Results 1 to 6 of 6

Thread: آسام میں . میں نے کیا دیکھا -

  1. #1
    MOHAMMEDIMRAN's Avatar
    MOHAMMEDIMRAN is offline Senior Member+
    Last Online
    17th September 2016 @ 11:52 AM
    Join Date
    19 Dec 2008
    Posts
    2,722
    Threads
    161
    Credits
    1,056
    Thanked
    313

    Default آسام میں . میں نے کیا دیکھا -

    آسام میں . میں نے کیا دیکھا - از عبداللہ ) تاریخ 15 فروری 2013 ایک مقامی اخبار ( انڈیا) میں یہ مضمون چھپا ہے .

    آسام - انڈیا - کے احوال ایک سچی حقیقت اور نظروں سے دیکھے ہوئے احوال ہیں.

    2002 سے لیکر آج تک میں نے ہندوستان میں کئی سفر کیے ہیں. مگر مسلمان جن پریشانیوں کی حالت میں آسام (انڈیا ) میں ہیں میرے خیال کے مطابق دنیا کے کسی بھی خطہ میں نہیں ہونگے. ہاں انڈیا میں مسلمان ( انڈیا کی) رپورٹ کے مطابق 50 پچاس فیصد غریب ہیں. جن حالت میں آسام کے مسلمانوں کو دیکھکر آیا ہوں یہ پڑھکر اگر آپ دردمند دل رکھتے ہیں تو ضرور آپ کی آنکھیں بھیگ جائینگی.

    تاریخ 18-12-2012 کو میں احمدآباد ، گجرات سے کلکتہ گیا، وہاں سے بنگال کے اندرونی علاقوں میں گیا . وہاں کے مسلمانوں کی غربت کا ذکر ہی نہیں کرتا . دو دن بنگال میں رہا . پھر وہاں سے گوہاٹی اور گنگا ساگر گیا . وہاں پر بھی دو دن قیام کیا. پھر کلکتہ سے آسام جانے کے لیے نکلا . 22-12-2012 کو ائیر پورٹ پر اترا اور پھر مولانہ اجمل اور دیگر دینی بھائیوں کے ساتھ روانہ ہوا - دوسرے دن اتوار تھا اور اس دن فسادات سے پر اثر علاقوں کا دورہ کرنا تھا . اتوار کو صبح کی نماز کے بعد وہ علاقہ نام " کانکرا مود " کی طرف روانہ ہوئے. میرے ساتھ مقامی تین مسلمان بھی تھے. رستہ میں جاتے ہوئے ہزاروں جلے ہوئے مکانات دیکھے . بہت سی مساجد شہید ہوئی حالت میں دیکھیں . کانکرامود کیمپ میں آکر حیران رہ گیا .

    ہزاروں مسلمان مرد ، عورتیں اور بچے بھوک سے تڑپ رہے تھے. میرے آس پاس مجمع لگ گیا اس میں کوئی رو رہا تھا کوئی شکایتیں کر رہا تھا . میں نے ان سے دریافت کیا کے آپ لوگوں کے پاس حکومتی امداد آتی ہے یا نہیں ? انہوں نے جواب دیا کے مشرک حکومت ایک ہفتہ دال چاول وہ بھی ناکافی مقدار میں دیتی ہے اور پھر کئی ہفتہ غائب ہو جاتی ہے. ہاں کبھی کبھی مولانہ بدرادین اجمل کی ٹرسٹ اور جمیعت علمائے ہند کی امداد ضرور پہنچتی ہے. انہوں نے کہا کہ ہم دو ہفتوں سے بھوکے ہیں . پینے کے لیے پانی نہیں اور جو ہے وہ بہت گندہ ہے. بھوک اور پیاس کی تڑپ سے معصوم بچے ماں باپ کی گود میں ہی جان دے دیتے ہیں . میں نے ایک تمبو میں دیکھا کہ ایک عورت مٹی کے چولہے کے پاس بیٹھی ہے ایک برتن میں پانی گرم ہے تقریبا تین سال کا ایک معصوم بچہ ماں کی گود میں بہوشی کی حالت میں پڑا ہے . بچے کو تسلی دینے کے لیے صرف پانی گرم کر رہی تھی . دوسری جگہ ایک عورت کو پیاز گرم کرتے ہوئے دیکھا ، آس پاس تین چار بچے بیٹھے تھے . کھانا پکنے کی راہ دیکھ رہے تھے. غزا کی، پانی کی اور دوائوں کی شدید تنگی تھی . اتنے میں لوگوں کا ایک جگہ سے شور سنائی دیا ، دیکھا تو دو معصوم بچے جانبحق ہو چکے تھے .بہت پریشانی تھی، کوئی پوچھنے والا نہیں تھا ، کسی کو پرواہ نہیں تھی .

    اسی طرح ہم الگ الگ تین چار کیمپ میں گئے سب ہی جگہ بد سے بدتر حالات تھے. عصر کا وقت ہوا ہم نے نماز کے لیے کہا . وہاں پر ایک جھوپڑی نما مسجد تھی جسے ان مشرک دہشتگردوں نے جلا دیا تھا. میں نے ان سب سے نماز کے لیے کہا وہ سب تیار ہو گئے . نماز کے دوران ہی ہمیں باہر کیمپ سے شور و غل سنائی دیا . نماز سے فارغ ہونے کے بعد دیکھا تو باہر تقریبا 200 انسانوں کا ہجوم تھا . ایک لڑکے نے بتا یا کے مقامی ایم ایل اے صاحب آئے ہیں جو کہ ہندو مشرک تھا . اس نے بتایا کے وہ ہمیں گندی گالیاں دیتا ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے. میں اسے مارنے کے لیے جا رہا تھا مگر ساتھیوں نے مجھے روک لیا . اس نجس مشرک کے ساتھ ایک ٹولا تھا . وہ سبھی بندوقیں تھامے ہوئے تھے . میں نے ان مقامی ساتھیوں سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کے یہ ایم ایل اے "بورا " کومینیٹی کا لیڈر ہے ، جو کہ مسلمانوں کی سخت دشمن ہے. اس کے گھر سے خطرناک قسم کے ہتھیار بھی ملے اور اس پر کئی برسوں سے کیس بھی چل رہے ہیں - اور حالیہ آسام مسلم کش فسادات میں اسنے اور اسکے ساتھیوں نے بہت ظلم کیا ہے . ساتھیوں کے اصرار پر اور اب اندھیرا پھیلنے کی وجہ سے ہم وہاں سے واپس ہو گئے .
    Sallallahu Alaa Muhammed, Sallallahu Alaihi Wasallam..

  2. #2
    MOHAMMEDIMRAN's Avatar
    MOHAMMEDIMRAN is offline Senior Member+
    Last Online
    17th September 2016 @ 11:52 AM
    Join Date
    19 Dec 2008
    Posts
    2,722
    Threads
    161
    Credits
    1,056
    Thanked
    313

    Default

    رات کو مجھے وہاں کے ایک مقامی ایم پی کے گھر رکنا تھا . میں راستہ میں سوچا . کہ اے اللہ رب العالمین ، یہ غریب ، مفلس، لاچار، مظلوم مسلمانوں کا آپ کے علاوہ کوئی نہیں، ان کا قتل عام اس لیے ہو رہا ہے کہ یہ لوگ تجھ پر اور تیرے پیارے رسول صل اللہ علیہ و سلم پر ایمان رکھتے ہیں ، تو ہی ان کی حفاظت فرما . یہی سب سوچتے ہوئے اور دعایئں کرتے ہوئے ایم پی کا گھر کب آگیا پتہ ہی نہیں چلا .

    مغرب اور عشاء کی نماز سے فراغت کے بعد میں نے مقامی بدرادین اجمل بھائی سے کہا کے یہانپر مسلمان دانے دانے کو محتاج ہیں اور ہماری ہر طرح کی مدد کے مستحق ہیں. ہمارے میزبان ایم پے نے فورا ایک بھائی سلیمان کو فون کیا اور کہا کے ہر کیمپ میں جلد سے جلد ایک ہفتہ کا راشن پہنچا دو . مگر حقیقت اور سیاست دو الگ چیزیں ہیں. میں نے ان سے کہا کے دو ہفتہ کے بعد میں پھر آئوںگا . انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اب آپ کو آنے کی ضرورت نہیں پڑیگی . مگر مجھے سیاستدان پر ذرا بھی بھروسہ نہیں تھا -
    دو ہفتہ کے بعد 13- جنوری 2013 کو میں پھر سے احمد آباد سے گوہاٹی روانہ ہوا . ایرپورٹ پر مجھے مولانہ روشن ، ایک مولانہ بنگلور سے اور دوسرے ساتھیوں سے ملاقات ہوئی . ان سبھی کے ساتھ میں ایک علاقہ " گول پارہ" میں گیا - وہاں میرا ایک دوست بھی رہتا تھا . شام کے چھ بج رہے تھے اس لیے اب کیمپوں میں جانے کا کوئی مطلب نہیں تھا اسلیے ساتھیوں سے پوچھا کہ کیا حالات ہیں انہوں نے بتایا کہ وہی حالات ہیں اور کوئی سدھار نہیں ہوا

    ہم نے یہانپر بانٹنے کے لیے 8000 کمبل کا انتظام پنجاب سے کیا تھا - 25 ٹن غلہ دینا تھا، چھوٹے بچوں کے لیے کپڑے دینے تھے . دوسرے دن ہم نے کیمپ جانے کی تیاری کر لی . رات کے نو بج رہے تھے. میرے پاس پانچ ساتھی بیٹھے ہوئے تھے -ایک مولانہ صاحب کا "کاندرمود " کے پاس ایک دارولعلوم بھی ہے وہ مولانہ وہاں کے منتظم تھے - مجھے ان سے آسام کی تاریخ جاننے کا شوق پیدا ہوا. آسام میں کل آبادی کی 60 ساٹھ فیصد مسلمان آبادی ہے. "بورا " ذات کی آبادی 18 اٹھارہ فیصد ہے، باقی سب میں ہندو، عیسائی، بدھ ، سکھ اور جین لوگوں کی آبادی ہے. "بورا " ذات کے ہندو مشرک کی آبادی بہت ہی کم ہوتے ہوئے بھی وہ برسوں سے مسلمانوں پر ظلم کرتے چلے آ رہے ہیں ، سن 1985 ، 1995 اور سن 2012 میں مسلمانوں کا قتل عام کر کے مسلمانوں کو مزید مجبور و کنگال کر دیا ہے . بورا مشرک اچھی حالت میں ہیں فارغالبال ہیں - کتے اور بلی ان کی پسندیدہ خوراک ہے - چینیوں کی طرح دنیا کا کوئی جانور ایسا نہیں جو وہ نہ کھاتے ہوں . سانپ، کتے، بلیاں دیگر سبھی کھا جاتے ہیں ' بورا لوگ اپنا ایک الگ صوبہ بنانا چاہتے ہیں . مسلمان تہزیب کی لائن سے اور مزہب کی لائن سے ان سے الگ ہیں اور رکاوٹ ہیں اس لیے یہ مسلمانوں سے شدید دشمنی رکھتے ہیں . بورا لوگوں کے کل پانچ اہم شہر ہیں " ٹانکرمود ، چیرانگ ، ادال گوٹی، لکی گنج ، رام فورڈ ولے ، کاشی پاس . ان شہروں اور دیہاتوں میں مسلمان بہت کم اور الگ الگ بسے ہوئے تھے . ان لوگوں نے یہاں مسلمانوں کا قتل عام کیا اور جو بچ گئے وہ کیمپوں میں رہ رہے ہیں - وہاں ایک ندی ہے جس کا نام ہے " گورانگ" - ہزاروں مسلمانوں کا قتل کرنے کے بعد ان کی لاشیں اسی ندی میں پھینکی گئی ہیں - اییسا بھی سنا گیا کہ 7 سات لوگوں کی ایک فیمیلی کو زندہ اسی ندی میں پھینک دیا گیا تھا -

    آسام کی تاریخ عجیب ہے . بورا قوم کے علاوہ یہاں " ارفہ ، رابہ ' بیلنٹی ' گارو " قوموں کے الگ الگ گروپ ہیں . گوہاٹی سے گولواس کے درمیان جو جنگلات ہیں وہاں "ارفہ " قوم کے گروپ رات کو ڈکیتی ، چوری اور لوٹ مار کرتے ہیں . ایک اور گروپ ہے "تولومیا " - جو " نوگھنساراما " میں ہے یہ اور ان جیسے سبھی گروپ اسلام اور مسلمانوں کے سخت دشمن ہیں - رات کے ساڑھے بارہ بج رہے تھے . اس لیے ہم سو گئے -

    صبح فارغ ہونے کے بعد کل 3 تین ٹرک تیار کئے گئے الگ الگ کیمپ میں روانہ ہوئے. لمبا سفر تھا راستہ میں، جلے ہوئے مکانات، روتے ہوئے لوگ، تڑپتے ہوئے بچے ، عورتیں دیکھتے ہوئے ہم " کانکرامود " پہنچ گئے - اس کیمپ میں تقریبا 2000 دو ہزار سے زائد مسلمان ہیں. مجبور اور لاچار، بیمار، مظلوم، محتاج.ہم نے وہاں کمبل اور غلہ تقسیم کیا. ہمیں بتایا گیا کہ دو ہفتوں سے اناج کا ایک دانہ بھی کسی کے پیٹ میں نہیں گیا . شوہر بیماری کی وجہ سے مرنے کے قریب ہے ، کچھ لوگوں کے بچے موت کی دہلیز پر ہیں - دیکھنے کے لیے گئے تو حالات ایسے تھے کہ آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے-

    پورے آسام میں 12 بارہ کیمپ ابھی بھی ہیں اور ان میں تقریبا 43000 تیالیس ہزار مسلمان پناہ گزین ہیں . اس بار پانچ دنوں میں پورے آسام میں کم و بیش 12 بارہ کیمپوں کی ملاقات لی - جس میں " کاشی پورہ " جیاپوری ، کیمرو ، فقیرگنج ، تلسیپورہ ، رانی گنج ، گسائی گنج ، کوت مارہ ، لکی گنج ، رامفورڈ واس ، چیرا گنج کے علاوہ بہت سے کیمپ کی ملاقات لی - بہت سے کیمپوں میں آج بھی لوگوں کو وہاں جانے کی ہمت نہیں ہوتی- مگر اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہم وہاں پر بھی پہنچ رہے تھے - چیرا گنج کیمپ میں گئے ، بہت خطرناک راستہ تھا - جنگل، سناٹہ راستہ، ہم گئے . وہاں ایک فیمیلے سے ملاقات ہوئی- میری آنکھوں سے آنسو بہنے لگے. وہاں پر ایک بہن گرم پانی میں دو چوہے ابال رہی تھی- دو معصوم بچے کھانے کی راہ دیکھ رہے تھے مصیبتوں کی کوئی انتہا نہیں تھی - پانچ دنوں میں جتنا ہو سکا ہم نے کیا - رات کو جنگلوں میں قیام کیا - مختلف ذراءع سے پتہ چلا کہ میزبان ایم پی اب وہاں پر مسلمانوں کی مدد کر رہا ہے -
    اور کیا لکھوں، مجھ میں اور بیان کی ہمت نہیں ہے. بس اتنا سمجھ لو کہ آسام کے کیمپوں میں مسلمان ایک زندہ جہنم کی زندگی گزار رہے ہیں . بھوک پیاس، نجس مشرک کا خوف ، خصوصا رات کو بھیانک ٹھنڈی اور تمام سہولتوں سے محروم زندگی گزارنے پر مجبور ہیں مسلمان - بورا مشرک قوم نے مسلمانوں کے گھروں کو جلا دیا ان کے تمام ثبوت جلا دئے اور اب مسلمانوں پر ، ان مظلوموں پر یہ الزام لگایا جا رہا ہے کہ یہ کیمپ میں رہنے والے مسلمان انڈیا کے نہیں بلکہ یہ لوگ بنگلا دیس سے دہشتگردی کرنے آئے ہیں .استغفراللہ..
    دعائوں کی خصوصی درخواستیں ہیں.
    جزاک اللہ

  3. #3
    Mrs asad's Avatar
    Mrs asad is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd October 2014 @ 03:35 PM
    Join Date
    02 Feb 2010
    Location
    faisal abad
    Gender
    Female
    Posts
    462
    Threads
    5
    Credits
    0
    Thanked
    45

    Default

    Allah un sab per bohat rahmat farmay
    aaaameeen
    لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ

  4. #4
    MOHAMMEDIMRAN's Avatar
    MOHAMMEDIMRAN is offline Senior Member+
    Last Online
    17th September 2016 @ 11:52 AM
    Join Date
    19 Dec 2008
    Posts
    2,722
    Threads
    161
    Credits
    1,056
    Thanked
    313

    Default

    Aameen YA RABBUL AALAMEEN

  5. #5
    sona_malik's Avatar
    sona_malik is offline Senior Member+
    Last Online
    20th February 2015 @ 06:25 PM
    Join Date
    20 Dec 2011
    Location
    Dubai Uae
    Gender
    Female
    Posts
    474
    Threads
    39
    Credits
    0
    Thanked
    38

    Default

    Aameen

  6. #6
    MOHAMMEDIMRAN's Avatar
    MOHAMMEDIMRAN is offline Senior Member+
    Last Online
    17th September 2016 @ 11:52 AM
    Join Date
    19 Dec 2008
    Posts
    2,722
    Threads
    161
    Credits
    1,056
    Thanked
    313

    Default

    shukriya

Similar Threads

  1. سورۃ الناس
    By Prince Ahmad in forum Quran
    Replies: 18
    Last Post: 25th April 2012, 03:51 AM
  2. Replies: 2
    Last Post: 21st March 2010, 03:50 PM
  3. Aik No Muslim Behn Key Qabooley Islam Ki Roodaad
    By MASHELEY RAH in forum Khawateen ki dunya
    Replies: 10
    Last Post: 18th November 2009, 05:29 PM
  4. ھماری مسلمان بہنیں۔۔
    By Touqeer Shah in forum Khawateen ki dunya
    Replies: 6
    Last Post: 17th August 2009, 07:11 PM
  5. مسجد اقصی اور گنبد صخرہ
    By imran sdk in forum General Discussion
    Replies: 1
    Last Post: 17th February 2009, 07:22 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •