گر آپ آنکھوں پر جھریاں پڑنے پر پریشان ہیں تو فکر مت کریں کیونکہ یہ تو آپ کو زیادہ سمجھدار اور زیادہ پرکشش بنا دیتی ہیں۔
یہ دلچسپ دعویٰ بیلجئیم میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے۔
لوویان یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق مسکراہٹ کے دوران آنکھوں کے کونوں میں جھریوں کو اکثر بڑھاپے کی علامت سمجھا جاتا ہے مگر درحقیقت یہ تو آپ کو زیادہ پرکشش اور زیادہ ذہین بنادیتی ہے۔
محقق سوزن کواڈفلیگ کے مطابق چہرے کا کوئی اور تاثر آپ کو اتنا پرکشش نہیں بناتا جتنا مسکراہٹ کے وقت آنکھوں کے کونوں پر جھریاں بننا بناتا ہے۔
Bookmarks