مائیکرو سافٹ نےاسکائپ ویڈیومیسجز فیچر باقاعدہ لانچ کردیا، Androidِ، iOSاورMac آپریٹنگ سسٹم والی ڈیوائس پراس اسکائپ ویڈیومیسجزفیچرکو استعمال کیا جاسکے گا۔

ویڈیومیسجز فیچرکے ذریعےصارف اپنے دوستوں کو3منٹ کا ویڈیو پیغام بھیج سکتا ہے۔

یہ اپلیکیشن “Windows”پراستعمال نہیں کی جاسکے گی البتہ ابتدائی طورپر“Windows” صارفین یا “Windows” فون استعمال کرنےوالے دوستوں کی جانب سے بھیجی گئی ویڈیو پیغام کوصرف دیکھ سکیں گے۔

مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ”Windows”صارفین کیلئےاسکائپ ویڈیومیسجزکی سہولت اپریل کے آخر تک یقینی بنائی جائےگی۔

کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ صارفین ویڈیومیسجزکو Mac MP4 formats پرڈاؤن لوڈ کرسکتےہیں۔

یہاں یہ وضاحت کرنا ضروری ہے کہ کمپنی نے ابتدائی 20ویڈیومیسجزکی بالکل مفت آفرکی ہے جبکہ اس سروس کومزید جاری رکھنے کیلئے صارفین کو ہرماہ 4.99 ڈالرادا کرنے ہوں گے۔

اس فیچرکوAndroid،iOSِ اورMacآپریٹنگ سسٹم والی ڈیواسزپرڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

434