آپ کے ہاتھ میں آئی فون ہو اور کافی کا کپ بھی، پھر ایس ایم ایس کرنا ہو تو دونوں ہاتھ کیسے آزاد کریں گے؟ یقیناً کافی کا کپ کہیں رکھ دیں اب اس مسئلے کا حل ایک نئے کور کی صورت میں نکال لیا گیا ہے۔
اپر کپ نامی یہ نیا آئی فون کور کافی کپ کو فون کے ساتھ رکھنے کے لئے ہی تیار کیا گیا ہے اس طرح دونوں ہاتھ ایس ایم ایس کیلئے آزاد ہوجاتے ہیں۔
21
پاؤنڈز کا یہ کیس ہالینڈ کی ایک کمپنی نے تیار کیا ہے جو رواں سال کے آخر میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ہمارے خیال میں کافی پیتے ہوئے آئی فون پر فیس بک، ٹیوئیٹر یا ایس ایم ایس کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے تاہم ہمارا کور استعمال کرنے کے بعد آپ کو اپنے دونوں ہاتھ آزاد رکھنے میں مدد مل جائے گی۔
Bookmarks