نیویارک : امریکہ میں ایک فوٹو گرافر اس وقت دنگ رہ گیا جب اس نے ایک شیر کو قہقہہ لگاتے ہوئے دیکھ لیا۔
جی ہاں جنوبی کیرولائنا کے ریوربینک زو میں 54 سالہ رینڈی ریملینڈ نے ایک شیر کے بچے کی تصویر اس وقت کھینچ لی جب وہ بالکل قہقہہ لگاتا ہوا نظر آرہا تھا۔
یہ بات تو بعد میں سامنے آئی دراصل وہ شیر ہنس نہیں رہا تھا بلکہ جمائی لے رہا تھا کہ کیمرے کی آنکھ نے اس کا جعلی قہقہہ محفوظ کرلیا۔
رینڈی کا کہنا ہے کہ وہ چڑیا گھر میں ایک گھنٹے تک شیر کے اس بچے کی مناسب تصویر لینے کی کوشش کررہے تھے کہ اچانک اس کی زبردست تصویر سامنے آگئی۔
Bookmarks