لندن: برطانیہ میں چھ ماہ بچہ پانچ منٹ پانی میں ڈوبےرہنے کے باوجود حیرت انگیزطور پرزندہ رہا۔
انگلینڈ کی کاؤنٹی سمرسیٹ کے”واچیٹ ہاربر”پرخاتون پش چیئرمیں سلائےاپنے 6ماہ کے بچے کے ساتھ ٹہل رہی تھی کہ اچانک ہوا کا تیزجھونکا آیا اوربچہ پش چیئرسمیت پانی میں جاگرا۔
بچےکے گرتے ہی ماں نےچینخنا چلانا شروع کردیا، ہاربرماسٹرجارج ریڈرنے ماں کی چیخ وپکار سنی توموقع پرپہنچا اوربچے کو بچانے کیلئے پانی میں کود گیا،بچےکا والد 500 میٹردوراپنے گھر سے دوڑتا ہواموقع پرپہنچا تواس کےبچےکوبچالیا گیاتھا۔
بچہ پانچ منٹ تک پانی میں رہا اس کے باوجود حیرت انگیز طور پرزندہ رہا۔
بچے کوفوری طورپرطبی امداد کیلئےاسپتال پہنچادیا جہاں اسےانتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
بچے کے والد مارٹن اسٹیون کا کہنا ہےکہ بچے کو اسپتال میں دیکھ کردل افسردہ ہوجاتا ہے لیکن یہ سوچ کرتسلی ہوتی ہے کہ میرا بچہ بچ گیاہے۔
انہوں نے بچے کوپانی سے نکالنےوالوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے واقعی بہت عظیم کام کیا ہے۔
Bookmarks