ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ہم ایرانی خلائی پروگرام کے تحت پہلے انسان کو خلاء کے مدار میں بھیجنے کیلئے تیار ہیں۔
یاد رہے کہ ایران نے گزشتہ ہفتے ایک بندر کو خلاء میں بھیجنے اور زندہ واپس بلانے کا اعلان کیا تھا جو کہ خلاء میں انسانوں کو بھیجنے کیلئے ایک اہم پیشرفت قرار دیا گیا تھا۔
ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق تہران میں خلائی کامیابیوں کے حوالے سے ہونیوالی نمائش کے دوران محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ اب ایرانی سائنسدان پہلے انسان کو خلاء میں بھیجنے کیلئے تیار ہیں۔
انھوں نے کہا کہ زندہ اجسام کو خلاء میں بھیجنے کے کامیاب تجربات ایرانی سائنسدانوں کی شبانہ روز کاوشوں کا ثمر ہے۔
Bookmarks