جوتے تو آپ نے بہت پہنے ہوں گے مگر اب ان کا ایک انوکھا استعمال شروع کریں اور اس کے ذریعے اپنے چاہنے والوں سے فون کی طرح بات کریں۔
جی ہاں ایک آرٹسٹ سین ملر نے ایسے انوکھے جوتے تیار کئے ہیں جنھیں واکی ٹاکی کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ اس پر کوئی بل بھی ادا نہیں کرنا پڑتا۔
اسٹائلش جوتوں کو پیروں میں پہنیں پھر دل کرے تو نکال کر کان سے لگائیں اور اپنے کسی پیارے کی آواز سن کر مسرور ہوں۔
سین ملر نے یہ انوکھے واکی ٹاکی نوکیا اور ایل جی کے ایسے پرانے موبائلز کی مدد سے تیار کئے ہیں جنھیں پھینک دیا گیا تھا۔
سین ملر نے انہیں ری سائیکل کرکے جوتوں کی شکل دی اور پھر ان میں واکی ٹاکی کا نظام نصب کردیا
Bookmarks