ٹوکیو : بچوں کو تو آپ نے مٹی پھانکتے یا چاٹتے تو دیکھا ہوگا مگر جاپان میں تو اسے کھانے کی ڈش بنالیا گیا ہے۔
جی ہاں جاپانی کھانے ویسے تو سیاحوں میں بہت مقبول ہے مگر لگتا ہے کہ اب وہاں لوگوں کو عام کھانے بالکل پسند نہیں آتے۔
ٹوکیو کے ضلع گوٹانڈا میں ایک فرنچ ریستوران میں ایک انوکھی ڈش متعارف کرا دی گئی ہے جو ہے مٹی اور اس کی قیمت میں ایک یا 10 ڈالر نہیں بلکہ 110 ڈالرز رکھی گئی ہے۔
اور بات صرف یہاں تک ہی محدود نہیں مٹی سے بنے کھانوں کی ورائٹی ہے۔
اگر دل کرے تو مٹی کا سوپ نوش کریں، وہ پسند نہ آئے تو مٹی کی سلاد بھی تواضع کے لیے موجود ہے جب کہ مٹی کی آئس کریم تو لوگوں کی فیورٹ ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ریستوران میں جاپانی نہیں بلکہ سری لنکا اور بھارت کی خاک کھانے کے لیے درآمد کی گئی ہے تاکہ لوگ ان کے منفرد ذائقے سے لطف اندوز ہوسکیں۔
Bookmarks