نئی دہلی:بھارتی ریاست بہارمیں تعلقات توڑنے پرلڑکےنےمحبوبہ کی ناک کاٹ ڈالی۔

گزشتہ روزایک نوجوان محبوبہ کےگھرمیں داخل ہوا،اکیلے پاکراس نےلڑکی کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانےکی کوشش کی ،مزاحمت کرنے پرلڑکے نےتیزدھارآلے سے لڑکی کی ناک کاٹ ڈالی تاہم علاقہ مکینوں نےاسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکا اورلڑکی کےدرمیان پہلے سے ہی تعلقات قائم تھے لیکن لڑکی کےگھروالےاس کے شدید مخالف تھے، لڑکے نے انتقاماً ایسا قدم اٹھایا۔

ملزم کے خلا ف مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ لڑکی کا مقامی اسپتال میں علاج ہورہا ہے۔

یہ نوجوان ایک ماہ سے لڑکی کوہراساں کررہا تھا جبکہ اس کے والدین نے پولیس اسٹیشن میں شکایت بھی درج کرائی تھی ۔