکھتے ہوئے بولی کیا تم پاگل ہو ؟ مہمان تمہیں دیکھنے کے لیے انتظار کر رہے ہیں اور تمہارے میک اپ اور بناؤ سنگار کا کیا... ہو گا؟ یہ تو سارا پانی سے دھل جائے گا میں تمہاری ماں ہوں اور تمہیں نماز نہ پڑھنے کا حکم دیتی ہوں اور کہا واللہ اگر تم نے ابھی وضو کیا تو میں تم سے ناراض ہو جاؤں گی
    بیٹی نے کہا اللہ کی قسم میں یہاں سے تب تک نہ جاؤں گی جب تک نماز ادا نہ کر لوں، میں کسی کو خوش کرنے کے لیے اپنے اللہ کی نا فرمانی نہیں کر سکتی ۔ اسکی ماں نے کہا مہمان تمہیں میک اپ کے بغیر دیکھ کر کیا کہیں گے؟ وہ تمہارا مذاق اڑائیں گے اور تم کسی کو بھی اچھی نہیں لگو گی
    لڑکی ماں کی بات سن
    ... کر مسکراتے ہوئے بولی آپ اس لیے پریشان ہو رہی ہو کہ میں لوگوں کی نظر میں خوبصورت نہیں لگوں گی لیکن میں تو اپنے پیدا کرنے والے کی نظر میں خوبصورت بننا چاہتی ہوں۔
    لڑکی نے وضو کیا جس کی وجہ سے اسکا سارا میک اتر گیا لیکن اسے میک اپ خراب ہونے کا کوئی افسوس نہیں تھا اور نہ ہی لوگوں کے اچھا برا کہنے کا کوئی خیال تھا کیوں کہ اسے لوگوں سے زیادہ اپنے اللہ سبحانہُ و تعالی کے سامنے سرخرو ہونا تھا
    اس نے نماز شروع کی اور حالت سجدہ میں وہ لطف پایا جو بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے اسے تو پتا بھی نہیں تھا کہ یہ اسکی زندگی کا آخری سجدہ ہو گا، جی ہاں وہ لڑکی حالت سجدہ میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملی ۔ کیا خوبصورت اور عظیم اختتام تھا
    وہ اللہ کو قریب کرنا چاہتی تھی اللہ عزوجل نے اُسے اس حالت سجدہ میں اپنے قریب کیا جہاں ہر مسلمان اللہ کے قریب ہوتا ہے
    اگر ہم میں سے کوئی اس لڑکی کی جگہ ہوتا تو کیا کرتا یقیننا نماز کو ہی چھوڑا جاتا، جبکہ زندگی کا ایک منٹ کا بھی بھروسہ نہں ہے ۔
    اگر آپ اللہ کو راضی کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلی فرمانبرداری اسی کی ہے دنیا کے کاموں کا بھی انکار نہیں کیا جا سکتا پر دنیاوی کاموں کے لیے اللہ کو (جس نے پیدا کیا اور مارے گا اور پھر دوبارہ زندہ کرے گا) بھول جانا سب سے بڑی بیوقوفی ہے

  2. #2
    maheenkh's Avatar
    maheenkh is offline Advance Member
    Last Online
    13th December 2023 @ 10:09 PM
    Join Date
    28 Sep 2012
    Gender
    Female
    Posts
    2,580
    Threads
    1
    Credits
    79
    Thanked
    22

    Default

    beshak meri b yahi khuwaish hai k koi b waja mujhe namaz se dor na kare

Similar Threads

  1. کریڈٹ کارڈ
    By imran sdk in forum General Discussion
    Replies: 40
    Last Post: 20th April 2021, 02:07 AM
  2. رمضان المبارک میں کھجور کا شربت
    By Ladla Student in forum Ramadan Kareem رمضان كريم
    Replies: 16
    Last Post: 25th July 2012, 01:17 AM
  3. Solved I am in great trouble please Help
    By jan jani in forum Solved Problems (IT)
    Replies: 28
    Last Post: 29th April 2012, 12:32 PM
  4. Replies: 8
    Last Post: 21st July 2010, 11:05 PM
  5. Replies: 31
    Last Post: 11th October 2009, 09:24 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •