خواتین اگر اب کبھی آپ کا شریک حیات آپ کے بہت زیادہ بولنے کی شکایت کرے تو سائنس سے اس کی بولتی بند کردیں۔

جی ہاں سائنس نے اب ثابت کردیا ہے کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ باتونی ہیں اور وہ دن بھر میں 20 ہزار الفاط تو منہ سے نکال ہی لیتی ہیں جب کہ مردوں میں اوسط صرف 13 ہزار ہے۔

امریکا کی میری لینڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آکر خواتین کیوں ایک باتونی جنس ہے۔

تحقیق کے مطابق خواتین کے دماغوں میں باتوں کا پروٹین فوکسپ 2 مردوں کے مقابلیم یں زیادہ پایا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کی زبان ہر وقت چلتی رہتی ہے۔

تحقیق کے مطابق لڑکیوں میں لڑکوں کے مقابلے میں یہ پروٹین 30 فیصد زائد پایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ باتوں میں کم از کم صنف کرخت کو تو مات دے ہی دیتی ہیں