ایمان والو ! بہت سی بدگمانیوں سے بچا کرو کیونکہ بعض گمان گناہ ہوتے ہیں (اور بعض جائز بھی ہوتے ہیں جیسے اللہ تعالیے کے ساتھ اچھا گمان رکھنا تو اس لیے تحقیق کر لو ہر موقعہ اور ہر معاملے میں، بدگمانی نہ کرو) اور (کسی کے عیب کا) سراغ مت لگایا کرو اور ایک دوسرے کی غیبت نہ کیا کرو، کیا تم میں کوئی اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھائے، اس کو تو تم برا سمجھتے ہو اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو (اور توبہ کر لو) بے شک اللہ تعالیٰ بڑے معاف کرنے والے (اور) مہربان ہیں (سورئہ الحجرات، آیت نمبر 12)
Bookmarks